
دن میں روزے کی نیت کرنے سے متعلق اہم مسئلہ
سوال: رمضان کے روزے میں زید کی سحری میں آنکھ نہیں کھلی، سحری کا وقت 4:10 پر ختم ہورہا تھا جبکہ زید کی آنکھ صبح 7:00 بجے کھلی۔ زید نے اٹھتے ہی یوں نیت کی کہ میں ابھی سے روزے سے ہوں، جبکہ سحری کا وقت تو کافی پہلے ختم ہوچکا تھا۔ اب دریافت طلب امر یہ ہے کہ کیا اس صورت میں زید کا روزہ درست ادا ہوگیا ؟
احتلام کے بعد غلط مسئلہ معلوم ہونے پر روزہ توڑنے کا کیا کفارہ ہے؟
سوال: زید کو روزے میں احتلام ہوا، اس نے ایک مذہبی وضع قطع والے شخص سے اس بارے میں معلوم کیا تو اُس نے کہا کہ احتلام کے سبب تمہارا روزہ ٹوٹ چکا ہے، جس پر زید نے کھا پی لیا۔ بعد میں زید کو درست مسئلے کا علم ہوا کہ احتلام سے تو روزہ نہیں ٹوٹتا۔ دریافت طلب امر یہ ہے کہ اس صورت میں زید کے لیے اب کیا حکمِ شرع ہے ؟
سی پی اے پی مشین استعمال کرنے سے روزے کا حکم
موضوع: کیا سی پی اے پی مشین سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟
مہمان کا میزبان کی وجہ سے نفل روزہ توڑنا کیسا ؟ کیا اُس نفل روزے کی قضا لازم ہوگی؟
سوال: زید نے نفل روزہ رکھا لیکن صبح سات بجے اسے اپنے کسی عزیز کے گھر مہمان بن کر جانا پڑا، جس کی وجہ سےزید نے مجبوراً وہ روزہ توڑدیا۔ آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا زید پر اُس روزے کی قضا لازم ہوگی؟
روزے کی حالت میں وضو و غسل کے دوران ناک میں پانی چڑھانے کا حکم
جواب: روزہ دار وغیر روزہ دار کا کوئی فرق نہیں ہے۔ البتہ روزہ نہ ہو تو وضو اور غسل میں مذکورہ دونوں افعال ادا کرتے وقت ان میں مبالغہ کرنا، جداگانہ ایک مس...
بیماری کے سبب منت کے روزے نہ رکھ سکیں تو فدیہ دینا جائز ہے؟
سوال: ہندہ نے عمر بھر محرم کے ابتدائی دس دن روزہ رکھنے کی یوں منت مانی کہ:”میرا بیٹا ٹھیک ہوجائے تو میں عمر بھر محرم کے ابتدائی دس دنوں کے روزے رکھوں گی ۔“اب اس کا بیٹا تو ٹھیک ہوگیا ہے، لیکن ہندہ بیماری کے سبب وہ روزے رکھنے پر قدرت نہیں رکھتی۔ آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ اس صورت میں ہندہ کے لیے روزوں کے فدیے کا کیا حکم ہوگا ؟
کیا مسلسل نفلی روزے رکھنا منع ہے؟نیزاولاد کو نفلی روزے کے لیے والدین کی اجازت ضروری ہے ؟
سوال: (1)اگر کوئی ایک دو ماہ مثلاً: ربیع الاول اور ربیع الثانی میں لگاتار نفلی روزے رکھنا چاہے، تو اس بارے میں شریعت کیا فرماتی ہے؟ایک شخص کے بقول کسی حدیث میں لگاتار روزے رکھنے سے منع کیا گیا ہے، تو اس بارے میں بھی رہنمائی فرما دیجیے۔ (2) نیز کیا اولاد کو نفلی روزہ رکھنے کے لیے اپنے والدین سے اجازت لینا ضروری ہے؟
نفل روزہ ٹوٹ جائے تو دن کے باقی حصے میں کھا پی سکتے ہیں ؟
سوال: نفل روزے میں روزہ دار ہونا یاد ہو اور کلی کرتے ہوئے غلطی سے حلق میں پانی چلا جائے ،تو روزے کا کیا حکم ہوگا؟اگر روزہ ٹوٹ جائے گا، تو کیا اس صورت میں رمضان کے روزے کی طرح، نفل روزے میں بھی باقی دن روزے دار کی طرح رہنا واجب ہوگایا روزہ ٹوٹنے کے بعد کھانے پینے کی اجازت ہوگی؟
بچے کو کس عمر میں روزہ رکھوانا چاہیے؟نیز نابالغ بچہ روزہ توڑ د ے ،تو قضاء لازم ہے ؟
سوال: بچے کو کتنے سال کی عمر میں رمضان کا روزہ رکھوانا چاہئے؟ اگر نابالغ بچے کو روزہ رکھوایا اور اس نے عذر کی وجہ سے توڑدیا ،تو کیا وہ اس کی قضاء کرے گا؟اس طرح جتنے روزے توڑے وہ صحیح طرح یاد نہ ہوں ،تو اب کیا حکم ہے ؟
جس کام کا جائز یا ناجائز ہونا معلوم نہ ہو، اس کے متعلق فوراً پوچھنا ضروری ہوگا یا نہیں ؟
جواب: مسائل نماز ىعنى اس کے فرائض و شرائط و مفسدات (ىعنى نماز توڑنے والى چىزىں) سىکھىں تاکہ نماز صحىح طور پر ادا کرسکے، پھر جب رمضان المبارک کى تشرىف آورى ہ...