
دوسرے ملک قربانی کرنی ہو تو قربانی کی رقم میں کس جگہ کا لحاظ ہے ؟
سوال: میں اپنی فیملی کے ساتھ 15 سال سے دبئی میں مقیم ہوں ،میں پاکستان میں اپنی قربانی کرواناچاہتاہوں ،میں نے سنا ہے کہ مجھے قربانی کےلیے پیسے پاکستان کے حساب سے نہیں بلکہ دبئی کے حساب سے بھیجنے ہوں گے یعنی دبئی میں ایک حصے کے جتنے درہم بنتے ہیں ،اتنے پیسے وہاں بھیجنے ہوں گے، کیا یہ درست ہے ؟
بے ہوشی کی حالت میں کتنی نمازیں رہ جائیں، تو قضا لازم نہیں رہتی؟
سوال: بے ہوشی کی حالت میں جو چھ نمازو ں کا ذکر ہے کہ اگر کسی کی بے ہوشی اتنی طویل ہوجائے کہ اسی حالت میں چھ نمازیں فوت ہوجائیں، تو اب اس سے ان نمازوں کی قضا ساقط ہوجائے گی ،ان چھ نمازوں سے مراد فرض نمازیں ہیں یا وتر کو ملاکر چھ نمازیں ہوجائیں تب بھی قضا ساقط ہوجائے گی؟
قربانی کے دنوں میں ناخن ٹوٹ جائے تو قربانی کا حکم
سوال: قربانی کے دنوں میں ناخن اور بال نہیں کاٹ سکتے لیکن اگر کام کرنے میں ناخن خود ہی ٹوٹ جائے توکیا قربانی کا عمل ماناجائے گا ؟
قربانی کس پر واجب ہے؟ - اگر قربانی واجب ہو اور رقم نہ ہو؟
سوال: میری زوجہ کے پاس تین تولے سونا اور چاندی کا سیٹ ہے، لیکن اس کے پاس نقد رقم موجود نہیں، جس سے وہ جانور خریدے یا حصہ ڈال سکے، کیا وہ قرض لے کر قربانی کر سکتی ہے؟ اس طرح اس کا واجب ادا ہو جائے گا؟
قربانی کرنے کے بعد گوشت غریبوں میں تقسیم نہ کیا تو ؟
سوال: اگر کوئی شخص قربانی کرے ، لیکن غریبوں کو حصہ نہ بانٹے تو اس کی قربانی ہوجائے گی یا نہیں ؟ اورکیا صدقہ نہ کرنے کی وجہ سے وہ شخص گناہ گار ہوگا؟
قضا روزے کی نیت اذانِ فجر کے دوران یا بعد میں کرنا
سوال: کیا قضا روزے کی نیت اذان فجر کے بعد یا اس کے دوران کر سکتے ہیں؟
قضا روزہ کی نیت کس وقت معتبر ہے ؟
سوال: زید کی رات میں یہ نیت تھی کہ اگر میری سحری میں آنکھ کھلی تو میں نے قضا روزہ رکھنا ہے، لیکن سحری کے وقت زید قضا روزے کی نیت کرنا ہی بھول گیا اور مطلق روزے کی نیت سے اس نے روزہ رکھا، پھر صبح اسے یاد آیا کہ میں نے تو آج قضا روزہ رکھنا تھا۔ اب معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا اس صورت میں زید دن میں اس قضا روزے کی نیت کرسکتا ہے؟ کیا دن میں نیت کرلینے سے اس کا وہ قضا روزہ ادا ہوجائے گا؟
کیا عصر کی نماز کے بعد نفل کی قضا پڑھ سکتےہیں ؟
سوال: وہ نفل نماز جسے مکروہ وقت میں شروع کرکے فاسد کردیا ہو، اس کی قضا عصر کی نماز کے بعد کرنے سے وہ قضا ذمے سے ادا ہوجائے گی؟
فدیہ دینے کے بعد طاقت لوٹ آئی مگر روزہ نہ رکھا اور انتقال ہوگیا، تو اب کیا حکم ہے؟
سوال: ہندہ نے زندگی میں ہی اپنے قضا روزوں کا فدیہ دے دیا، لیکن ہندہ کی نیت یہ تھی کہ اگر میں صحت یاب ہوگئی تو میں ان روزوں کی قضا کرلوں گی۔ پھر جب وہ صحت یاب ہوئی تو اس نے چھوٹے ہوئے روزوں کی قضا نہیں کی یہاں تک کہ اس کا انتقال ہوگیا۔ اورفدیہ دینے کی کوئی وصیت بھی نہیں کی۔ اب معلوم یہ کرنا ہے کہ ہندہ نے پہلے جو روزوں کا فدیہ دیا تھا کیا وہ فدیہ ان روزوں کی طرف سے شمار ہوجائے گا؟ یا پھر ہندہ کے ورثاء نئے سرے سے ان روزوں کا فدیہ ادا کریں؟؟ رہنمائی فرمادیں۔سائلہ: فائزہ (via،میل)