
ویب ڈویلپنگ میں شرکت بالعمل کا حکم
موضوع: پروگرامنگ یا ویب ڈویلپنگ میں عملی شراکت کا مسئلہ
شوہر کے انتقال کے بعد سسر سے پردہ لازم ہے یانہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرے داماد کا انتقال ہوگیا ہے میری بیٹی اپنے سسرال میں عدت پوری کررہی ہے تو سوال یہ پوچھنا ہے کہ بیٹی کا اپنے سسر سے پردہ لازم ہے یا نہیں ؟ سائلہ:ام منور(صدر کراچی)
کیا نبی پاک کو دعا میں وسیلہ بنانا جئز ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ یہ شعر'' یا الہٰی رَحم فرما مصطفی کے واسِطے یا رسول اللہ کرم کیجیے خدا کے واسِطے'' دعا میں پڑھنا کیسا ہے ؟ زید کہتا ہے جائز نہیں ہے اور اس کی دو وجوہات بیان کرتا ہے (1) اس میں نبی ﷺ کو وسیلہ بنایاگیاہے جو کہ ناجائز ہے (2)دعاخالص عبادت ہے اس میں اللہ جل مجدہ سے دعا مانگتے ہوئے دعا کے دوران نبی ﷺکی طرف متوجہ ہونا ہے جوکہ جائزنہیں۔ آپ سے التجاء ہے کہ قرآن و حدیث کی روشنی میں مفصل جواب عطا فرمادیں کہ زید کی باتیں کہاں تک درست ہیں اور شریعت کا کیا حکم ہے ؟ سائل:غلام مجتبی عطاری(جامعۃ المدینہ جوہر ٹاؤن)
میت کے ترکے سے تیجے،چالیسویں کا کھانا کھلانا کیسا؟
جواب: مسئلہ کے حوالے سے جواب یہ ہے کہ کسی کے فوت ہونے پر اس کے ترکے میں وارثوں کا حق ہوتا ہے اور شرعاً وہی اس کے مالک کہلاتے ہیں ،اس لیے اگر اس کے تمام وارث...
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ امام ظہر کی نماز میں دوسری رکعت کا تشہد پڑھ کرکھڑا ہوگیا اور مقتدی کا تشہد ابھی مکمل نہیں ہوا تو کیا ایسی صورت ِحال میں مقتدی تشہد مکمل کرے یا امام کی پیروی کرے رہنمائی فرمائیں ؟ سائل :جہانگیر عطاری(ریگل ،صدر،کراچی)
میں تمہیں چھوڑ دوں گا۔۔۔۔۔۔کہنے سے طلاق واقع ہو جائے گی یا نہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں نے اپنی بیوی سے لڑائی کے دوران یہ کہا کہ ’’میں تمہیں چھوڑ دوں گا ‘‘توکیا یوں کہنے سے کوئی طلاق کا معاملہ تو نہیں ہوا ،اس کے علاوہ میں نے کچھ بھی نہیں کہا ،رہنمائی فرمائیں؟ سائل:محمد فیصل (صدر کراچی)
کیا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی تھی؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اِس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی ہے؟ ہم نے اپنے اساتذہ سے یہ سنا ہے کہ حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی نمازِجنازہ ادا نہیں کی گئی بلکہ صحابہ ٔ کرام رضی اللہ عنہم سرکارصلی اللہ علیہ وسلم کے چہرۂ انور کی زیارت کرتے اور دُرود پاک پڑھتے ہوئے نکلتے جاتے تھے براہِ کرام شرعی رہنمائی فرمائیں ۔ سائل:ابولریان محمد مشتاق حسین قادری( امام مرکزی جامع مسجد محمدیہ حنفیہ غوثیہ انوار شریف ضلع وتحصیل مظفرآباد آزاد جموں وکشمیر )
مضاربت ختم کرنی ہے تو کیا مضارب خریدا ہوا مال بیچ سکتا ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ مجھے ایک آدمی نے بطور مضاربت کچھ رقم دی جس سے میں کاروبار کررہاہوں ،اب وہ شخص مضاربت ختم کرنا چاہتا ہے جبکہ میرا کہنا ہے کہ دکان میں اچھا خاصہ مال جو بڑی محنت سے میں نے خریدا ہے اس کو فروخت کرلوں اور ایک دو مہینے بعد ہم پرافٹ آپس میں تقسیم کرلیں گے یوں کرنے سے دکان میں موجود مال کو بیچنے پر کافی نفع حاصل ہوگا تو ایسی صورت میں ہماری رہنمائی فرمائیں کہ مجھےاس چیز کا اختیار ہے کہ ابھی فورا کاروبار بند نہ کروں یہاں تک کہ اس مال میں سےنفع حاصل کرلوں اور نفع ہمارا آدھا آدھا طے ہو اتھا؟ سائل:محمد اشفاق (زینب مارکیٹ کراچی)
جوامام داڑھی ایک مشت سے کم کرے تو اس پر کیا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اِس مسئلہ کے بارے میں کہ جو شخص اپنی داڑھی کو ایک مشت سے کم کرتا ہے اس کی امامت کا کیا حکم ہے؟ سائل:فخرالزمان عطاری(تحصیل وزیر آباد ضلع گجرانوالہ ڈاکخانہ ساروکی چیمہ)