
صرف سات تولہ سوناہو ،تو زکوۃ لازم ہونے کا حکم
سوال: میرے پاس صرف سات تولے سونا ہے ،جس پر سال بھی گزر چکا ہے ، اس کےعلاوہ کچھ نہیں ہے، شرعی رہنمائی فرمائیے کہ کیا مجھ پر زکوٰۃ ادا کرنا لازم ہے ؟
قرض میں دی ہوئی رقم واپس نہ مل رہی ہو تو زکوٰۃ لے سکتے ہیں؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شخص کے دوسرے پر بطورِقرض 40 لاکھ روپے ہیں، لیکن مقروض کے پاس فی الحال قرض خواہ کو دینے کے لیے پیسے نہیں ہیں اور نہ ہی اس سے قرض واپس ملنے کی امید ہے، البتہ مقروض پیسے دینے کا اقرار کر رہا ہے کہ کہ جب ہوں گے، تو دے دوں گا، جبکہ قرض خواہ (جس نے قرض دیا ہوا ہے، اس) کو ابھی پیسوں کی ضرورت ہے اور قرض خواہ کی مالی کنڈیشن یہ ہے کہ یہ خود جاب کرتا ہے اوراس کی سیلری ہر مہینے خرچ ہوجاتی ہے۔ کسی مہینے چار پانچ ہزار بچ جاتے ہیں اور کبھی وہ بھی نہیں بچتے۔ اس کے علاوہ قرض خواہ کے پاس بقدر نصاب حاجت سے زائد کوئی چیز نہیں ہے۔ شرعی رہنمائی فرما دیں کہ اس قرض خواہ کو اگر کوئی زکوٰۃ دے، تو یہ لے سکتا ہے؟ یا پھر اس کا جو قرض دوسرے بندے پر ہے، اس کی وجہ سے یہ زکوٰۃ نہیں لے سکتا؟
ایڈوانس میں دی گئی زکوۃ کی رقم کوکل مال میں شامل کرنا
سوال: کچھ زکوٰۃ ایڈوانس نکال دی ، پھر سال پورا ہونے پر زکوٰۃ کا حساب نکالتے ہوئے اس پہلے دی ہوئی رقم کو موجودہ رقم میں شمار کر کے ٹوٹل پر زکوٰۃ کا حساب لگائیں گے ؟ یا صرف اس رقم پر زکوٰۃ کا حساب لگائیں گے جو سال پورا ہونے کے وقت موجود ہے اور پہلے جتنی رقم ایڈوانس زکوٰۃ میں دے دی تھی ، اسے اِس موجودہ رقم میں شامل نہیں کریں گے ؟
بیوی کےمال کی زکوٰۃ شوہر اداکرےگایا خود بیوی؟
سوال: سوال:کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر بیوی کے پاس اتنا مال ہو جس پر زکوٰۃ بنتی ہو تو کیا اس کی زکوٰۃ شوہر ادا کرے گا یا پھر بیوی خود ادا کرے گی؟
صرف سات تولہ سونا ہو ،تو زکوۃ کا کیا حکم ہے؟
سوال: میرے پاس صرف سات تولے سونا ہے ،جس پر سال بھی گزر چکا ہے ، اس کے علاوہ کچھ نہیں ہے، شرعی رہنمائی فرمائیے کیا مجھ پر زکوٰۃ ادا کرنا لازم ہے ؟
قرض دی ہوئی رقم پر زکوٰۃ کون ادا کرے گا ؟
سوال: تقریباً ایک سال سے میں نے اپنے بیٹے کو ساڑھے بارہ لاکھ روپے کی رقم قرض دی ہوئی ہے۔ اس کی زکوٰۃ مجھ پر لازم ہے یا میرے بیٹے پر ؟ اگر مجھ پر لازم ہے تو اس کی ادائیگی کی صورت کیا ہوگی ؟
سونا اور ایمرجنسی کے لئے نقد رکھی ہوئی رقم پر زکوٰۃ کا حکم
سوال: سونا تو تقریباً ہر گھر میں ہوتا ہی ہے اوراس کے ساتھ ساتھ نقد رقم بھی دس، بیس ہزارایمر جنسی کے لئے رکھی ہوئی ہوتی ہے، اب یہ کنڈیشن اگر کسی گھرکی ہے ، تو یہ چیزیں حاجت اصلیہ میں شمار ہوں گی یا ان کی زکوٰۃ ادا کرنا ہوگی؟
ادھار لے کر زکوٰۃ ادا کرنے کا حکم
سوال: ایک اسلامی بہن کو مہینے کے آخر میں سیلری ملے گی، لیکن وہ ابھی ادھار لے کر زکوٰۃ ادا کرنا چاہتی ہے، پھر جیسے ہی اس کی سیلری آئے گی تو وہ ادھار واپس کردے گی۔ آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا اس صورت میں وہ اسلامی بہن دھار لے کر زکوٰۃ ادا کرسکتی ہے؟؟رہنمائی فرمادیں۔