
دورانِ عدت عورت کا ختم میں شرکت کرنے کے لیے گھر سے باہر نکلنا کیسا ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرے شوہرکاانتقال ہوچکاہے اورمیں عدت میں ہوں ۔ مرحوم کے ایصال ِ ثواب کے لیے ان کے والد کے گھرختم کااہتمام کیاجاتاہے،کیونکہ گھروسیع ہے ،جس میں مہمان آسانی سے آسکتے ہیں ،توکیامیں دورانِ عدت ختم میں شرکت کے لیے اپنے شوہرکے گھرسے باہرنکل کردوسری گلی میں سسرکے گھر جاسکتی ہوں؟
ایسے چینل پرنوکری کرنا کیسا جہاں جائز و ناجائز پروگرامز آتے ہوں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زیدایک ٹی وی چینل میں کام کرتاہے جس میں ہرطرح کے جائزوناجائزپروگرام دکھائے جاتے ہیں ۔زیدکاکام یہ ہے کہ یہ پروگرامزکوٹی وی اسکرین پرشوکرتاہے اوربعض اوقات پروگرامزکی ریکارڈنگ کوچیک بھی کرناپڑتاہے۔ اس لیے شرعی حکم بیان فرمائیں کہ زیدکایہ کام کرناجائزہے یانہیں ؟ سائل :محمدشعیب اختر(گرین ٹاؤن،لاہور)
طلاق رجعی کے بعد رجوع کا طریقہ
جواب: دوران عدت رجوع کے لیے زبان سے الفاظ رجوع بول دینا کافی ہے ، مثلا یہ کہہ دے کہ میں نےاپنی بیوی سے رجوع کیا یا اسے اپنے نکاح میں واپس لیا وغیرہ اور اس...
سبق سنانے کے لیے آیتِ سجدہ تلاوت کرنے سے سجدۂ تلاوت کا حکم ؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک اسلامی بہن گھر میں بچیوں کو قرآنِ پاک پڑھاتی ہے ۔ سبق سناتے ہوئے بچیاں آیتِ سجدہ بھی سناتی ہیں ۔ پوچھنا یہ ہے کہ بچیاں بطورِ سبق آیتِ سجدہ سنائیں ، تو کیا اُن بچیوں پر سجدہ تلاوت لازم ہوگا یا نہیں ؟ بالغ بچیوں اور نابالغ بچیوں کے لیے الگ الگ حکم ہوگا یا ایک ہی حکم ہے ؟ اسی طرح اُن بچیوں سے بطورِ سبق آیتِ سجدہ سنتے ہوئے کیا سبق سننے والی اسلامی بہن پر بھی سجدہ تلاوت لازم ہوگا ؟ بالغ بچی آیتِ سجدہ پڑھے ، تو کیا حکم ہوگا اور نابالغ پڑھے ، تو کیا حکم ہوگا ؟
نفلی طواف کے اکثر پھیرے چھوڑ دینے کا حکم
سوال: ایک اسلامی بہن نے نفلی طواف شروع کیا،دوپھیرے کیے تھے کہ طبیعت بگڑ گئی، تو طواف چھوڑ کر ہوٹل چلی گئی ۔ ذہن یہ تھا کہ لیٹ نائٹ آکر مکمل کروں گی ،لیکن رات میں اس اسلامی بہن کو ایام شروع ہوگئےاوردودن بعدان کا مدینے شریف جانے کا شیڈول تھا اور وہیں سےپاکستان کی فلائٹ تھی، تو وہ اسلامی بہن گروپ شیڈول کے مطابق مدینہ شریف روانہ ہوگئی۔ پوچھنا یہ ہے کہ اس نے جو نفلی طواف شروع کر کے صرف دوپھیرے کیے،باقی ادھوراچھوڑ دیا تو کیا اس اسلامی بہن پر کوئی کفارہ لازم ہے؟ کیونکہ طواف نفلی تھا،عمرے کافرض طواف نہیں تھا۔
کیا 90 سالہ بوڑھی عورت پر بھی وفات کی عدت ہوگی؟
سوال: اگر90سالہ بوڑھی عورت کے شوہر کا انتقال ہوجائے تو کیا اس پر بھی عدتِ وفات لازم ہوگی؟ یا عدت کا حکم فقط جوان عورت کے لیے ہے؟
اسلامی احکامات کی تشریح میں اختلاف ہے تو پھر اسلام پر عمل کیوں کریں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ سیکولر لوگوں کے اس اعتراض کا کیا جواب ہے: ” کون سا اِسلام جناب، کیونکہ مولویوں کا اسلامی احکامات کی تشریح میں اختلاف ہے، لہٰذا جب تک یہ اختلاف ختم نہیں ہوجاتے، اسلام کو اجتماعی نظم سے باہر رکھو۔“
کیا نامرد کی عورت پر بھی طلاق کی عدت لازم ہوگی؟
سوال: جو شخص بیوی کے ساتھ رہتا ہو مگر حقِ زوجیت ادا کرنے پر قدرت نہ رکھتا ہو۔ پھر شادی کے چار سال بعد وہ اپنی بیوی کو تین طلاق دے دے، تو کیا اس کی عورت پربھی طلاق کی عدت لازم ہوگی؟
عورت نے نماز تسبیح کی امامت کروائی، تو نماز کاحکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کوئی اسلامی بہن دن کے وقت دیگر اسلامی بہنوں کے بیچ میں کھڑی ہو کر اُنہیں صلوۃ التسبیح کی نماز پڑھائے، اور قراءت اور تمام اذکارِ نماز اونچی آواز سے پڑھے، اس نیت سے کہ باقی بہنیں بھی اسے سن کر پڑھ لیں۔ اب پتہ چلا کہ اس طرح عورت امام بن کر نماز نہیں پڑھا سکتی، تو اب جو نماز پڑھائی، وہ نماز ہوئی یا نہیں اور یہ بھی کہ اگر ہو گئی تو قراءت اور دیگر اذکار نماز کو اونچی آواز میں پڑھنے کی وجہ سے وہ نماز واجب الاعادہ ہوگی یا نہیں؟