
مسافر کسی شہر میں ایک ماہ کا قیام کرے تو نماز قصر کرے گا؟
سوال: زید اپنے شہر سے 200 کلومیٹر کی دوری پر واقع ایک دوسرے شہر میں ایک کام کی غرض سے جارہا ہے، جہاں اُس کا قیام تقریباً ایک مہینے کا ہوگا۔معلوم یہ کرنا ہے کہ زید وہاں کام والے شہر میں قصر نماز پڑھے گا یا پوری نماز ادا کرے گا؟
مسافرنمازمیں قصرکس مقام سے شروع کرے گا؟
سوال: جب شرعی سفر کی نیت سے سفر کے لیے روانہ ہوں، تو کب سے قصر نماز پڑھی جائے گی؟
گاؤں کی آبادی شہر سے مل جائے، تو مسافر کے لیے شہر میں نماز کا حکم ؟
سوال: اگر کوئی شخص شہر کے ساتھ موجود ایک گاؤں میں رہتا ہو اور اس گاؤں کی آبادی شہر کی آبادی سے بالکل مل گئی ہو، مکانات وغیرہ سب مل گئے ہوں اور وہ شخص شرعی سفر پر جائے، پھر واپسی میں اپنے گاؤں میں جانے سے پہلے اس شہر میں داخل ہو اور وہاں نماز کا وقت ہوجائے ،تو وہ وہاں مکمل نماز پڑھے گا یا قصر پڑھے گا؟
پانچ دن کے لیے آبائی گھر آنے والا نماز میں قصر کرے گا ؟
سوال: زید پاکستان کا رہائشی ہے، کمانے کی غرض سے بیرونِ ملک گیا۔ دو سال بعد زید پانچ دن کی چھٹی پر اپنے آبائی گھر پاکستان واپس آیا۔ آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ ان پانچ دنوں کی نماز زید مکمل پڑھے گا یا ان میں قصر کرے گا؟
سفرمیں عورت کے نمازاداکرنے کاطریقہ
سوال: میری والدہ کا گھر یہاں سے تقریباً چار سے پانچ گھنٹے کے فاصلے پر ہے سفر کے دوران ایک دونمازوں کا وقت آتاہے توکیا میں نماز قضاء کرسکتی ہوں ؟اگر نہیں تو وہ نمازیں میں کیسے اداکروں ؟کیا ٹرین یا گاڑی میں ادا کرسکتی ہوں؟
وطن اصلی جاتے ہوئے راستے میں پوری نماز پڑھیں گے یا قصر؟
سوال: میں اپنے وطن اصلی سے تقریبا 200 کلومیٹر دور ایک شہر میں جاب کرتا ہوں اورمہینے بعد دو دن کے لئے گھر جاتا ہوں۔جب میں اپنے گھر جاتا ہوں تووہاں پوری نماز پڑھتا ہوں ،لیکن پوچھنا یہ ہے کہ گھر جاتےہوئےراستے میں پوری نماز پڑھوں گا یا قصرکروں گا؟
جہاز میں عورت نماز پڑھے گی یا نہیں ؟
سوال: جہاز میں سفر کے دوران اسلامی بہن نماز پڑھے گی یا نہیں، اگر پڑھے گی تو قبلہ کا اندازہ کیسے لگائے؟
ملازمت والی جگہ پر نمازِ قصر ہوگی یا پوری
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ میں گوجرانوالہ کا رہائشی ہوں اوراسلام آباد میں ملازمت کرتا ہوں۔میرے والدین اور بیوی بچے گوجرانوالہ میں ہی رہتے تھے ۔ابھی ادارے کی طرف سے مجھے رہائشی مکان ملا ہے اورمیں نے اپنی بیوی اور بچوں کو یہاں بلا لیا ہے۔میری ملازمت ختم ہونے میں تقریباً پانچ سال باقی ہیں،جب بھی ملازمت ختم ہو گی ، میں اپنی فیملی کو لے کر گوجرانوالہ شفٹ ہو جاؤں گا۔پوچھنا یہ ہے کہ کیا بیوی بچے یہاں آجانے کی وجہ سے اسلام آباد میرے لئے وطن اصلی بن گیا ہے؟گھر سے یہاں آ کر پندرہ دن سے کم ٹھہرنے کی صورت میں مجھے نماز پوری پڑھنی ہو گی یا قصر؟یہ بھی یاد رہےکہ اسلام آباد گوجرانوالہ سے شرعی مسافت پہ واقع ہے۔
بریڈ فورڈ سے پاکستان کے لئےنکلا تو نماز میں قصر کب سے شروع کرے گا ؟
سوال: مجھے بریڈ فورڈ سے پاکستان کا سفر کرنا ہے، کیااس صورت میں بریڈ فورڈ سے ملی ہوئی آبادی سے نکلتے ہی مسافر کہلاؤں گایعنی اب جو بھی نماز آئے گی اس میں قصر کرنی ہوگی یا جب مکمل 92 کلو میٹر سفر ہوجائے اس وقت مسافر کہلاؤں گا اور اسی وقت سے نماز میں قصر کا حکم ہوگا؟
عورت شادی کے بعد میکے آئے ،تو نماز قصر پڑھے یا مکمل؟
سوال: عورت شادی کر کے ایسے شہر جاتی ہے، جو اس کے میکے سے شرعی مسافت پر ہے، شادی کے بعد اس کا وطن اصلی تو وہی شہر ہوگا جہاں اس کا سرال ہے، لیکن رسم کے مطابق رخصتی کے اگلے دن ولیمہ کے بعد عورت ایک دو رات کے لئے میکے آتی ہے، تو ان دنوں میں وہ اپنے میکے میں قصر کرے گی یا پوری نماز پڑھے گی؟