
سوتیلی ماں کی بہن سے نکاح جائز ہے یانہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ زید نے پہلی بیوی کی موجودگی میں ایک اورشادی کی ،شادی سے تقریباً سات سال بعد دوسری بیوی کا انتقال ہو گیا ،اب زید کا بیٹا جو پہلی بیوی سے ہے ،زید کی دوسری بیوی کی بہن سے نکاح کرنا چاہتا ہے،برائے کرم حکمِ شرعی سے آگاہ فرمائیں کہ زید کے لئے یہ نکاح کرنا درست ہے یا نہیں؟ سائل:محمد نذیر(روات ،راولپنڈی)
عورت کا مخصوص دنوں میں آیتِ سجدہ سننے کا حکم
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک اسلامی بہن گھر میں بچیوں کو قرآنِ پاک پڑھاتی ہے۔ اگر اس اسلامی بہن کے مخصوص دنوں میں بچیاں سبق سناتے ہوئے آیتِ سجدہ تلاوت کریں ، تو کیا اس پڑھانے والی اسلامی بہن پر سجدۂ تلاوت لازم ہوگا؟ بالغ بچی آیتِ سجدہ تلاوت کرے ، تو کیا حکم ہوگا اور نابالغ تلاوت کرے ، تو کیا حکم ہوگا ؟
کبوتر بازی کے مقابلے کرنے اور جیتی ہوئی رقم کا حکم
جواب: بہن بھائیوں، بھتیجوں، بھانجوں کو دے دے۔‘‘(فتاویٰ رضویہ، جلد19،صفحہ651،مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن،لاھور) معاشرتی خرابی: مذکورہ تمام دلائل سے اِس کی خرابی...
کیا لکھ کر قسم اٹھانے سے قسم ہوجائے گی؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان ِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک اسلامی بہن نے کسی معاملے پر ناراض ہو کر دوسری اسلامی بہن کو ایک کاغذ پر یہ عبارت لکھ کر بھیج دی”اللہ کی قسم میں اب آپ سے بات نہیں کروں گی“کچھ دنوں بعد ان کی ناراضگی ختم ہو گئی اور ان دونوں نے آپس میں بات چیت کرنا شروع کر دی۔اب پوچھنا یہ ہے کہ کیا اس طرح لکھنے سے قسم منعقد ہو جائے گی اور کیا اس اسلامی بہن پر قسم توڑنے کا کفارہ لازم ہو گا؟براہ کرم شرعی رہنمائی فرما دیں۔
تفسیر صراط الجنان، تعلیم القرآن اور افہام القرآن کو بے وضو چھونے کا حکم
سوال: کتبۃ المدینہ سے مفتی محمدقاسم قادری دامت برکاتہم العالیہ کی تین تفسیریں جاری ہوئی ہیں:(1)تفسیرصراط الجنان (2)تفسیرتعلیم القرآن (3)اوراِفہام القرآن (حاشیہ قرآن)۔شرعی رہنمائی درکارہے کہ ان تفاسیرکو بے وضوشخص کاچھونا کیساہے؟نیز اسلامی بہن مخصوص ایام میں ان تفاسیرکوپکڑ سکتی ہے یانہیں ؟اور اسی حالت میں اس کی عبارت پر ہاتھ لگا سکتی ہے یا نہیں ؟
عورت اذان سے پہلے نماز پڑھ سکتی ہے؟ تفصیلی فتویٰ
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ: (1)کیا اسلامی بہن کی نماز ادا ہوجانے کے لیے اذان سننا شرط ہوتی ہے ؟ یعنی اگر وہ نماز کا وقت شروع ہوجاتے ہی اذان سے پہلے اپنی نماز مکمل کرلے ،تو کیا نماز ہوجائے گی یا اس کو دوبارہ ادا کرنا ہوگی ؟ (2)جب تک جمعہ کے دن جمعہ کی نماز مسجد میں ختم نہ ہوجائے عورتیں گھروں میں ظہر کی نماز نہ پڑھیں، اگر پڑھیں گی تو ان کی نماز نہیں ہوگی!کیا یہ بات درست ہے ؟ (3) مَردوں کو فجر آخری وقت میں اور عورتوں کومغرب آخری وقت میں پڑھنی چاہیے۔کیا یہ بات درست ہے؟
باپ کی چچازادبہن سے نکاح کاحکم
سوال: کیا باپ کی چچیری بہن کے ساتھ نکاح کر سکتے ہیں ؟
سوال: کیا میری سگی بہن کی پوتی میرے نکاح میں آسکتی ہے، یعنی(صورتِ مسئلہ یہ ہےکہ )میرے سگے بھانجے کی بیٹی ہے۔اور میں اس لڑکی کے والد کا سگا ماموں ہوں،تو کیا میرا ا س لڑکی کے ساتھ نکاح ہو سکتا ہے ؟
بھائی بہن کا آپس میں مصافحہ کر نا
سوال: کیابھائی بہن کسی خاص موقع پر مثلاعید کی مبارکباد دیتے ہوئے، آپس میں مصافحہ کر سکتے ہیں؟
بہن کرائے کے گھر میں رہتی ہو، اس کے شوہر رکشہ چلاتے ہوں، تو ان کو زکوٰۃ دینا
سوال: میری بہن کرائے کے مکان میں رہتی ہے، اس کے دو بچے ہیں، ضرورت کا ساراسامان بھی گھر میں موجود ہے، اس کے شوہر کا آٹو رکشہ ہے، جس سے وہ کماتا ہے ، ایسی صورت میں کیا میں اپنی بہن کو زکوۃ دے سکتی ہوں جبکہ وہ سیدہ نہیں ہے اور اگر زکوۃ دوں تو کیا بول کر دینا ضروری ہے کہ یہ زکوٰۃ ہے یا بغیر بتائے بھی دے سکتی ہوں؟