سرچ کریں

Displaying 91 to 100 out of 130 results

91

نفع اور نقصان کی تقسیم کاری کا کیا طریقہ ہوگا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر برانڈ کا نام ، رجسٹریشن ، محنت ، مصنوعات کی تیاری اور ترسیل وغیرہ سب کچھ ایک فریق کی طرف سے ہواور وہ شرکت میں صرف10,000روپے کاحصہ ملائے جبکہ دوسرا فریق 90,000روپے ملائے تو اس صورت میں کیا کام کرنے والا فریق اپنا نفع%80اور دوسرے فریق کا نفع % 20رکھ سکتا ہے؟ اور نقصان ہونے کی صورت میں نقصان کی رقم کی تقسیم کاری کا کیا طریقہ کار ہوگا؟

91
92

پیدل سفرکرکے کرائے کے اخراجات لینا

سوال: زید ایک کمپنی میں کام کرتا ہے اس کو سفری اخراجات کے پیسے ملتے ہیں مثلا اگر موٹر سائیکل پہ جائے تو پیٹرول کے حساب سے پیسے ملتے ہیں اور اگر آٹو پہ جائے تو آٹو کے کرائے کے حساب سے پیسے ملتے ہیں ۔ تواب اگر زید کچھ سفر پیدل کرے اور آٹو کے کرائے کے پیسے لے لے تو اس کا کیا حکم ہے؟

92
93

وارنٹی کی کیا شرعی حیثیت ہے؟

جواب: کمپنی نے ایک موبائل بیچا اور یہ کہا کہ یہ موبائل واٹر پروف نہیں ہے اور نہ ہی اس کی وارنٹی ہے اگر خریدنے والا اس موبائل کو پانی میں گِرادے پھر کمپنی کے...

93
94

انتقال کے بعد آنے والی پنشن کی ملکیت کا حکم

جواب: کمپنیوں کی جانب سے اپنے ملازمین کے انتقال پر پنشن کے نام سے دی جانے والی رقم تنخواہ کا حصہ نہیں ہوتی اور مرنے والا اس کا مالک نہیں ہوتا ، بلکہ حکومت ی...

94
95

بغیر اطلاع نوکری چھوڑنے پرایک ماہ کی تنخواہ کاٹنا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کسی ادارے یا کمپنی میں یہ شرط ہوکہ نوکری چھوڑنے کی صورت میں آپ پر لازم ہے کہ ایک ماہ پہلے بتانا ہوگا ورنہ آپ کی ایک ماہ کی سیلری کاٹ لی جائے گی تو اس کا کیا حکم ہے اورایسی شرط پر اجارہ کرناکیسا ہے؟

95
96

والد صاحب نے زمین بیچ کر رقم بیٹے کو دے دی، تو حج کس پر فرض ہوگا ؟

سوال: میرے والد محترم نے آج سے 5 سال قبل اپنی آبائی زمین کو بیچا جس کے عوض ان کے پاس تقریبا 50 لاکھ کی رقم آئی۔ انہوں نے وہ رقم مجھے اپنا گھر خریدنے کے لئے دے دی ،کیونکہ کہ ہم کرائےکے گھر میں رہتے تھے۔ چنانچہ میں نے اپنی کمپنی جس میں میں کام کرتا ہوں ان سے کچھ رقم قرض لے کر ان پیسوں میں ملا کر ایک گھر خرید لیا جس میں میرے والدین اور میں نے رہنا شروع کر دیا۔ میرا سوال یہ ہے کہ میرے والد نے جب زمین فروخت کی تو ان کے پاس اتنی رقم آئی کہ وہ حج کر سکتے تھے تو کیا ان پر حج کرنا فرض ہوا ۔ جب کہ انہوں نے وہ رقم ڈائریکٹ مجھے دے دی کہ میں ان پیسوں سے مکان خرید لوں اور کرایوں سے بچا جائے۔ تو اس کچھ عرصہ میں وہ رقم میری ملکیت میں رہی اور بعد میں اس رقم سے میں نے گھر خرید لیا جو کہ میرے نام پر ہے اور اس میں کچھ رقم بطورِ قرض میں نے اپنی کمپنی سے لی۔ تو کیا حج مجھ پر فرض ہوا یا میرے والد پر۔ اگر میرے والد پر ہوا تو اب وہ اس دنیا میں نہیں ہیں، تو کیا ان کی جگہ حج بدل ادا کرنا ہو گا اور وہ ادا ہو جائے گا۔اور اگرمجھ پر فرض ہوا تو ، میرے لئے کیا حکم ہے؟

96
97

کمیشن کے نام پر رشوت کی ایک صورت

سوال: ایک آدمی کسی فیکٹری میں مال یعنی کٹ پیس تیار کر کے دیتا ہے ، وہاں کا مینجراس کمپنی میں ملازمت پر ہے،مینجراس شخص کو آرڈر لےکر دیتا ہے،اور اسنے مال دینے والے شخص سے یہ معاہدہ کیا ہے کہ جب بھی تمہیں اس فیکٹری سے آرڈر ملے گا،تو جتنا آرڈرہو گا، اس میں ایک پیس کے پیسے اس کو دینے ہوں گے،اب جب بھی وہ مینجر اسے مال کا آرڈر دیتا ہے تو آرڈر تیار کرکے دینے والےشخص کو ایک پیس کے پیسے مینجر کو دینے ہوتے ہیں،کیا یہ رقم اس کے لیےمینجر کو دینا جائز ہے یا پھر یہ رشوت کے زمرے میں آئے گی؟

97
98

بند سم کھلوانے پر ملنے والی فری MBs استعمال کرنے کا حکم

جواب: کمپنی کی طرف سے جو فری منٹس اورایم بیز کی سہولت ملتی ہے، وہ کمپنی کی طرف سے تبرّع اور انعام ہےکہ کسی معاوضے کے بغیربطورخوداپنی مرضی سےاحسان کے طورپر ...

98
99

زکوٰۃ بھیجنے کے چارجز زکوٰۃ کی رقم سے کاٹے جا سکتے ہیں یا الگ سے دینے ہوں گے ؟

سوال: ہم لوگ یوکے سے پاکستان کشمیر میں اپنی ممانی کو زکوۃ بھیجنا چاہتے ہیں۔ ہم جس مَنی ٹرانسسفر کمپنی (Money Transfer Company)کے ذریعے رقم بھیجیں گے، وہ اُس بھیجی جانے والی رقم پر چارجز یعنی فیس وصول کرتے ہیں۔ کیا ہم زکوٰۃ بھیجنے کے لیے جو چارجز ادا کریں گے، اُسے زکوٰۃ کی رقم سے ہی ادا کر سکتے ہیں، یعنی فیس بھی زکوٰۃ سے ادا کر دیں اور بقیہ رقم بطورِ زکوٰۃ پاکستان ٹرانسفر کر دیں؟

99
100

باورچی کا روزے کی حالت میں چاول چبا کر چیک کرنا

سوال: میں ایک کمپنی کے کچن میں کام کرتا ہوں ، جہاں تقریباً 25,000 افراد کے لیے کھانا بنتا ہے،میرا کام یہ ہے کہ میں چاول بناتا ہوں اور چاول چبا کر چیک کرنے ہوتے ہیں، تو کیا روزانہ چاول چبا کر چیک کرنا ٹھیک ہے، اس سے روزہ تو نہیں ٹوٹے گا جبکہ میں چاول کھاتا نہیں ہوں ، صرف چیک کر کے اُگل دیتاہوں ۔؟ رہنمائی فرما دیں ۔

100