
عورتوں کا کربلا اور بغداد شریف وغیرہ زیارات کے لئے جانا
جواب: نمازجنازہ (جوفرض کفایہ ہے)اور جماعت(جو واجب ہے) کی حاضری کا منع ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ ان کو مزارات کی حاضری (جو فقط مستحب ہے) سے بھی بدرجہ اولی من...
کان،ناک،ہونٹ وغیرہ میں بالیاں پہننے اور وضو و غسل کا حکم ؟
جواب: عورتوں کو شرعی حدود و قیود میں رہتے ہوئےزینت اختیار کرنے کی اجازت دی ہے۔ علمائے امت نے اسے جائزقراردیاہے،جبکہ مردکاکان اورناک میں سوراخ نکلوانا اور اس...
امام رکوع میں ہو ، تو کیا آنے والا شخص رکعت پانے کے لیے دوڑ لگا کر امام کے ساتھ شامل ہوسکتا ہے ؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس بارے میں کہ اکثر اوقات دیکھا یہ گیا ہے کہ باجماعت نماز میں امام صاحب رکوع میں ہوتے ہیں،تو کچھ افراد رکعت پانے کےلیے دوڑ کر امام صاحب کے ساتھ رکوع میں شامل ہوجاتے ہیں ،تو کیا اس طرح رکعت پانے کے لیے دوڑ کرجماعت میں شامل ہونا درست ہے؟
عشا ء کا وقت باقی سمجھتے ہوئےفجر کے وقت میں عشاء پڑھ لی، تو کیا حکم ہے ؟
سوال: اگر کسی نے فجر کے وقت کو عشاء کا وقت سمجھتے ہوئے، عشاء کی نماز ادا کر لی، تو کیا حکم ہے؟ کیا بطورِ قضا کے یہ نماز شمار کی جائے گی یا قضا دوبارہ پڑھنی ہوگی؟
جمعہ کی جماعت نکل جانے کا خوف ہو ، تو کیا تیمم کی اجازت ہوگی ؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کےبارےمیں اگر جمعہ کی نمازکے دوران وضو ٹوٹ جائے اور معلوم ہوکہ وضو کرکے واپس آنے تک امام صاحب سلام پھیر دیں گے ، تو کیا اس صورت میں تیمم کرکے جماعت میں شامل ہونے کی اجازت ہے ؟
لائٹ نہ ہونے کی وجہ سے اذان دینے میں تاخیر کرنا
جواب: نماز کا وقت داخل ہوچکا ہو۔ جماعت کے پابند حضرات آواز نہ آنے کے باوجود مقررہ وقت پر جماعت کے لیے آ جائیں گے انہیں بھی معلوم ہوتا ہے کہ لائٹ نہ ہونے کے ...
نماز مغرب سے پہلےروزہ افطار کرنا چاہیے یا نماز کے بعد؟
سوال: روزہ نماز ِ مغرب سے پہلےافطار کرنا چاہیے یا نماز مغرب کے بعد ؟ اگر نماز مغرب سے پہلے افطار کرنا چاہیے، تو پھر مؤطا شریف کی اس حدیث کا کیا جواب ہو گا کہ ” أن عمر بن الخطاب وعثمان بن عفان كانا يصليان المغرب حين ينظران إلى الليل الأسود، قبل أن يفطرا، ثم يفطران بعد الصلاة “ ترجمہ:حضرت عمر اور حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہما جب رات کی سیاہی کو دیکھتے ،تو افطار کرنے سے قبل نماز مغرب ادا فرماتے اور پھر اس کے بعد روزہ افطار فرماتے۔ براہ کرم !احادیث طیبہ کی روشنی میں مدلل جواب عطا فرمائیں۔
غیر محرم مردوں و عورتوں کا مخلوط انداز میں دینی محفل میں شرکت کرنا
سوال: غیر محرم مردوں اور عورتوں کا بغیر پردے کے دینی محفل میں ایک ساتھ بیٹھ کر شرکت کرنا کیسا ہے؟
مسجد کی جماعت سے پہلے عورت کی نماز
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ ہندہ ایک بوڑھی عورت ہے اس کے گھر کے پاس اہلِ سنّت و جماعت کی مسجد ہے۔اس مسجد کی اذان کے 5منٹ بعد ہندہ نماز پڑھ لیتی ہے کیونکہ ہندہ کے لئے یہ معلوم کرنا مشکل ہے کہ مسجد کی جماعت ہوئی یا نہیں۔ ہندہ کی نمازہوجاتی ہے یا نہیں ہوتی؟ محلے کی بعض عورتیں کہتی ہیں کہ ہندہ کی نماز نہیں ہوتی کیونکہ یہ جماعت سے پہلے پڑھ لیتی ہے۔اس طرح کہنا درست ہے یانہیں؟
نمازی کی طرف منہ کرنے کا حکم؟ تفصیلی فتویٰ
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ دیکھا گیا ہے کہ نماز پنجگانہ کی جماعت مکمل ہوجانے کے بعد کئی افراد مسبوق ہوتے ہیں، جو اپنی نماز مکمل کرنے کے لیےکھڑے ہوجاتے ہیں، لیکن ان کے آگے اگلی صفوں میں نماز مکمل کرلینے والے نمازی بھی بیٹھے ہوتے ہیں، کیا ایسی صورت میں امام صاحب کا بعد سلام نمازیوں کی طرف منہ کرکے درس دینا یا وظیفہ پڑھنا درست ہے؟ کیا یہ بات صحیح ہے کہ اگلی صف میں جو نمازی موجود ہیں، وہ سترہ کا کام کرتے ہیں، اس کے لیے نمازی کے قد کے برابر سترہ ہونا ضروری نہیں؟ نیز یہ بھی ارشاد فرمائیں کہ جو نمازی کی طرف منہ کرنے سے منع کیا جاتا ہے، کیا یہ صرف انفرادی طور پر نماز پڑھنے والوں کے لیے ہے، جماعت سے اس کا کوئی تعلق نہیں؟ اسی طرح جمعہ والے دن امام صاحب جب سنتوں سے فارغ ہوجائیں، تو اس وقت کئی افراد عین منبر کے سامنے آخر تک سنتوں میں مشغول ہوتے ہیں، ایسی صورت میں منبر پر فوراً بیٹھ جانا درست ہے؟ برائے کرم اس حوالے سے دلائل کی روشنی میں رہنمائی فرمادیں۔