
سوال: شادی کے بعد میری بیوی کی عادت یہ تھی کہ گھر میں بہت کم اور میکے بہت زیادہ رہتی تھی،جس پر ہمارے لڑائی جھگڑے بھی ہوتے رہے،مگر وہ اپنی عادت سے باز نہ آئی ۔ابھی دو دن پہلے اسی موضوع پر ہماری بات چیت چل رہی تھی اور میں اسے سمجھا رہا تھا، مگر وہ یہ بات سمجھنے کے لیے تیار نہیں تھی،تو میں نے غصہ میں کہہ دیا کہ ’’اگرکبھی تومیری اجازت کے بغیر میکے گئی،تو تجھے طلاق ہے،طلاق ہے،طلاق ہے۔‘‘ میری طرف سے طلاق کے الفاظ بولے جانے کے بعد وہ میکے نہیں گئی۔پوچھنا یہ ہے کہ اگر وہ میری اجازت کے بغیر میکے چلی جاتی ہے ،تو کیا تینوں طلاقیں واقع ہو جائیں گی؟نیز کوئی ایسا حل ہو سکتا ہے کہ بغیر اجازت جانے کی صورت میں بھی طلاق نہ ہو؟ نوٹ:ابھی تک قولاً فعلا کسی طرح رجوع نہیں کیاگیا۔
شادی کے موقع پر ہونے والی ایک رسم کا شرعی حکم
سوال: ہمارے یہاں شادی کے موقع پر ایک رسم کی جاتی ہے ، جس میں بے پردگی و بے حیائی واضح طور پر ہورہی ہوتی ہے ، اس رسم کے مطابق دولہا والے دلہن کے گھر آتے ہیں اور دولہا اپنی ہونے والی دلہن کی بہن کے گلے میں ہار ڈالتا ہے اور اسے پرفیوم لگاتا ہے ، پھر دلہن والے دولہا کے گھر جاتے ہیں ، وہاں دلہن کی بہن دولہا کو ہار پہناتی ہے اور اسے اپنے ہاتھوں سے پان کھلاتی ہے ، اسے لکڑی سے مارتی ہے اور لکڑی سے کبھی تیز چوٹ لگ جاتی ہے حتی کے خون بھی نکل آتا ہے ، ایسی بے ہودہ قسم کی رسموں کو کرنے سے منع کیا جائے پھر بھی فیملی والے نہیں مانتے اور کہتے ہیں کہ خوشی کے موقع پر پرابلم نہ بناؤ ، اگر کوئی دولہا یہ رسم نہ کرنا چاہے ،تو اس کے ساتھ زبردستی کرتے ہیں اور مجبور کردیتے ہیں ،ایسی صورت حال میں جس کو یہ رسم کرنی پڑے ، تو کیا وہ گناہ گار ہوگا؟
جس شہرمیں ملازمت وغیرہ کی غرض سے رہتا ہو وہ وطن اصلی نہیں
جواب: شادی کر لی ہویا اسے اپنا وطن بنا لیا ہو، یعنی اب وہاں ہمیشہ رہنے اور اس جگہ کو نہ چھوڑنے کا ارادہ کر لیاہو۔ (تنو یر الابصارو درمختار ، جلد 2،صفحہ ...
سوال: کیا غیر قوم میں شادی کرنا جائز نہیں ؟اکثر دیکھا گیا ہے کہ اپنی قوم میں لڑکے یا لڑکی کا اچھا رشتہ مل نہیں رہا ہوتا جب کہ دوسری قوم میں اگر کیا جائے تو اچھا رشتہ مل رہا ہوتا ہے،لیکن صرف اس وجہ سے شادی نہیں کرتے کہ وہ غیر قوم کے ہوتے ہیں ۔
شادی ہال کے عملے کا پارٹی کا کھانا کھانے کا شرعی حکم
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ شادی ہال میں منیجر ، ویٹرز، الیکٹریشن، پروگرام والے دن پارٹی کا کھانا کھاتے ہیں۔جس کے ہاں شادی ہو تی ہے عموما اسے معلوم ہوتاہے کہ منیجر ، ویٹرز، ہال کا عملہ بھی ان کی دعوت کاکھانا کھاتے ہیں اب معلوم یہ کرنا ہے کہ ان افراد کا یہ کھانا کھانا درست ہے یانہیں ؟
وطن اقامت میں سامان رکھا ہو، تو پھر بھی سفرِ شرعی سے باطل ہوجائے گا؟
جواب: شادی کی نہ اسے اپنا وطن بنالیا یعنی یہ عزم نہ کرلیا کہ اب یہیں رہوں گا اور یہاں کی سکونت نہ چھوڑوں گا،بلکہ وہاں کا قیام صرف عارضی بر بنائے تعلق تجارت ...
بیوی اور بچوں کے خرچے کے متعلق تفصیل
جواب: شادی نہیں ہوجاتی، اس وقت تک اس کا نفقہ باپ پرلازم ہے جبکہ اس کے پاس اپنا مال نہ ہو ورنہ اس کے مال سے خرچ کیا جائے گا۔ نوٹ:بیوی اوربچوں کے خرچے می...
ملازمت والی جگہ پر نمازِ قصر ہوگی یا پوری
جواب: شادی کی اور نہ ہی وہاں مستقل رہنے کا ارادہ ہو، تو وہ جگہ اس کے لئے وطن اصلی نہیں بنتی اگرچہ وہاں عارضی طور پر کئی برس رہنے کا ارادہ ہو،اگرچہ بیوی بچ...
ہیجڑوں کو پیسے نہ دینے سے ان کی بددعا لگتی ہے؟
سوال: شادی بیاہ کے موقع پر ہیجڑے گھروں میں آتے ہیں اور پیسے مانگتے ہیں ،لوگ مجبوراً انہیں پیسے دے دیتے ہیں کہ اگر انہیں کچھ بھی نہ دیا جائے ، تو جان نہیں چھوڑتے اور برا بھلا کہتے ہیں اور بد دعائیں دیتے ہیں اور یہ بھی مشہور ہے کہ اگر ان کو پیسے نہ دئیے جائیں اور یہ بد دعا دے دیں تو ان کی بد دعا قبول ہوجاتی ہے ،ہماری رہنمائی فرمائیں ، ان کو پیسے دینا جائز ہے یا نہیں؟ نیز کیا ان کی بددعا قبول ہونے کی کوئی حقیقت بھی ہے یا نہیں ؟
والد کی زندگی میں فوت شدہ بیٹی کا وراثت میں حصہ ہوگا؟
سوال: ہمارے والد صاحب کا انتقال ہو گیا ہے اور ہماری ایک بہن کا انتقال بھی والد صاحب کی زندگی میں ہو گیا تھا ۔ سوال یہ ہے کہ والد صاحب کی وراثت میں ان کی زندگی میں فوت ہونے والی بیٹی اور اس کی اولاد کا حصہ ہو گا یا نہیں ؟