
غسل فرض ہوا مگر یاد نہیں کہ کیا ہے یا نہیں تو پڑھی گئی نمازوں کا حکم
سوال: میرا سوال یہ ہے کہ اگر کسی پر غسل فرض ہوا اور یہ یاد نہیں کہ غسل کیا ہےیا نہیں غوروفکر کرنے کےبعد بھی یاد نہیں آیا کہ آیاغسل کیا تھا یا نہیں اب اس دوران جو نمازیں پڑھ لیں یاجن نمازوں میں امامت کی، ان نمازوں کا کیا حکم ہو گا ؟
نفاس کا خون کچھ دن رک کر پھر شروع ہوگیا تو پڑھی گئی نماز روزے کا حکم ؟
سوال: ایک عورت کو پہلے بچے کی ولادت کے بعدچند دن خون آکر رُک گیا۔ چند دن انتظار کرنے کے بعد یہ سمجھ کر کہ اب دوبارہ خون نہیں آئے گا، اُس عورت نے غسل کرکے نمازیں پڑھنا شروع کر دیں، چونکہ محرم کا مہینہ تھا اس لئے نفلی روزے بھی رکھنا شروع کر دیے، لیکن چالیس دن مکمل ہونے سے پہلے ، مثلاً اکتیسویں دن دوبارہ خون آگیا اور چند دن آ کر چالیس دن کے اندر مکمل طور پر رُک گیا۔ اب سوال یہ ہے کہ مذکورہ عورت نے اُس وقفہ کے دوران جو نمازیں پڑھیں اور نفلی روزے رکھے، تو کیا وہ شرعاً درست تھے یا اُن کی قضا لازم ہے؟ نیزروزے کی حالت میں جو دوبارہ خون آیا، تو کیا وہ روزہ ٹوٹ گیا؟اور اگر ٹوٹ گیا، تو کیا اُس کی قضا لازم ہے؟
نمازپنجگانہ امت محمدیہ(علی صاحبھاالصلوۃ والسلام) کی خصوصیت
سوال: جس طرح ہم پر پنج وقتہ نماز فرض ہیں ،کیا اسی طرح پچھلی امتوں پر بھی نماز فرض تھی اورتھی تو کتنے وقت کی نماز فرض تھی؟
سوال: نماز کے فرضوں میں سے ایک فرض قیام کرنا ہے، تو کیا اسی طرح نفل نماز میں بھی قیام کرنا فرض ہے؟
لوگوں کے سامنے قضا نماز ادا کرنا کیسا؟
سوال: جس کی بہت نمازیں قضا ہوگئی ہوں اور قضا پڑھی جارہی ہو مگر بہت زیادہ بھی نہ پڑھے ایک ساتھ کیونکہ آس پاس لوگ ہو ں تو وہ گمان میں نہ پڑیں کہ قضا پڑھی جارہی ہے۔مثلا ظہر کے وقت نماز ظہر کے ساتھ 20 رکعت قضا نماز پڑھ لے لیکن اس سے زیادہ نہیں تو کیا حکم ہے؟
حالتِ سفر میں قضا ہونے والی نماز کیسے ادا کریں؟
سوال: زید کی کئی نمازیں حالت سفر میں قضا ہو گئی ہیں، اب وہ ان کو ادا کرنا چاہتا ہے، تو کیا دو رکعت ادا کرے گا یا چار رکعت؟
عصر کے وقت ماہواری شروع ہوئی، تو اس دن کی ظہر و فجر کی نماز کا حکم
سوال: اگر کسی عورت کو ماہواری عصر کے وقت شروع ہوئی ، تو اس نے اس دن جو فجر اور ظہر کی نماز پڑھی، وہ ہوگئی یا نہیں؟
وتر کی تیسری رکعت میں سورت نہ ملانا اور تکبیر قنوت کے لئے ہاتھ نہ اٹھانا
سوال: میرا سوال یہ ہے کہ میں وتر کی تیسری رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد کوئی اور سورت نہیں پڑھتی تھی اوردعائے قنوت سے پہلے اللہ اکبر کے لیے ہاتھ بھی نہیں اٹھاتی تھی میری یہ وتر کی نماز ہوگئی یا نہیں ؟کافی ٹائم اسی طرح ہی پڑھتی رہی۔
نمازِ جنازہ میں دیوار سے دیکھ کر دعا پڑھ لی تو
سوال: اگر کوئی شخص نماز جنازہ میں سامنے دیوار پر لکھی ہوئی جنازے کی دعا دیکھ کر پڑھ لے، تو کیا حکم ہے؟
ٹینکی میں مرا ہوا کوا ملے ، تو پہلے کی نمازوں کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارےمیں کہ ایک دن عصر کی نماز کے بعد نمازیوں نے امام صاحب سے گزارش کی کہ ہمیں وضوکرتے ہوئے پانی سے بدبو محسوس ہوتی ہے، لہٰذاپانی کی ٹینکی چیک کی جائے۔ جب لوگوں نے ٹینکی دیکھی ، تو اس میں ایک کوا مرا ہوا پایا گیا، جس کے بال اور پر بکھر چکے تھے اور یہ کوا ٹینکی میں کب گرا، کسی کو بھی معلوم نہیں ہے ، تو اب وہاں کے نمازیوں نے اس پانی سے جو نماز یں ادا کی ہیں، ان کا کیا حکم ہے؟