سرچ کریں

Displaying 1051 to 1060 out of 6933 results

1051

اجیر خاص (Employee)راستہ بند ہونے کی وجہ سے چھٹی کرے تو۔۔۔

سوال: 8 محرم الحرام کے دن راستے بند ہونے کی وجہ سے ہمارے مدرسہ کے ایک قاری صاحب مدرسہ نہیں آسکے اب ان کی اس چھٹی کی کٹوتی(Deduction) ہوگی یا نہیں؟ نوٹ : سائل کی وضاحت کےمطابق مدرسے جانے کا صرف وہ راستہ بند تھا جہاں سے عام طور پر قاری صاحب تین منٹ میں پہنچ جاتے ہیں۔ جب کہ جس گلی میں مدرسہ ہے وہ گلی بھی کھلی ہوئی تھی اور اس راستے کے علاوہ ایک دوسرا راستہ بھی موجود تھا لیکن وہ عام راستے کے مقابلے میں کچھ طویل ہے یعنی پہلا راستہ تین منٹ کا ہے تو دوسرا تقریباً آدھے گھنٹے کا ہے۔اگر قاری صاحب آنا چاہتے تو اس دوسرے راستے سے آسکتے تھے۔

1051
1052

قسطوں میں پلاٹ خریدنا اور قسط لیٹ ہونے پر جرمانہ کرنا کیسا ؟

سوال: کیا قسطوں پر پلاٹ خرید سکتے ہیں ؟ اور کیا قسط لیٹ ہونے پر جرمانے کی شرط لگائی جا سکتی ہے ؟

1052
1053

مسجد کے لیے وقف کیا ہوا پلاٹ بیچ کر دوسری جگہ مسجد بنا سکتے ہیں؟

سوال: ایک شخص نے مسجد کے لیے 5 مرلے کا پلاٹ وقف کر دیا۔ کچھ عرصے بعد اس کے بھائی نے بھی اُسی پلاٹ سے متصل مزید 5 مرلے کا پلاٹ مسجد کے لیے وقف کیا۔ اب مکمل رقبہ 10 مرلے ہے۔ مسجد بنانے کے لیے اِن دس مرلوں کی تقریباً چار فٹ تک بنیادیں بھی اٹھائی جا چکی ہیں۔اب معاملہ یہ ہے کہ اِس دس مرلہ پلاٹ کے بالکل سامنے ایک اور 10 مرلے کا کارنر والا پلاٹ ہے، جسے 2 گلیاں لگتی ہیں۔اب دونوں واقِف یہ چاہتے ہیں کہ موجودہ 10 مرلہ سنگل گلی والے پلاٹ کو فروخت کر کے اُسی قیمت سے سامنے کارنر اور ڈبل گلی والے پلاٹ کو خرید کر وقف کریں اور اُس پر مسجد تعمیر کریں ۔ کیا اِس کی شرعاً اجازت ہے؟ نوٹ:واقِفین نے موقوفہ پلاٹ کو وقف کرتے ہوئے استبدال کی شرط نہیں لگائی تھی۔ مطلقاً وقف کیا تھا۔جگہ بدلنے کا ذہن بعد میں بنا ہے۔

1053
1054

جنبی آیت سجدہ سن لے،تو سجدہ تلاوت لازم ہوگا؟

سوال: جنبی اگر آیتِ سجدہ سُن لے،تو کیا اس پر سجدہ تلاوت لازم ہوگا؟

1054
1055

کیا والدہ بیٹے کے خرچے پر فرض حج کرسکتی ہے؟

سوال: میرے بھائی والدہ کو حج پر اپنے ساتھ لے کر جا رہے ہیں، حج کے تمام اخراجات بھائی ادا کریں گے، ایسی صورت میں اگر میری والدہ حج کرتی ہیں، تو کیا بعد میں مالدار ہونے کی صورت میں ان پر دوبارہ حج فرض ہوگا یا نہیں؟ راہنمائی فرمائیں۔

1055
1056

موتیوں والا بریسلٹ نظر بد سے حفاظت کے لئے بچے کو پہنانا

سوال: ایک کالی ڈوری میں سفید موتی پرو کر ایک کنگن (bracelet) بنایا جاتا ہے، اور اسے بچے کے ہاتھ پر باندھا جاتا ہے تاکہ اُسے نظرِ بد سے محفوظ رکھا جا سکے۔ کیا ایسا کرنا اسلام میں جائز ہے؟

1056
1057

شراب اٹھانے یا بیچنے کی نوکری کرنا کیسا؟

سوال: میں یوکے میں شاپ پر کام کرتا ہوں، جہاں مجھے شراب اٹھانی اور بیچنی بھی پڑتی ہے ۔ اس سے ملنے والے پیسے کیا کسی کو ڈونیٹ یا کسی صدقے میں لگا سکتا ہوں ؟

1057
1058

تراویح میں حافظ صاحب کا مدات اور غنے کا خیال نہ رکھنا کیسا؟

جواب: پر لازم ہے۔ اگر یہ حافظ صاحب شرعی تقاضوں کے مطابق نماز پڑھا سکتے ہیں تو ٹھیک، ورنہ انہیں تراویح نہ پڑھانے دی جائے۔ قرآن کو ترتیل کے ساتھ پڑھنے سے...

1058
1059

سودی قرض وصول کرنے کی Job کرنا

سوال: کیا مَیں فائنانس میں کام کرسکتا ہوں جبکہ وہاں پر لون پر گاڑیاں دی جاتی ہیں، جس کا طریقہ یہ ہے کہ کمپنی جس کو لون دیتی ہے واپسی پر اس سے کچھ اضافی رقم بھی وصول کرتی ہے اور میرا کام ان قرضوں کی قسطیں وصول کرنا ہوتا ہے ،سوال یہ ہے کہ میرا ایسی جاب کرنا کیسا؟

1059
1060

مچھلی پر فاتحہ دلائی جا سکتی ہے یا نہیں؟

سوال: مچھلی پر فاتحہ دلائی جاسکتی ہے یا نہیں ؟

1060