
سنت مؤکدہ کی جگہ قضا نماز پڑھ سکتے ہیں ؟
سوال: اگر کوئی شخص سنتِ مؤکدہ کی جگہ قضا نمازیں ادا کرے،اس کے لیے کیا حکم ہے؟نیز اگر کوئی امام ایسا کرے ،تو اس کے پیچھے نمازکا کیا حکم ہوگا؟
جدہ آنے والے نے ڈائریکٹ مدینہ شریف جانا ہو تو احرام باندھے گا یا نہیں ؟
سوال: ایک شخص اپنے والدین کو عمرے پر لے جارہاہے، وہ شخص یوکے سے جدہ جائے گا،اوراسی دن اس کے والدین پاکستان سے جدہ اتریں گے،پھر وہ شخص اپنے والدین کو جدہ سے ڈائریکٹ مدینہ منورہ لیکر جائے گا۔ ایسی صورت میں اس شخص پر اور اس کے والدین پر میقات سے احرام باندھنا لازم ہوگایا پھر وہ بغیر احرام جدہ آسکتے ہیں ؟
دین میں آسانی ہے، سختی نہیں اس سے مراد کیا ہے؟
جواب: شخص نے نبی پاک صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے عرض کی کہ یارسول اللہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ! ہو سکتا ہے ...
جس نے پہلے حج نہ کیا ہو ، اسے حجِ بدل کے لیے بھیجنا کیسا ؟ نیز حجِ بدل والا نیت کیا کرے گا ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین درج ذیل سوالات کے بارے میں: (1)جس شخص نے اپنا حج نہیں کیا اور اس پر حج فرض بھی نہیں،تو کیا اسے حجِ بدل کے لیے بھیج سکتے ہیں؟ (2) حجِ بدل کرنے والا کس کی طرف سےحج کی نیت کرے گا،اپنی طرف سے یا حج کروانے والے کی طرف سے؟
عام بول چال میں جو لفظ "قسم سے" بولا جاتا ہے، کیا اس سے شرعاً قسم منعقد ہوجائے گی؟
سوال: عام بول چال میں کسی اہم بات میں لفظ "قسم سے" بولتے ہیں۔جیسا کہ کوئی شخص کہے کہ” قسم سے میں آپ سے کبھی بات نہیں کروں گا۔“ تو کیا اس صورت میں یہ شرعاً قسم ہوگی؟ توڑنے پر کفارہ لازم ہوگا؟
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب ایک خط کی حقیقت
جواب: شخص تھے: (1) ابو حارثہ بن علقمہ جو عیسائیوں کا پوپ اعظم تھا۔ (2) اُہیب جو ان لوگوں کا سردار اعظم تھا۔ (3) عبدالمسیح جو سردار اعظم کا نائب تھا اور "...
قبلہ کی طرف پاؤں کرنے کا حکم ؟ چند چیزوں سے اعتراض اور جواب
جواب: شخص کے لیے ہے، جو اشارے کے علاوہ کسی طرح نماز نہیں پڑھ سکتا، تو اس کا اشارہ بھی کعبہ کی جانب ہی ہونا چاہیے جیسا کہ ہم بیان کر چکے،کیا تو نہیں دیکھتا ک...
23 ذوالقعدہ کو مکہ پہنچنے والا حاجی نماز میں قصر کرے گا؟
سوال: اگر کوئی شخص حج کے لیے کسی دوسرے ملک سے سفر کرتا ہوا23 ذیقعدہ کو ظہر سے پہلے مکہ مکرمہ پہنچا اور 8 ذو الحجۃ الحرام کو اس کا منیٰ جانے کا ارادہ ہے۔ تو اب مکہ پہنچنے پر وہ نمازیں قصر پڑھے گا یا پوری ؟ کیونکہ اگر ذیقعدہ 30کا ہوا، تو پھر 15 دن بن جائیں گے، ورنہ نہیں اور حاجی کو مکہ پہنچتے ہی اس کا پتا نہیں لگ سکتا وہ تو کچھ دن بعد ہی چاند کا پتا لگے گا،لہٰذا وہ نمازیں کیسے پڑھے؟
پیسے چوری کرنے کے بدلے میں کوئی اور چیز لوٹانا
سوال: ایک شخص کی چکی ہے ، وہ گندم پیس کرآٹا بنا کردیتاہے ،اس شخص نے اپنی ضرورت کی وجہ سے کسی دوسرے شخص کی پوٹلی سے اس کی اجازت کےبغیر پیسے نکالے اور استعمال کرلیے ۔پھر جب اس چکی والے شخص کے پاس پیسےآئےتو اس نے پوٹلی والے کو زیادہ اچھا آٹا واپس کیا یعنی پوٹلی والا اس کے پاس گندم پسوانے کےلیے آیا توا س نے اسے اچھا اور زیادہ آٹا دےدیا تو ایسا کرنا کیسا ہے؟ جبکہ اس شخص کو معلوم نہیں ہے کہ مجھے زیادہ آٹا دیا گیا ہے۔
مسجد کی وقف دکان عرف سے کم کرائے پر دینا کیسا؟
سوال: (1) مسجد کی وقف دکانوں کو کتنے کرایہ پر دیا جائے ؟ کیا عرف سے کم کرایہ پر دکانیں دی جا سکتی ہیں؟ (2) کیا منتظم خود وقف کی دکانوں کو کرایہ پر لے سکتا ہے ؟ (3) مسجدکی موٹر چلا کر کوئی شخص اپنی دکانوں وغیرہ کے سامنے پانی کا چھڑکاؤ کر سکتا ہے؟ جب کہ وہ کہے کہ میں اس کا بل ادا کر دوں گا۔ (4) مسجد میں نمازیوں کے لیے رکھے ہوئے پانی کے کولر سے کوئی شخص پانی کی بوتلیں وغیرہ بھر کر اپنے گھر لے جا سکتا ہے ؟