
مسافر92 کلو میٹر سے پہلے ہی واپسی کا ارادہ کر لے تو مسافر نہیں رہتا، مقیم ہوجاتا ہے
سوال: میرا گھر چکوال میں ہے، عید کی چھٹیوں کے بعد بسلسلہ ملازمت لاہور جانے کے لئے شام تقریبا 5 بجے جب اڈے پر پہنچا ،تو معلوم ہوا کہ سواریاں زیادہ ہونے کی وجہ سے ساری گاڑیاں وقت سے پہلے ہی چلی گئی ہیں ،مزید معلومات کرنے پرمعلوم ہوا کہ اب صبح ہی گاڑی ملے گی ،لیکن میری کوشش تھی کہ میں آج ہی واپس اپنی ڈیوٹی پر پہنچ جاؤں، لہٰذا میں بلکسر انٹر چینج پر چلا گیا ،جوتقریبا 25 کلومیٹر چکوال سے دور ہے، وہاں تقریبا 1 گھنٹہ انتظار کرنے کے بعد بھی گاڑی نہ ملی، تو میں واپس چکوال اپنے گھر کی طرف چل پڑا ۔ اس وقت تقریبا ًساڑھے چھ ہو چکے تھے اور عصر کے وقت میں تقریباً آدھا گھنٹہ باقی تھا، اب اگر میں چکوال جا کر نماز پڑھتا، تو قضا ہونے کا غالب گمان تھا اس لئے میں نے واپسی آتے ہوئے راستے میں عصر کی نماز دو رکعت ادا کی ۔ جس پر میرا اور میرے دوست کا اختلاف ہو گیا، میرا کہنا تھا کہ میں مسافر ہوں اس لئے دو رکعت پڑھوں گا، جبکہ دوست کا کہنا تھا کہ آپ نے 92 کلو میٹر سفر نہیں کیا اس لئے آپ مقیم ہیں۔اب پوچھنا یہ چاہتا ہوں کہ اس صورت حال میں میرے لیے دو رکعت پڑھنا لازم تھا یا چاررکعت ؟
کیا فی زمانہ سفری سہولیات کے پیشِ نظر عورت بغیر محرم سفرِ حج کر سکتی ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ زیدکاکہناہے کہ آج کے دورمیں سفرمیں بہت سہولیات پیدا ہوچکی ہیں،سفرآسان،محفوظ اورتیزہوچکاہےاورحج کےلیے عورتوں کےحکومتی سطح پرگروپس تیارکیے جاتے ہیں،توعورتیں محفوظ ہوتی ہیں،لہذاآج کے دورمیں عورت بغیرمحرم کے سفرحج کرسکتی ہےاوراحادیث میں جوبغیرمحرم کے سفرکی ممانعت ہے وہ پہلے دورکے اعتبارسے ہے جب سفراونٹوں گھوڑوں پرہوتاتھا،سفرکرنے میں کئی کئی دن لگ جاتے تھےاورغیرمحفوظ بھی ہوتاتھااوروہ اپنی دلیل کے طور پر یہ روایت بھی بیان کرتاہے کہ :’’قال فإن طالت بك حياة، لترين الظعينة ترتحل من الحيرة، حتى تطوف بالكعبة لا تخاف أحدا إلا اللہ۔۔۔قال عدي: فرأيت الظعينة ترتحل من الحيرة حتى تطوف بالكعبة لا تخاف إلا اللہ‘‘ ترجمہ:نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے (حضرت عدی رضی اللہ تعالی عنہ سے)ارشادفرمایا: اگرتمہاری عمرلمبی ہوئی، توتم اونٹ پرسوارعورت کودیکھوگے کہ وہ حیرہ سے سفرکرے گی، یہاں تک کہ کعبہ کاطواف کرے گی اس حال میں کہ اسے اللہ تعالی کے سواکسی کاخوف نہیں ہوگا،حضرت عدی رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا:میں نے اونٹ پرسوارعورت کودیکھاجوحیرہ سے چل کرخانہ کعبہ کاطواف کررہی تھی اس حال میں کہ اسے اللہ تعالی کے سواکسی کاخوف نہیں تھا۔ (صحیح البخاری،کتاب المناقب،باب علامات النبوۃ فی الاسلام،ج04،ص197،دارطوق النجاۃ) زیداس سے استدلال کرتے ہوئے کہتاہے کہ اس سے پتاچلاجب امن وامان اورمحفوظ سفر ہو، توعورت تنہاسفرحج کرسکتی ہے ۔شرعی رہنمائی فرمائیں کہ زیدکایہ استدلال درست ہے یانہیں ؟
