
نماز عصر مغرب سے بیس منٹ پہلے (مکروہ وقت میں ) پڑھی تو کیا حکم ہے ؟
جواب: نمازِ عصر کا استثناء اس پر دلیل ہے کہ غروب کے وقت اس کی ادائیگی مکروہ نہیں۔۔۔اورابو الفضل نے یہ بھی فرمایا :سورج میں تغیر آنے تک نمازِ عصر میں تاخی...
فرض غسل میں بھولے سے کوئی عضو دھلنے سے رہ جائے تو غسل اور پڑھی گئی نماز کا کیا حکم ہوگا؟
سوال: ایک شخص فرض غسل میں کسی عضو کو دھونا بھول گیا اورفجر کی نماز پڑھ لی، بعد میں اسے یاد آیا تو کیا اب اسے دوبارہ سے پورا غسل کرنا ہوگا ؟ یا پھر اسی عضو کو دھولینا کافی ہوگا۔ نیز جو نمازِ فجر پڑھی اس کا کیا حکم ہوگا؟
کتاب سے دیکھ کر دعائے قنوت پڑھنا کیسا؟
جواب: نمازِ وتر کو دوبارہ ادا کرے۔ یاد رہے کہ نمازِ وتر میں مشہور دعائے قنوت پڑھنا سنت ہے ، اگر یہ دعا یاد نہ ہو تو اسے یاد کرنے کی پوری کوشش کی جائے...
میت کو غسل و کفن دینے کے بعد کفن ناپاک ہوجائے ، تو کیا حکم ہے ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارےمیں کہ ایک شخص زخمی حالت میں انتقال کرگیا،غسلِ میت دیتے وقت کسی طرح زخم سے نکلنےوالاخون روک دیا گیا،غسل سے قبل خون بھی صاف کردیا ، پھرمسنون طریقہ کے مطابق میت کی تکفین بھی کردی،اس دوران خون نہیں نکلا ، کچھ دیر بعد تک بھی خون نہیں نکلا،لوگوں کو میت کا چہرہ دکھایاگیا پھر جب میت کو گھرسےجنازہ گاہ لے جایا گیا،جب نمازِ جنازہ پڑھی جانے لگی تومیت کے کفن پر نظر پڑی کہ زخم والے حصے کی طرف والاکفن خون سے لال ہوگیا ہے،اس پرکسی نے کہا کہ نمازِ جنازہ کے لئے میت کا کفن بھی پاک ہونا ضروری ہے لہذا کفن پاک کیے بغیرنمازِ جنازہ نہیں پڑھ سکتے ، مگر امام صاحب نے پھر بھی نمازِ جنازہ پڑھا دی اورمیت کی تدفین کردی گئی۔پوچھنا یہ ہے کہ اس صورت میں کفن کو پاک کرنا ضروری تھا یا نہیں؟نیز نمازِ جنازہ درست ہوئی یا نہیں؟
فاسق شخص جنازہ پڑھادے، تو کیا حکم ہے؟
سوال: خشخشی داڑھی والا اگر نمازِ جنازہ پڑھادے ،تو کیا حکم ہے؟
تراویح کی دوسری رکعت میں فاتحہ چھوڑ کر سورت پڑھنے پر نماز کا حکم
سوال: دورانِ تراویح اگرایساہوجائے کہ میں ایک رکعت پڑھانے کےبعدجب دوسری رکعت پڑھانے کے لیے کھڑاہوں توقیام میں سورۃ الفاتحہ پڑھنےکی بجائے بھولے سے وہیں سے قراءت شروع کردوں جہاں سے پہلی رکعت میں چھوڑا تھا توکیسے نماز مکمل کروں اگر سورۃ الفاتحہ پڑھنا یاد آجائے توکیسے نماز مکمل کروں اور اگر یاد نہ آئے تو نمازکا کیا حکم ہے؟
عشاء کی نماز میں بھولے سے فرض نہیں پڑھے تو قضا کیسے کرنی ہوگی؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ اگر کسی شخص نے چند دن تک عشاء کی نماز میں عشاء کے فرض بھول کر چھوڑ دئیے ہوں، تو اب فقط عشاء کے فرض قضا کرنے ہوں گے یا پھر وتر کی قضا بھی لازم ہو گی؟ میری والدہ کی عمر کافی زیادہ ہے، مزید حال ہی میں اچانک دو قریبی رشتہ داروں کے انتقال کی وجہ سے وہ ڈپریشن میں چلی گئی تھیں، اب کچھ بہتر ہوئی ہیں، تو انہوں نے بتایا کہ ان دنوں بقیہ نمازیں ٹھیک ادا کرتی رہی ہوں، لیکن یقینی طور پر یاد آیا ہے کہ چند دن نمازِ عشاء میں فرض ادا نہیں کئے، بس سنن ونوافل اور وتر پڑھے ہیں، تو اب قضا میں فرض ہی ادا کریں یا وتر بھی پڑھنے ہوں گے، کیونکہ میں نے سنا تھا کہ وتر، فرض کے بعد ہی ادا کرنے ہوتے ہیں؟ نیز کیا ان پر عشاء کے فرض قضا کرنے کا وبال بھی ہوگا؟
ایام تشریق میں قضا نماز کے بعد بھی تکبیرِ تشریق پڑھنا واجب ہے؟
جواب: نمازِ جنازہ اور نماز عید اگرچہ فرض ہیں مگر اس حکم سے خارج ہیں۔ وہ فرض نماز جماعت سے ادا کی جائے اگرچہ کہ وہ انہی ایام کی قضا نماز ہو جو کہ اسی مدت میں...
تراویح کی چاررکعت کے بعد اگرتسبیح تراویح نہ پڑھی ،وقفہ نہ کیا تو کیا حکم ہوگا؟
سوال: چاررکعت تراویح پڑھ کر مرد حضرات تسبیح پڑھتے ہیں ، مگرعورتیں تراویح پڑھتے ہوئےچارکعت پروقفہ بھی نہیں کرتیں اور یہ تسبیح بھی چھوڑ دیتی ہیں ، اس صورت میں عورتوں کے لیے کیاحکم ہے ؟