سرچ کریں

Displaying 91 to 100 out of 3816 results

91

اگر مسبوق نے امام کے پیچھے ثنا پڑھ لی تو کیا امام کے سلام کے بعد دوبارہ پڑھے گا؟

سوال: ایک شخص جماعت کے ساتھ عصر کی نماز پڑھنے گیا ،اوراس کی ایک رکعت نکل چکی تھی ، وہ امام صاحب کے ساتھ دوسری رکعت کے قیام میں شامل ہوگیا،اور اس کے بعد اس نے ثنا(سبحنک اللھم )پڑھ لیا ، اب جب وہ امام صاحب کے سلام پھیرنے کے بعد اپنی بقیہ ایک رکعت پڑھنے کھڑا ہوگا،تو کیا اس کی ابتدا میں بھی ثنا پڑھے گا یا نہیں؟

91
92

امام نے آہستہ آواز میں سورۂ فاتحہ پڑھی، تو مقتدی آمین کہے یا نہیں؟

سوال: امام صاحب نے آہستہ آواز میں سورۂ فاتحہ پڑھی اور مقتدی کوفاتحہ مکمل ہونے کا پتہ چل گیا، تو آمین کہہ سکتا ہے یا نہیں؟

92
93

امام مسجد کو فطرانہ دینے کا حکم

سوال: اگر امام صاحب شرعی فقیرہیں اور سید یا ہاشمی نہیں ہیں ،تو انھیں فطرانہ دے سکتے ہیں ،جبکہ فطرانہ ان کی تنخواہ میں نہ دیاجائے بلکہ علیحدہ سے دیاجائے۔اگران میں سے کوئی شرط نہ پائی گئی توامام صاحب کودینے سے فطرانہ ادانہیں ہوگا۔

93
94

اپنی ذات کیلئے مسجد میں سوال کرنے کا شرعی حکم

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ مسجد میں اپنی ذات کے لئے سوال کرنا شرعاً جائز ہے یا نہیں؟ کیا مسجد میں اپنی ذات کے لئے مانگنے والے کو دینا جائز ہے یا نہیں؟ اگر کوئی اور شخص یا امام صاحب کسی فقیر کو دینے کی ترغیب دیں اور وہ فقیر مسجد میں ہی ہو تو کیا ان کا کسی کے لئے مسجد میں مانگنا جائز ہے یا نہیں؟ اور ان کے ترغیب دلانے پر حاجتمندکودیناشرعاجائزہے یانہیں؟

94
95

بلا ضرورت مکبر بننا کیسا؟

سوال: اگر ضرورت نہ ہو، مثلاً امام صاحب کی آواز سارے مقتدیوں تک پہنچ جاتی ہے، پھر بھی اگر کوئی مکبر تکبیر کہے، تو کیا حکم ہے؟

95
96

امام نے سجدے سے اٹھتے ہوئے بھول کر سمع اللہ لمن حمدہ کہا، تو نماز کا حکم؟

سوال: امام صاحب نے دوسرے سجدے سے اٹھتے ہوئے اللہ اکبر کہنے کے بجائے سمع اللہ لمن حمدہ کہہ دیا، کیا اس صورت میں سجدۂ سہو واجب ہوگا؟نیز اگر امام نے اس غلطی کی وجہ سے سجدۂ سہو کر لیا ہو، تو نماز کا کیا حکم ہوگا؟

96
97

جماعت سے رہ جانے والی تراویح کی رکعات اداکرنے کاوقت

سوال: نماز تراویح میں لیٹ شامل ہوئے، پہلی آٹھ رکعتیں امام صاحب پڑھا چکے تھے، بارہ رکعتیں اما م کے ساتھ پڑھ لیں، اب آٹھ کی قضا کب کریں؟

97
98

رکوع میں امام کے ساتھ شامل ہوتے وقت ہاتھ باندھیں کہ نہیں ؟

سوال: امام رکوع میں ہو ، تو آنے والا شخص تکبیرِ تحریمہ کہہ کر پہلے ہاتھ باندھے اور پھر امام کے ساتھ رکوع میں ملے ، یا ہاتھ باندھے بغیر رکوع میں چلا جائے؟

98
99

امام صاحب کا فرض کی تیسری رکعت میں بلند آواز سے تعوذ و تسمیہ پڑھنا کیسا؟

سوال: امام صاحب نے فرض کی تیسری رکعت میں بلند آواز سے تعوذ و تسمیہ پڑھ لیا، تو کیا اس صورت میں سجدہ سہو کرنا واجب ہوگا؟؟ رہنمائی فرمادیں۔

99
100

امام خود ہی اقامت کہے، تو مقتدی کس وقت کھڑے ہوں گے؟

سوال: اگر امام خود ہی اقامت کہے، تو مقتدی بیٹھ کر اقامت سنیں گے یا کھڑے ہوکر؟ اگر بیٹھ کر سنیں گے، تو کس وقت کھڑے ہوں گے؟

100