وطن اقامت سے دوسرے شہر گیا تو مقیم رہیگا یا مسافر؟
سوال: میں اپنے آبائی علاقہ سے تقریباً 200 کلو میٹر دور ایک شہر میں پندرہ دن ٹھہرنے کی نیت سے مقیم تھا۔ ابھی چار دن ہی گزرے تھے کہ کسی کام کے سلسلے میں مجھے دو دن کے لئے قریبی شہر، جو مدت سفر سے کم پر واقع ہے، میں جانا پڑ گیا، تو ایسی صورت میں ان دو دنوں میں اور واپس آنے کے بعد میں پوری نماز پڑھوں گایا قصر کروں گا؟
چند عورتوں کا مل کربغیر محرم سفر کرنا
سوال: اگر کچھ عورتیں ہوں، تو کیا اب وہ بغیر محرم شرعی سفر کر سکتی ہیں؟
کیا کسی مہینے میں شادی بیاہ کرنا منع ہے؟
جواب: بغیر کسی شک وشبہ کے جائز ہے،شرعا کوئی ممانعت نہیں، اب اگر کوئی شہدائے کربلا کے سوگ کی وجہ سے محرم الحرام میں شادی بیاہ کی تقاریب نہیں کرتا ، تو یہ ...
عورت کے لیے بغیر مَحرم92 کلومیٹر کی مسافت پر امتحان دینے جانا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میں پاکستان سے باہر رہتی ہوں اور درسِ نظامی کر رہی ہوں اور مجھے امتحانات دینے کے لیے پاکستان آنا ضروری ہے، لیکن میرے ساتھ میرا کوئی مَحرم پاکستان آنے کے لیے تیار نہیں، اُن کی کچھ مصروفیات بھی ہیں، وہ مجھے کہہ رہے ہیں کہ تم اکیلے ہی چلی جاؤ اور امتحان دے کر واپس آجانا۔ اب اس صورت میں اگر میں پورے راستے میں پردے کا خیال رکھ لوں، تو کیا میں اس طرح اکیلے پاکستان بغیر مَحرم کے آکر امتحانات دے سکتی ہوں؟ امتحان دینے بھی ضروری ہیں،اور محرم بھی نہیں آسکتا۔
نبی کریم ﷺ کے عمامہ شریف کے رنگ اور لمبائی وغیرہ کی تفصیل
جواب: بغیر عمامہ، یہ سب احادیث میں وارد ہے اور ٹوپی بھی سنت میں سے ہے جس کا حکم یہ ہے کہ سر سے چمٹی ہوئی ہو، اٹھی ہوئی نہ ہو۔(فیض القدیر للمناوی،ج05،ص 247،م...
بہنوئی کے ساتھ عمرہ کے لئے جانا
جواب: بغیر کرنا حرام و گناہ ہے، چاہے حج و عمرے کے لئے جائے یا کسی اور کام کے لئے۔ لہٰذا اگر عمرہ کے لیے 92کلومیٹریااس سے زائد سفر کرنا پڑے گاتو بغیر محرم ہ...
عورت کا اپنے بھانجے کے ساتھ بالغہ بیٹی کو لے کر عمرہ پر جانا
جواب: بغیر محرم یا شوہر کے سفر کی ممانعت ہے۔(بھار شریعت، جلد1، صفحہ 1044۔1045،مکتبۃ المدینہ،کراچی) وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّ...
حج بدل میں حج کی قربانی کا خرچہ کس پر لازم ہوگا؟
جواب: بغیر احرام میقات سے آگے بڑھا یا شکار کیا یا بھیجنے والے کی اجازت سے قِران و تمتع کیا۔“ (بھارشریعت،ج01،حصہ06،ص1206،مطبوعہ مکتبۃ المدینہ) واللہ اعلم...