
اپنی پروڈکٹ پر دوسری کمپنی کا لیبل لگا کر بیچنا اور دکاندار کا اس سے خریدنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ (1) ایک شخص مارکیٹ میں مشہور و معروف اور رجسٹرڈ کمپنی کے نام کے ٹشو (Tissue) اور وائپس (Wipes) ہول سیل ریٹ پر مختلف دکانوں پرفروخت کرتا ہے، لیکن حقیقت میں اس معروف کمپنی کے نہیں ہوتے، بلکہ وہ شخص یہ چیزیں خود تیار کر کے اس کمپنی کا نام اور اس کے ریپر کی مثل پیکنگ اور مونوگرام وغیرہ استعمال کرتے ہوئے خود پیک کر کے مارکیٹ میں فروخت کرتا ہے، اس طرح اسے کم خرچ میں زیادہ پرافٹ مل جاتا ہے، تو اس شخص کا اس طرح اپنے ٹشو اور وائپس بیچنا کیسا ہے؟ (2) نیز اگر وہ دکانداروں کو واضح طور پر بتا کر بیچے، تو اس سے ٹشو اور وائپس خریدنا کیسا ہے؟
آیت میں زبر کو پیش پڑھ دیا نماز ہوئی یا نہیں؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ زید سےغطی ہوئی اس نے نماز میں آیت مبارکہ (مَنْ خَشِيَ الرَّحْمَنَ) میں الرَّحْمَن پر زبر کی جگہ پیش پڑھ دیا تو کیا اس کی نماز ہوگئی یا اعادہ کرنا ہو گا ؟
تلاوت کرنے والےکو سلام کیا جائے تو جواب دے یانہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس بارے میں کہ اگر کوئی شخص مسجد میں تلاوت،آیت الکرسی وغیرہ ذکر اللہ میں مشغول ہو اور اسے کوئی آکر سلا م کرے تو وہ سلام کا جواب دےیا تلاوت وغیرہ جاری رکھے؟
کمیٹی کی رقم سے حج وعمرہ کرسکتے ہیں یانہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہم کچھ افراد کمیٹی ڈال رہے ہیں،طریقہ کاروہی ہے جو کہ عام طورپرماہانہ کمیٹی ڈالی جاتی ہے،مقصدیہ ہے کہ جس کی کمیٹی کھلے گی،وہ اس رقم سے حج یاعمرہ اداکرے گا۔معلوم یہ کرناہے کہ جس کی کمیٹی کھلے گی ، وہ اس رقم سے حج یاعمرہ اداکرسکتاہے ؟جبکہ اس نے اپنی پوری کمیٹیاں ادانہیں کیں ہیں جوکہ اس پرقرض ہیں توکیاوہ اس رقم سے حج یاعمرہ اداکرے گاتواس کاحج یاعمرہ قبول ہوجائے گا؟
سجاوٹ اور جلوسِ میلاد کیوجہ سے نماز چھوڑنا کیسا؟
جواب: علماء نے فرمایا کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کا فضل حضورپُرنورصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰ لِہٖ وَسَلَّم ہیں اور اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رحمت قرآنِ کری...
گاڑی ادھار بیچ کر واپس خریدنا جائز ہے یانہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ زید ایک شوروم سے گاڑی ادھارمیں خریدتاہے اوروہی گاڑی دوسرے شخص کونقدیاادھارمیں بیچ دیتاہے۔پھردوسرا شخص وہی گاڑی اسی شوروم والے کوجس سے زیدنے خریدی تھی،بیچ دیتاہے۔جبکہ ابھی زیدنے شوروم والے کوپوری ادائیگی نہیں کی ہے۔توکیاشوروم والے کااس طرح معاملہ کرناصحیح ہے؟
الکوحل ملی اشیاء کے استعمال کا حکم؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ فی زمانہ بہت ساری چیزوں مثلاًتمام قسم کی سیاہیوں،پالش،وارنش،رنگ وروغن اورتقریباًسب ہی پرفیوم اورشیمپومیں الکوحل کااستعمال ہوتاہےجن سے بچنابہت مشکل ہے لہذاالکوحل ملی اشیاء کابیرونی استعمال جائزہے یانہیں؟
میلاد کی محفل اور ربیع الاول کی سجاوٹ یا غریب کی مدد؟
جواب: دین پرچلایااورآپ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کے ذریعے ہم پراحسان فرمایا۔ آپ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:کیااللہ تعالی کی قسم دیتے ہوکہ ت...
پہلی صف میں موجود شخص کا وضو ٹوٹ جائے تو کیا کرے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس بارے میں کہ اگرکوئی شخص جماعت میں پہلی صف میں ہواوراس کاوضوٹوٹ جائے تووہ کس طرح صفوں سے نکلے؟
خودمیت کا قرض ادا کردیا ،اب ترکہ میں سے لے سکتا ہے؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ میرے کزن زیدکاانتقال ہوا،اس نے وراثت میں قرض سے کافی زیادہ مال بھی چھوڑاہے زید پر سترہزارروپیے قرض تھا،زیدکے ماموں بکر(غیروارث )نے اپنی مرضی سے بغیرکسی کی اجازت کے اپنے پاس سے وہ قرضہ اداکردیا،قرض اداکرتے وقت رجوع وغیرہ کسی قسم کی کوئی شرط نہیں لگائی تھی،اس سترہزارکی رقم کومیت کے ترکہ سےبکر واپس لے سکتا ہے یانہیں ؟ نوٹ!زیدکے ورثاء میں ایک بیوی اوروالدین ہیں ،نیزبکر بھی مذکورہ بیان سے متفق ہے ۔