
مسجد سے متصل راستے میں واٹر فلٹر پلانٹ لگانا مسجد کی بجلی استعمال کرنا کیسا؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کےبارے میں کہ ہماری مسجد میں ایک فرد نے اپنی ذاتی حیثیت سےپانچ لاکھ روپے کی لاگت سے واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کروایا ہے اور مسجد کی موٹر سے دو نلکے باہر سڑک کی جانب لگوائے گئے ہیں تاکہ عام لوگ اس صاف پانی سے مستفید ہوسکیں۔ کیا شرعاً مسجد کے پانی کو اس طرح باہر عوامی استعمال کے لیے فراہم کرنا جائز ہے تاکہ یہ کارِ خیر صدقۂ جاریہ بنے؟ اگر شریعت میں مسجد کے پانی کو باہر کی طرف اس انداز سے فراہم کرنا درست نہ ہو، تو کیا کوئی ایسی متبادل صورت ممکن ہے کہ باہر نکلنے والے پانی کے تناسب سے موٹر کی بجلی کا تخمینہ لگا کر لوگ مل کر مسجد میں اُتنا بل جمع کروادیں؟
غیبت کرنے والے امام کے پیچھے نماز کا حکم؟
سوال: اگر امام صاحب اپنے مومن بھائی کی پیٹھ پیچھے بارہا بار غیبت کرتے رہے تو امام کے پیچھے نماز ہو جائے گی؟
گفٹ میں ملے ہوئے پلاٹ کی زکوۃ کا حکم؟
سوال: زید نے اپنے بیٹے کو ایک پلاٹ ہبہ ( گفٹ ) کر کے قبضہ دِلا دیا ۔ زید نے وہ پلاٹ بیچنے کی نیت سے خریدا تھا ۔ کل قیمت تیس لاکھ تھی ، جس میں سے پندرہ لاکھ دے چکا تھا ۔ بیٹے کو پلاٹ ہبہ کر کے بقیہ پندرہ لاکھ بھی ادا کرنے کا کہہ دیا اور رقم بیٹا ہی ادا کرے گا ۔اب دو سوالوں کے جواب مطلوب ہیں: (1)بیٹے پر پلاٹ کی زکوٰۃ ہوگی یا نہیں؟ (2)پلاٹ کی قیمت کی بقیہ رقم کا حکم کیا ہوگا؟ کیونکہ وہ باپ پر لازم ہوئی تھی اور اب بیٹے نے ادا کرنی ہے؟ اسے زکوٰۃ سے مانع قرض کس کے حق میں شمار کریں گے؟ باپ کے یا بیٹے کے؟ نوٹ : والد نے بیٹے کو صرف تبرعاً بقیہ رقم ادا کرنے کا کہا ہے ۔
اللہ کے نام پر مانگنا اور ایسے کو دینا کیسا ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ بعض افرادمستحق ہوتے ہیں اوراللہ کا واسطہ دے کر یا اللہ کے نام پرسوال کرتے ہیں،جیسے :آپ کو اللہ کاواسطہ مجھے یہ دے دو یا اللہ کے نام پرمجھے پیسے دے دو وغیرہ وغیرہ،تو کیاان کا اللہ کا واسطہ دے کر یا اللہ کے نام پر مانگنااور انہیں دینا شرعا جائزہے یانہیں؟
نمازمیں دیکھ کر تلاوت کرنے کا حکم
سوال: کیا نماز میں دیکھ کر قرآن کی تلاوت کرسکتے ہیں ؟ اگر دیکھ کر تلاوت کرنے کی اجازت نہیں ہے تو اس کی کیاوجہ ہے ؟
بس میں سفر کرتے ہوئے نماز کا وقت آجائے توکیا حکم ہے؟
سوال: بعض اوقات بس میں نماز کا ٹائم ہوجاتا ہے، تو کیا بس میں نماز پڑھ کر شرعی مسافر اپنے مقام پر پہنچ کر اس نماز کو ادا کرسکتا ہے؟
Homosexuality (ہم جنس پرستی) کا حکم
جواب: کرتی، بلکہ اس سے باز رہنے کی تلقین کرتی ہے۔اللہ پاک نے انسان کو عقلِ سلیم عطا فرما کر دیگر مخلوق پر شرف بخشا۔ اگر انسان اس خاصیت کو بروئے کار لائے، تو...
سوال: کیا امام غزالی علیہ الرحمہ نے ایسا فرمایا ہےکہ التحیات میں جب السلام علیک ایھا النبی ورحمۃ اللہ وبرکاتہ پڑھو ، تونبی پا ک علیہ السلام کی طرف توجہ کرو ؟
سوال: کیافر ما تے ہیں علما ئے کر ام و مفتیا ن شر ع متین اس مسئلے میں کہ جانورمثلاً بکرا،گائے وغیرہ کو زندہ تول کربیچناوخریدناکیساہے ؟ اگرجائزہے توکس دلیل سے اور اگرناجائزہے تواسکی علت کیاہے؟ سائل :محمدمختار اشرفی(داتا گارڈن نزد کنزالایمان ،کراچی)
جس کا قریبی مسجد میں جمعہ رہ جائے ، تو اب دُور کی مسجد میں جائے یا ظہر پڑھے؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر جمعہ کی نماز محلے کی تمام مساجد میں ہوجائے اورشہر میں ہی ایک ، دو جگہ پر جمعہ ملنا ممکن ہو ،مگر کوئی شخص ایسی صورت میں ظہر کی نماز ہی ادا کرلے تو کیا یہ ظہر کی نماز ہوجائے گی یا نہیں ؟ سائل:عمیررضا (لائنزایریا ،کراچی)