سرچ کریں

Displaying 991 to 1000 out of 5964 results

991

آن لائن چیز دیکھ کر واپسی نہ ہونے کی شرط کے ساتھ خریدنا کیسا؟

سوال: زید نے کپڑے کے ایک بڑے برانڈ کے اسٹور کی ویب سائٹ سے ایک سوٹ پسند کر کے اس کا آرڈر دیا اور اگلے دن بذریعہ کوریئر وہ سوٹ اس کے گھر پہنچ گیا۔تصویر میں سوٹ دیکھ کر پسند کیا تھا لیکن جب سوٹ سامنے آیا تھا ،تو وہ زید کو پسند نہیں آیا۔ اسٹور نے اپنی سائٹ پرواضح طور پر لکھا ہوا ہے کہ سوٹ ڈِلیوَر ہونے کے بعد صرف ڈفیکٹو (یعنی عیب دار) ہونے کی صورت میں واپس ہو گا ۔ پسند نہ آنے کی صورت میں ڈلیور ہونے کے بعد واپس نہیں ہو گا ۔ اس لیے پکچر تمام اینگلز سے اچھی طرح دیکھ لیں۔ اسے قبول کرنے کے بعد ہی خریداری کا آپشن مکمل ہوتا ہے۔اس صورت میں زید کو سوٹ واپس کرنے کا شرعاً اختیار ہو گا یا نہیں؟ نیز اسٹور پر فون کر کے معلومات کی تھی۔ہمارا مطلوبہ سوٹ اسٹور پر موجود تھا۔ تب ہی ڈلیوری کا آرڈر دیا تھا۔ مزید یہ کہ واپس بھیجنے پر کورئیر کے جو اخراجات آئیں گے وہ زید کے ذمہ ہوں گے یا اسٹور کے؟

991
992

واٹر پروف جرابوں پر مسح کرنے کا حکم؟

سوال: واٹر پروف جرابیں بھی ملتی ہیں جوعام جرابوں کی طرح پہنی جاتی ہیں اور یہ چمڑے کی تو نہیں ہوتیں ،لیکن کافی موٹی ہوتی ہیں اوران کو کسی ایسےمیٹریل سے بنایا گیا ہے کہ اس میں پانی داخل نہیں ہوتا اور یہ اتنی مضبوط بھی ہوتی ہیں کہ تنہا ان کو پہن کر کئی میل سفر کیا جا سکتاہے۔ کیا ایسی جرابوں پر مسح کرنا، جائز ہے؟

992
993

مسئلہ معلوم نہ ہونے کی وجہ سے خلاف ترتیب قرآن پاک پڑھنے کا حکم

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اِس بارے میں کہ جس کو یہ معلوم نہ ہو کہ خلافِ ترتیب یعنی الٹا قرآن پڑھنا منع ہے، اگر اُس نے نماز میں الٹا قرآن پڑھ لیا، تو کیا وہ گنہگار ہوگا؟

993
994

بچہ پیدا ہونے سے قبل خون آنے پر نماز کا حکم

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک عورت کے بچہ پیدا ہونے میں ابھی تقریباً دو ہفتے باقی ہیں لیکن اسے ابھی سے ہی خون اور پانی آنا شروع ہوگیا ہے۔ کبھی خون آنے لگ جاتا ہے تو کبھی رُک جاتا ہے، تو کیا اس خون آنے کی صورت میں اس عورت کے لئے نماز معاف ہے یا پھر اسے نماز پڑھنا ہوگی؟ نیز اگر نماز پڑھنا ہوگی تو کیا ہر نماز سے پہلے غسل کرنا بھی ضروری ہوگا؟ یا فقط ناپاک جگہ کو دھو کر وضو کرکے نماز پڑھنا ہی کافی ہوگا؟

994
995

چلتے کاروبار میں فی پیس کے حساب سے نفع طے کرنے کا حکم اور اس کا متبادل جائز طریقہ

سوال: زید کی ایک گارمنٹس فیکٹری (Garments Factory)ہے جس میں اس کا تقریباً دس ملین ریال (Ten million riyals) کا سرمایہ (Capital)لگا ہوا ہے۔ زید،بکر نامی انویسٹر (Investor) سے دولاکھ ریال بطور انویسٹمنٹ (Investment) لیتا ہے۔ دونوں کے درمیان نفع کے متعلق یہ طے ہوتا ہے کہ فیکٹری میں بننے والے ہر اوکے پیس(Perfect Piece) پر بکر کو دو ریال نفع ملے گااور جو پیس (Piece)ریجیکٹ(Reject) ہوجائیں گے ان پر کچھ بھی نفع نہیں ملے گا جبکہ نقصان کے متعلق دونوں کے درمیان کچھ طے نہیں ہوا۔ یہ بھی طے ہوا ہے کہ جب تک یہ انویسٹمنٹ(Investment) زید کے پاس رہے گی اسی طرح ڈیل چلتی رہے گی ۔ سال یا دو سال بعد جب بھی انویسٹر اپنی رقم کی واپسی کا تقاضا کرے گا، اسے وہ رقم یعنی دولاکھ ریال مکمل ادا کردیے جائیں گےاور طے شدہ منافع ملنا اسی وقت سے بند ہوجائے گا۔ کیا اس طرح ڈیل کرنا شرعاً درست ہے؟ا گر درست نہیں ہےتو اس کا کوئی جائز حل بھی ارشاد فرمادیں۔

995
996

حالت حیض میں گھٹلیوں پراورادووظائف پڑھنا

سوال: (1)کھجور یا املی کی گھٹلیوں کے ذریعہ گن کر مختلف اوراد و وظائف پڑھے جاتے ہیں۔سوال یہ ہے کہ حیض کی حالت میں عورت ان گھٹلیوں کو چھو سکتی ہے یا نہیں ؟ (2)اور دوسرا یہ کہ عورت حیض کی حالت میں اوراد ووظائف پڑھ سکتی ہے؟

996
997

امام کے پیچھے مقتدی کہاں تک التحیات پڑھے گا؟؟

جواب: کرنے پایا تھا کہ امام کھڑا ہوگیا یا سلام پھیر دیا تو مقتدی التحیات پوری کرلے یا اتنی ہی پڑھ کر چھوڑ دے۔؟“آپ علیہ الرحمہ اس کے جواب فرماتے ہیں:”ہر صورت...

997
998

نماز میں سورہ فاتحہ کے بعد سورت ملانا بھول گئے، تو کیا حکم ہے ؟

جواب: کرے ، پھر آخر میں سجدہ سہو بھی کرے ۔ اور یہ قیام کی طرف لوٹنا واجب ہے ۔ اگر یا دآنے کے باوجود قیام میں نہ لوٹے تو جان بوجھ کر ترکِ واجب ہو گا ،جس سے...

998
999

آیت سجدہ کی کتنی مقدار پڑھنے پر سجدہ تلاوت لازم ہوگا ؟

جواب: کر پڑھنا کافی ہے۔ بہار شریعت میں ہے” سجدہ واجب ہونے کے ليے پوری آیت پڑھنا ضروری نہیں بلکہ وہ لفظ جس میں سجدہ کا مادہ پایا جاتا ہے اور اس کے ساتھ ق...

999
1000

کیا عورت گھر کی چھت پر نماز پڑھ سکتی ہے؟

جواب: کر دیکھیں تو دوسروں کے گھروں پرنظر نہیں پڑتی اور دوسروں کی نظر بھی اس عورت پر نہیں پڑے گی تب تو کوئی گناہ نہیں لیکن عورت کا بند کمرے میں نماز پڑھنا اف...

1000