
عمرہ میں قربانی کا حکم اور نبی ﷺ کی سنت
سوال: ہم دیکھتے ہیں کہ لوگ عمرہ میں قربانی نہیں کرتے،تواس کا مطلب یہ ہے کہ عمرہ کے لیے قربانی ضروری نہیں ہے، جبکہ میں نے پڑھا کہ پیارے نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے جب عمرہ قضا اداکیا تو اونٹوں کی قربانی کی ، تو کیا عمرہ پر بھی قربانی کی جا سکتی ہے ؟ اور عمرہ پر قربانی کرنا کیا ہے ؟ مطلب سنت ہے یا کیا ہے؟
اگرمالدار شخص 12 ذوالحجہ کو سفر پر ہو تو قربانی کا حکم
سوال: ایک مالدار مقیم پر قربانی واجب تھی پھر بارہ ذوالحجہ کی صبح بانوے کلو میٹر سے زائد سفر شرعی پر نکل گیا ، کیا اب اس پر قربانی واجب رہی یا نہیں؟نیز اگر اس نے قربانی کی نیت سے بکرا خرید لیا تھا ، تو اب مسافر ہونے پر اسے فروخت کرسکتا ہے یا نہیں؟ سائل : محمدحامد سلطانی(فیصل آباد)
غوث اعظم کا قول میرا یہ قدم ہر ولی اللہ کی گردن پر ہے
سوال: (1)” میرا یہ قدم ہر ولی کی گردن پر ہے “کیا یہ حضور غوث پاک رضی اللہ عنہ کا فرمان ہے، اس کا انکار کرنے والے کے لیے کیا حکم شرعی ہے ؟ (2) اگر یہ حضور غوث پاک کا ہی فرمان ہے، تو اس میں کون سے اولیائے کرام شامل ہیں ؟ایک شخص کہتا ہے کہ اس طرح تو لازم آئے گا کہ یہ صحابہ سے بھی افضل ہوں کہ ہر صحابی ولی ہوتا ہے ،اس کا کیا جواب ہے؟ (3) کیا یہ بات درست ہے کہ غوث پاک کی پیدائش سے بھی پہلے اہل بصیرت نے یہ خبردی تھی کہ آپ یہ اعلان فرمائیں گے؟ (4) ایک شخص کہتا ہے کہ اس فرمان کو سُن کرحضور خواجہ خواجگان غریب نواز، بلکہ جنات نےبھی اپنے سروں کو جھکا دیا تھا ،کیا یہ بات صحیح ہے؟ (5) نیز اس فرمان کو نہ ماننے کی وجہ سے کچھ لوگوں کی ولایت بھی ختم ہوگئی تھی ؟برائے کرم ان باتوں کا تشفی بخش جواب عطا فرمائیں۔
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ کس جانور کی قربانی افضل ہے؟
کن جانوروں کی قربانی جائز ہے؟ قربانی کے جانور کی شرائط و احکام
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میں نے قربانی کے لیے ایک بکری خریدی ہے، جس کی عمر بھی ايك سال سے زیادہ ہے ، لیکن میرے گھروالوں کا کہنا ہے کہ قربانی تو بکرے کی ہوتی ہے ، بکری کی نہیں ، آپ شرعی حوالے سے ارشاد فرمائیں کہ بکری کی قربانی ہوسکتی ہے یا نہیں ؟
کیا حج کی قربانی منی میں کرنا ضروری ہے؟
سوال: حج تمتع والے کی قربانی کیا منی میں ہی کرنا ضروری ہے یا حدودِ حرم میں کسی بھی جگہ کر سکتے ہیں؟
50 لاکھ کا ایک بڑا جانور قربانی کے لیے لینا افضل ہے یا 5 ، 5 لاکھ کے 10 جانور ؟
سوال: 50 لاکھ کا ایک بہت بڑا جانور لینا اور اس کی قربانی کرنا یہ افضل ہے یا پانچ ، پانچ لاکھ کے دس جانور ذبح کر دیے جائیں؟یہ جانور بھی اچھے فربہ ہوں گے اور ان کا مجموعی گوشت لازمی طور پر ایک جانور سے زیادہ ہوگا۔ اس طرح زیادہ لوگوں تک گوشت بھی پہنچے گا اور کھالوں کے ذریعے غربا کی مدد بھی زیادہ ہوجائے گی۔ لہذا یہ ارشاد فرما دیں کہ دونوں میں افضل کیا ہے۔
انسانی بالوں کی خرید و فروخت کا حکم
جواب: سری برائی یہ بھی ہے کہ عورت کے بال سَر سے جدا ہونے کے بعد بھی شرعاً چھپانا واجب اور ضروری ہوتا ہے، کہ اُن پر نامحرم کی نظر نہ پڑے ، لہٰذا جب بال بیچ...
بکرے کے گلے میں رسولی ہو تو قربانی کا حکم؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کےبارےمیں کہ ہمارے پا س ایک بکرا ہے ، جس کے گلے میں دو رسولیاں ہیں ، رسولی والی جگہ کھال سے کچھ ابھری ہوئی نظر آتی ہے اور یہ رسولیاں آہستہ آہستہ ختم ہوتی جارہی ہیں ، لیکن بکرا صحت مند ہے اور چارہ بھی صحیح طور پر کھاتاہے۔کیا اس بکرے کی قربانی ہوسکتی ہے ؟
سونے کا زیو ر ادھار بیچنا کیسا؟
جواب: سرا درہم بھی دے سکتا ہے، کیونکہ یہ درہم متعین نہیں ہوا تھا، لیکن سونے چاندی کا بنا ہوا زیورذمہ پر لازم نہیں ہوتا، بلکہ عقد میں متعین ہو جاتا ہے، لہٰذ...