
پریمئیم پرائز بانڈ (Premium Prize Bond )کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومُفتیانِ شرعِ متین اس مسئلہ میں کہ حال ہی میں پریمئیم پرائز بانڈ (Premium Prize Bond ) کے نام سے ایک نیا بانڈ جاری کیا گیا ہے جس میں ششماہی بنیاد پر نفع بھی ملے گا اور ہر تین مہینے بعد بذریعہ قرعہ اندازی حاملانِ بانڈ (جن کے پاس پرائز بانڈ ہو ان) میں سے کچھ افراد کو مختلف انعامی رقم بھی دی جائے گی جس طرح کہ عام پرائز بانڈ میں دی جاتی ہے۔ البتہ پریمئیم پرائز بانڈ سے متعلق آفیشل ویب سائٹ:savings.gov.pk پر اس بانڈ سے متعلق جو اشتہار آویزاں ہے اس میں مزید کچھ باتوں کی صراحت ہے۔ (1)Issued in the name of investor with direct crediting facility of Prize money and Profit into Investor's Bank Account. ترجمہ:یہ بانڈ انویسٹر کے نام پر جاری ہوگا اور نفع اور انعام ڈائریکٹ (Direct) اس کے بینک اکاؤنٹ میں ڈالا جائے گا۔ (2)No Risk of Loss/Theft/Burnt. ترجمہ:اس بانڈ کے گم ہونے، چوری ہونے یا جل جانے پر بھی کوئی خطرہ نہیں ہے۔ یعنی انویسٹر کو نقصان نہ ہوگا بلکہ وہ اس کا متبادل حاصل کرسکے گا۔ اب سوال یہ ہے کہ اس بانڈ کا خریدنا، بیچنا کیسا ہے؟ اور اس پر حاصل ہونے والاششماہی نفع (Six Monthly Profit) اور ہر 3مہینے بعد بذریعہ قرعہ اندازی جو انعامات نکلیں گے ان کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ کیا وہ جائز وحلال ہیں؟
مرد کا عورت کے کپڑے جوتے اور دیگر اشیا استعمال کرنا کیسا ہے ؟
جواب: متعلق حضرت سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، فرماتے ہیں : ''لعن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم الرجل یلبس لبسۃ المراۃ، والمراۃ تلبس لبسۃ الرجل'' ...
کیا حاملہ عورت کو حیض کی عادت والے دنوں کی نمازیں معاف ہوتی ہیں ؟
سوال: عورت جب حاملہ ہو تو اب اس صورت میں حیض کا خون بند ہو جاتا ہے تو پوچھنا یہ تھا کہ عورت کو جن ایام میں حیض آتا ہے ان کا اعتبار کرتے ہوئے دوران ِ حمل ہر ماہ ان ایام میں نمازیں چھوڑے گی یا اب خون بند ہونے کی وجہ سے پورا ماہ نمازیں پڑھنی ہوں گی؟
کئی طوافوں کے بعد آخر میں سب کی نمازِ طواف پڑھنا کیسا؟
سوال: میں گزشتہ دنوں عمرے پر گیا،وہاں میں نے ایک رات لگاتار کئی طواف کیے لیکن ہر ایک کے بعد نمازِطواف کرنے کی بجائےآخر میں ہر طواف کی الگ الگ دو رکعتیں ادا کرلیں۔رہنمائی فرمائیں کہ میرا یوں نماز طواف ادا کیے بغیر لگاتار کئی طواف کرنا کیسا تھا اور وہ طواف درست ہوئے یا نہیں؟
مقیم نے عشا کی نماز قصر پڑھی، تراویح و وتر کے بعد مقیم ہونا یاد آیا تو کیا حکم ہے؟
سوال: ایک شخص جو کہ مسافر تھا اس نے مقیم ہو نے کے بعدغلطی سے عشا کے فرض دو رکعت پڑھ لیے، تراویح اور وتر کی نماز بھی ادا کر لی، رات کو کافی دیر سے یاد آیا کہ میں،تو مقیم ہو چکا ہوں ، اس لیے صرف فرض دوبارہ پڑھ لیے ، اب سوال یہ ہے کہ تراویح اور وتر کا بھی اعادہ کرنا ہو گا یا نہیں ؟
کیا چار نمازیں پڑھنے والے کو بھی نمازی کہا جائے گا ؟
سوال: اگر کوئی شخص چار نمازیں پڑھے اور ایک نہ پڑھے ، اس کو نمازی کہا جائے گا یا نہیں ؟ اور اس کی سزا کیا ہے ؟
قرآ ن خوانی کے بعد کھانا یا رقم لینا دینا کیسا ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بیان میں کہ قرآن خوانی کے بعد کھانا اور کبھی مٹھائی،رقم وغیرہ دی جاتی ہے، اس کے متعلق شرعی حکم کیا ہے؟ کیا وہ کھانا کھاسکتے ہیں اورمٹھائی وغیرہ کچھ دیں ، تو اس کا لینا جائز ہے یا نہیں ؟ بیان فرمادیں ۔
بچے کے رونے کی بنا پر فرض نماز توڑ نا
سوال: اگر کوئی عورت فرض نماز میں ہو اور اس عورت کا بچہ رونے لگ جائے اور کمرے میں دوسرا کوئی بچے کو لینے والا نہ ہو تو اس صورت میں وہ عورت نماز توڑ کر بچے کو لے سکتی ہے یا نماز جاری رکھنا ہوگی؟
کمزوری کی وجہ سے قضا نمازیں بیٹھ کر ادا کرنا
سوال: میرے ذمہ پر کئی قضا نمازیں لازم ہیں جن میں ادائیگی کر رہی ہوں ، روز کچھ نہ کچھ تعداد میں قضا نمازیں ادا کرتی ہوں، اب رمضان کے دنوں میں روزے بھی رکھنے ہوتے ہیں اور تراویح بھی ادا کرنی ہوتی ہے، اب کھڑے ہو کر نماز ادا کرنے میں اگر کمزوری محسوس ہو، تو کیا قضا نمازیں بیٹھ کر ادا کرسکتی ہوں؟
قربانی کی نیت سے جانور خرید کر پھر بیچنا کیسا؟
جواب: متعلق درمختارمع ردالمحتار میں ہے:’’ان نوی وقت الشراء الاشتراک صح استحساناً و الا لا استحساناً وفی الھدایہ :و الاحسن ان یفعل ذلک قبل الشراءلیکون اب...