
امام صاحب ثناء پڑھ کر رکوع میں چلے گئے اور مقتدی نے لقمہ دیا ،تو کیا حکم ہے؟
سوال: امام صاحب نے مغرب کی پہلی رکعت میں صرف ثناء پڑھی اور رکوع میں چلے گئے ، مقتدی نے لقمہ دیا، تو امام صاحب نے رکوع سے واپس آکر قراءت کی،پھر رکوع کیا اور آخر میں سجدہ سہو بھی کیا۔ تو کیا مقتدی و امام کی نماز درست ہو گئی ؟
کیا سامع کے علاوہ کوئی اور شخص لقمہ نہیں دے سکتا ؟
جواب: امام نماز میں ایسی غلطی کر رہا ہوکہ جس سے نماز فاسد ہوجاتی ہے،تو اصلاحِ نماز (نماز کی درستی)کےلیے ہر مقتدی پر بتانا فرضِ کفایہ ہے،ان میں سے کسی ایک نے...
خلاف ترتیب قراءت کرنے پر امام کو لقمہ دینا اور امام کا لقمہ قبول کرنا کیسا؟
سوال: امام صاحب نے نماز فجرکی پہلی رکعت میں 29 ویں پارے سے سورہ قلم کی تلاوت کی اور دوسری رکعت میں اٹھائیسویں پارے سے تلاوت شروع کردی اور پوری ایک آیت پڑھ دی کہ پیچھے سے ایک مقتدی نے بلند آواز سے ”قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌ“پڑھتے ہوئے امام کو لقمہ دیا یہ سمجھتے ہوئے کہ نماز میں الٹا قرآن نہیں پڑھ سکتے، امام صاحب نے اس کا لقمہ قبول کرلیا۔ اب معلوم یہ کرنا ہے کہ اس صورت میں امام اور مقتدیوں کی نماز کا کیا حکم ہوگا؟
امام کو غلط لقمہ دینے والے مقتدی کی نماز کا حکم؟
سوال: امام صاحب جب تیسری رکعت مکمل کر کے چوتھی کے لیے کھڑے ہو رہے تھے، تو ایک مقتدی نے اس تیسری رکعت کو چوتھی سمجھ کر لقمہ دیا۔ لیکن امام صاحب نے لقمہ نہیں لیا۔ بلکہ چوتھی کے لیے کھڑے ہو گئے۔ رہنمائی فرمائیں کہ اس مقتدی کی نماز کا کیا حکم ہے؟
سری نماز میں امام کے جہری قراءت کرنے پر لقمہ دینا کیسا؟
سوال: امام سری نماز میں جہر سے پڑھنا شروع کردے ،تو مقتدی امام کو کس طرح لقمہ دے؟
امام نے پانچویں رکعت کو چوتھی سمجھا اور اسی میں قعدہ اخیرہ کر کے سلام پھیر دیا ،تو نماز کا حکم
سوال: ایک امام صاحب عصر کی نماز میں تیسری رکعت کو دوسری رکعت سمجھ کر قعدہ اولیٰ گمان کرتے ہوئے بیٹھ گئے اور پانچویں رکعت کو چوتھی رکعت سمجھ کر قعدہ اخیرہ گمان کرتے ہوئے بیٹھ گئے اور سلام پھیرکر مکمل پانچ رکعت نماز پڑھادی،تو کیا اس طرح نماز ہو گئی یا نہیں؟
امام کا نماز جنازہ میں تین تکبیروں پر سلام پھیرنا
سوال: ایک امام نے نماز جنازہ میں تین تکبیریں کہنے کے بعد بھول کر ایک طرف سلام پھیرا، تو مقتدیوں میں سے کسی نے امام کو لقمہ دیا، جسے سُن کر امام نے چوتھی تکبیر کہی اور پھر سلام پھیرا۔کیا ایسی صورت میں نماز جنازہ درست ہوگئی یا دوبارہ پڑھنی ہوگی؟
امام صاحب نے ایک سورت بھولنے پر دوسری سورت شروع کردی تو نماز کا کیا حکم ہے؟
سوال: میرا سوال ہے کہ امام نے فرضوں کی پہلی رکعت میں سورۃ الفاتحہ کے بعدسورۃ الملک پڑھنا شروع کی، ابھی ایک آیت بھی نہیں مکمل ہوئی ، کہ امام بھول گیا، بار بار پڑھنے کی امام کوشش کر رہا ہے اور پیچھے بھی کوئی اس لائق نہیں، کہ امام کو لقمہ دے، اب امام نے سورۃ الملک چھوڑ کر سورۃ القریش پڑھنا شروع کر دی، تو کیا سجدہ سہو سے نماز ہو جائے گی اور اگر سجدہ سہو بھی نہ کیا تو کیا حکم ہے ۔
غلط لقمہ دینے والے کی نماز کا حکم
سوال: چار رکعت والی نماز میں امام چوتھی رکعت کے لیے کھڑا ہونے لگا ،تو ایک مقتدی نے یہ سمجھ کر کہ امام پانچویں کے لیے کھڑا ہو رہا ہے لقمہ دے دیا ،لیکن امام نے نہیں لیا ،کیا لقمہ دینے والے کی نماز ٹوٹ گئی ؟
لقمہ دینے کے لیے نابالغ حافظ پہلی صف میں کھڑا ہوسکتا ہے؟
جواب: امام صاحب تک آواز پہنچ جائے، تو اس حافظ کو پہلی صف میں کھڑا نہ کیا جائے، بلکہ مردوں کی صف کے بعد دیگر بچوں کے ساتھ کھڑا کیا جائے لیکن اگر یہی نابال...