
مسجد میں غسل خانہ نہ ہو تو معتکف کا غسل کے لیے باہر جانا
سوال: مسجد میں غسل خانہ نہیں ہے، صرف وضو خانہ بنا ہوا ہے تو کیا معتکف کو وضو خانے میں غسل کرنا ہوگا یا گھر جاکر غسل کرنے کی اجازت ہوگی؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ “ مکتبۃ المدینہ “ کی شائع کردہ کتاب “ فیضانِ رمضان “ صفحہ : 175 پر پوائنٹ نمبر 11 میں ہے : “ بلا عذر تراویح بیٹھ کر پڑھنا مکروہ ہے۔ ۔ ۔ الخ “ اس پر میرا سوال یہ ہے کہ یہاں مکروہ سے مراد مکروہِ تحریمی ہے یا مکروہِ تنزیہی؟ راہنمائی فرما دیں۔
نماز میں قراءت، فاتحہ کی بجائے سورت سے شروع کر لی تو نماز کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارےمیں کہ دورانِ تراویح اگرایساہوجائے کہ ایک رکعت پڑھانے کےبعدجب دوسری رکعت پڑھانے کے لیے کھڑاہوں ، توقیام میں سورۃ الفاتحہ پڑھنےکے بجائے بھولے سے وہیں سےقراءت شروع کردوں جہاں سے پہلی رکعت میں چھوڑی تھی ، تو نماز کیسے مکمل کروں؟ اگر سورۃ الفاتحہ پڑھنا یاد آجائے تونماز کیسے مکمل کروں ؟اور اگر یاد نہ آئے تو نمازکا کیا حکم ہے؟
کیا نابالغ بچہ تراویح میں امامت کروا سکتا ہے ؟
سوال: نابالغ بچہ کسی نماز کی امامت کرواسکتا ہے ؟ بالخصوص نماز تراویح کی؟
سوال: کیا میں تراویح بیٹھ کر پڑھ سکتی ہوں ،ویسے تو ڈاکٹر نے کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھنے کا کہا،میں فرض نماز پھر بھی بغیر کرسی کے ہی پڑھتی ہوں ،تروایح طویل ہوجاتی ہیں ،اس میں پھر تکلیف زیادہ ہوتی ہے۔
جماعت کے بعد امام نے نماز کا اعلان کر دیا پھر تکبیر تشریق پڑھی تو واجب ادا ہوگیا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کےبارے میں کہ کسی مسجد کے امام صاحب نے نو(9) ذو الحجۃ الحرام کے دن عصر کی نماز کےسلام کےفوراً بعد بھول کر پہلے نمازِعید کی جماعت کے متعلق اعلان کیا، اعلان کے بعد انہیں کسی نمازی نے اشارہ کرکے یاد کروایا، تو انہوں نے تکبیر تشریق کہی، تو کیا بھول کر اس طرح کرنے سے امام صاحب کا تکبیرِ تشریق کا واجب ادا ہو گیا یا نہیں؟
تراویح کے ختم قرآن پاک میں سورۂ اخلاص تین مرتبہ پڑھنا کیسا؟
سوال: تراویح کے دوران جب ختمِ قرآنِ پاک ہوتا ہے ، تو سورۂ اخلاص تین بار پڑھی جاتی ہے ۔ اس حوالے سے شرعی رہنمائی فرما دیں کہ اس طرح کرنا کیسا ہے ؟
تراویح میں آیت کا ایک لفظ چھوٹنے پر فقط اسی آیت کا اعادہ کرنا کیسا؟
سوال: حافظ صاحب نے تراویح کی پہلی رکعت میں سورۃ ابراہیم کی آیت نمبر 35 پڑھی " وَ اِذْ قَالَ اِبْرٰهِیْمُ رَبِّ اجْعَلْ هٰذَا الْبَلَدَ اٰمِنًا وَّ اجْنُبْنِیْ وَ بَنِیَّ اَنْ نَّعْبُدَ الْاَصْنَامَؕ(۳۵) " اور اس میں لفظ "وَ بَنِیَّ" بھولے سے چھوڑدیا، پھر مزید چھ آیات پڑھ کر رکوع کیا، اور اگلی ہی رکعت میں یاد آنے پر حافظ صاحب نے اپنی اس غلطی کو درست کرنے کے لیے فقط وہی آیت دوبارہ پڑھی۔ دریافت طلب امر یہ ہے کہ اس صورت میں نماز درست ادا ہوگئی؟ نیز غلطی درست کرنے کے لیے فقط اُسی آیت کو پڑھنے اور دیگر آیات کا اعادہ نہ کرنے کی صورت میں ختمِ قرآن پر تو کوئی اثر نہیں پڑے گا؟
صفوں میں کچھ حصہ خالی چھوڑنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کےبارے میں کہ گرمیوں کے موسم میں ہماری مسجد میں کچھ نمازیں (مغرب، عشاء اور فجر) مسجد کے صحن میں اداکی جاتی ہیں، مسجدکے صحن میں ماربل کی ٹائلیں لگی ہیں، سارا صحن بالکل صاف و شفاف اورٹھنڈاہوتاہے، جبکہ صفیں آدھے صحن میں بچھائی جاتی ہیں، دائیں بائیں مسجد کا کچھ حصہ خالی ہوتا ہے، اس میں صفیں نہ بچھائے جانے کی وجہ سے نمازی وہاں نماز ادا نہیں کرتے، جبکہ مسجد کا سارا صحن عینِ مسجد ہے، اب پوچھنا یہ ہے کہ یوں صفیں بچھانے سے دورانِ جماعت قطع صف لازم آئے گایا نہیں؟
تراویح میں امام نے مقتدی کا غلط لقمہ لے لیا
سوال: اگر تراویح میں امام نے مقتدی کا غلط لقمہ لے لیا تو کیا حکم ہوگا؟