
قضا نماز میں قعدہ اخیرہ کے بعد دورد پاک پڑھنا بھول گیا، تو کیا حکم ہے؟
سوال: کوئی بندہ قضا نماز پڑھ رہا تھا، فرض کی چار رکعات مکمل پڑھ لی، لیکن آخر میں درود پاک پڑھنا بالکل بھول گیا اور سلام پھیر دیا، تو نماز ہو جائے گی یا نہیں؟
رمضان میں اذانِ مغرب اور نماز کے دوران 10 منٹ کا وقفہ کرنا کیسا ؟
سوال: ہمارے ہاں عام طور پر رمضان المبارک میں افطار کے وقت اذانِ مغرب دی جاتی ہے اور پھر دس منٹ کا وقفہ کیا جاتا ہے ، تاکہ عوام افطاری کر لے اور پھر نمازِ مغرب ادا کی جاتی ہے، کیا اذانِ مغرب اور نمازِ مغرب میں یہ دس منٹ کا وقفہ کرنا شرعاً درست ہے؟ (2) کیا اسلامی ملک ہونے کی وجہ سے رمضان میں روزہ اذان کے ساتھ افطار کرنا لازمی ہے؟ اگر وقت پورا ہونے پر کوئی اشارہ مل جائے، مثلاً: مسجد میں اعلان ہو جائے کہ روزہ دار روزہ افطار کر لیں،تو اس سے بھی روزہ افطار کیا جا سکتا ہے یا نہیں؟ (3) اگر اذانِ مغرب اور نمازِ مغرب کے درمیان دس منٹ کے وقفہ کی قباحت سے بچنے کے لیے روزہ اعلان کے ساتھ افطار کرا دیا جائے اور پھر افطار کے دس منٹ بعد اذان دی جائے، پھر اذان کے فوراً بعد نماز ادا کر دی جائے، تو اس طریقہ کار کے بارے میں شریعت کیا فرماتی ہے؟
امام صاحب کا فرض کی تیسری رکعت میں بلند آواز سے تعوذ و تسمیہ پڑھنا کیسا؟
جواب: نماز میں تعوذ و تسمیہ آہستہ آواز سے پڑھنا سنت ہے اور سنت کے ترک پر سجدہ سہو واجب نہیں ہوتا۔پوچھی گئی صورت میں تیسری رکعت کی ابتداء میں تعوذ پڑھنے کا خ...
نماز عشاء اور تراویح کی جماعت مسجد کے قریب گھر میں کروانا کیسا؟
سوال: میرے چاچو کا گھر اہلسنت و جماعت بریلوی مسجد سے تقریبا دو منٹ کی مسافت پر واقع ہے،ان کا بڑا بیٹا حافظ ہے،وہ اپنے گھر پر ہی رشتے داروں اور دوستوں کے ساتھ نمازِ تراویح کا اہتمام کرنا چاہتے ہیں تاکہ بچے کا حفظِ قرآن مضبوط رہے،جس کا طریقہ یہ ہوگا کہ نمازِ عشاء کی جماعت گھر پر ادا کر کے نمازِ تراویح شروع کر دی جائے گی،جبکہ مسجد میں بھی باقاعدہ نمازِ تراویح کا اہتمام کیا جاتا ہے۔کیا یہ طریقہ شرعا درست ہے؟یا جو جائز طریقہ ہے،وہ بتا دیں۔
مقتدی نےتشہد پڑھنے کے بعدامام سے پہلے سلام پھیر دیا تو نماز ہو گئ یا نہیں ؟
سوال: اگر کسی نمازی(جس کی کوئی رکعت فوت نہیں ہوئی ) نے تشہد پڑھنے کے بعدبلا عذرِ شرعی امام صاحب سے پہلے سلام پھیر دیا ،تو کیا حکم ہے؟کیا اس نماز کو دوبارہ پڑھنا ہوگا؟
تشہد میں شہادت کی انگلی اٹھانے کا درست طریقہ کیا ہے؟
جواب: نمازی التحیات میں کلمہ شہادت(اَشْهَدُ اَن لَّا اِلٰهَ اِلَّا ﷲ) پر پہنچے ، تو دائیں ہاتھ کی سب سے چھوٹی اور ساتھ والی اُنگلی بند کرے، انگوٹھے اور بیچ ...
پہلی رکعت بیٹھ کر بقیہ کھڑے ہوکر پڑھنا
سوال: ایک شخص نے بیٹھ کر نماز شروع کی، کیونکہ اس میں کھڑے ہو کر پڑھنے کی ہمت نہیں تھی، مگر دوسری رکعت میں اس میں اتنی ہمت اور طاقت آگئی کہ وہ کھڑا ہو سکتا تھا اور وہ کھڑا ہوگیا اور یوں نماز مکمل کر لی،توکیا اُس کی نماز ہوگئی؟ یہاں پر ایک امام صاحب کہتے ہیں کہ اس طرح نماز نہیں ہوئی،اس لیے کہ اس نے ناقص انداز پر شروع کر کے کامل طریقے سے مکمل کی ہے۔کیا یہ درست ہے؟رہنمائی کر دیں۔
مسجد محلہ میں دوسری جماعت کروانے کا کیا حکم ہے؟
جواب: نماز پڑھنا واجب ہے ،بغیر عذرِ شرعی کے ایک بار بھی جماعت ترک کرنا گناہ ،اور اسکی عادت بنا لینا فسق ہے ،ہاں اگر کچھ لوگ کسی عذرِ شرعی کی بنا ء پر جماعت...
کیا مسلسل نفلی روزے رکھنا منع ہے؟ والدین کی اجازت ضروری ہے ؟
جواب: نماز، رزقِ حلال کا حصول، والدین کی خدمت، اولاد کی پرورش، اپنی صحت کی حفاظت، رشتہ داروں سے صلہ رحمی وغیرہ)میں کمی کی صورت نہ بنے اور ایام منہی عنہ (جن ...