سرچ کریں

Displaying 1 to 10 out of 2717 results

1

قرآنی آیات سے جاندارکی تصویر بنانا

سوال: میرا سوال یہ ہے کہ ایک شیر کی تصویر ہے، اس میں کوئی قرآنی آیات اس اندازسے لکھی ہوئی ہیں کہ ان سے شیرکی تصویربن گئی ہے ، اس طرح کی تصویر اپنے پاس رکھنا یا گھر ،دکان میں دیوار پر لگانا کیسا ہے ؟

1
2

کیا سمندرمیں ڈوب کرشہید ہوجانے والے کا قرض معاف ہوجاتا ہے

سوال: ہم نے سنا ہے کہ جو شخص ڈوب کر شہید ہوجائے ، اس کا قرض معاف ہوجاتا ہے، کیا یہ بات شرعی اعتبار سے درست ہے؟

2
3

میت دفن کرنے کے بعد قبر پر سورہ بقرہ کی آیات پڑھنا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ میت کی تدفین کے بعد بعض لوگ قبر کے سِرہانے سورہ بقرہ کی ابتدائی آیات "الٓمّٓ" سے "الْمُفْلِحُوْنَ"اور پاؤں کی طرف سورہ بقرہ کی آخری آیات "اٰمَنَ الرَّسُوْلُ" سے ختمِ سورہ تک پڑھتے ہیں، تو اس طر ح پڑھنا کیسا؟

3
4

کیا شہید کے زندہ ہونے اور رزق پانے کی فضیلت ہر شہید کو ملے گی؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شہید کی جو فضیلت قرآن میں ہے کہ وہ زندہ ہیں اور انہیں رزق دیا جاتا ہے، کیا یہ صرف اللہ کی راہ میں قتل ہونے والے شہید کے لیے ہے یا جو شہید حکمی ہو جیسے ناحق قتل کیا گیا وغیرہ، اس کے لیے بھی ہے؟ نیز اگر کوئی قرآن کی اس فضیلت کو صرف اللہ کی راہ میں قتل ہونے والے شہید کے لیے مانے، شہید حکمی کے لیے نہ مانے تو کیا یہ کفر ہوگا؟

4
5

سفر میں فوت ہونے والا شہید ہے یا نہیں ؟

سوال: کیا سفر میں فوت ہونے والا شہید ہے؟

5
6

عورت ایامِ مخصوصہ میں دعا کے طور پر وظائف اور قرآنی آیات پڑھ سکتی ہے؟

سوال: عورت ایامِ مخصوصہ میں دعا کے طور پر وظائف اور قرآنی آیات پڑھ سکتی ہے؟

6
7

نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم پر سب سے پہلی وحی کون سی نازل ہوئی؟

سوال: رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم پر نازل ہونے والی پہلی وحی کے متعلق دریافت کرنا ہے کہ وہ کون سی آیات پر مشتمل تھی ؟کیونکہ بعض لوگ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ و سلم سے اس طرح کی کوئی حدیث پاک منقول نہیں ہے، جس میں بیان کیا گیا ہو کہ پہلی وحی کن آیات پر مشتمل تھی۔اس لیے ہماری شرعی طور پر رہنمائی کی جائے کہ ان لوگوں کی بات درست ہے یا نہیں؟ اگر درست نہ ہو، تو جس حدیث مبارک میں پہلی وحی کی آیات کریمہ کا بیان ہو، وہ بھی بتا دی جائے۔

7
8

کیا سیلاب میں فوت ہونے والے کو شہید کا ثواب ملے گا ؟

سوال: جوشخص بارشوں کی وجہ سےآنےوالے سیلاب کے پانی کے ساتھ بہہ جائے اور اس کا انتقال ہوجائے ،تو کیا اسے شہید کا ثواب ملے گا ؟

8
9

ایکسیڈنٹ میں فوت ہونے والے کی قبر کی تختی پر شہید لکھنا

سوال: ایک شخص کمانے کی غرض سے گھر سے نکلا اور راستے میں ایکسیڈنٹ ہوگیا اور سر میں چوٹ لگنے کی وجہ سے وہ انتقال کر گیا، کیا اس کی قبر کی تختی پر شہید لکھوا سکتے ہیں؟

9
10

سورۂ فاتحہ کے بعد اگر ایک ہی آیت پڑھیں ، تو کیا حکم ہے ؟

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ نماز میں سورۂ فاتحہ کے بعد تین چھوٹی آیتیں یا ایک بڑی آیت ، جو تین چھوٹی آیات کے برابر ہو ، پڑھنا واجب ہے ۔پوچھنا یہ ہے کہ بڑی آیت کی مقدار کیا ہے ؟جیسے بعض دفعہ صرف آیت ﴿ لَقَدْ جَآءَكُمْ رَسُوْلٌ مِّنْ اَنْفُسِكُمْ ﴾آخر تک یا پھر سورۃ الحشر کی آخری آیت پڑھ کر رکوع کردیا جاتا ہے ، تو کیا اس سے ایک بڑی آیت پڑھنے کا واجب ادا ہو جائے گا ؟مہربانی فرما کر تسلی بخش جواب عنایت فرمائیں ۔

10