
وتر کی نماز اکیلا پڑھنے والا شخص بلند آواز قراءت کر سکتا ہے؟
جواب: وقت میں پڑھ رہا ہو، تو اسے سری یا جہری دونوں طرح قراءت کا اختیار ہے اور افضل یہ ہے کہ جہری قراءت کرے۔ اس بارے میں ضابطہ یہ ہے کہ جس نماز کی جماعت میں...
مستحقِ زکوٰۃ کو زکوٰۃ کی نیت سے موبائل دینا
سوال: مستحقِ زکوة کو پیسوں کی بجائے نیو موبائل لے کر دیا جا سکتا ہے؟ اگر دیا جا سکتا ہے تو موبائل خریدتے وقت زکوة کی نیت کی جائے گی یا مستحق کو موبائل دیتے وقت؟اگر تحفہ کہہ کر دیا جائے تو دل میں اس وقت نیت کا ہونا ضروری ہے؟ شرعی رہنمائی فرما دیں تاکہ زکوة ادا ہو سکے۔
قعدہ اخیرہ میں ریح کی شدت ہوجائے، تو کیا نماز توڑنا ضروری ہے؟
سوال: اگر نمازی قعدہ اخیرہ میں ہو، اسے ریح کی شدت ہوجائے اور وقت میں وسعت بھی ہو کہ وہ وضو کرکے دوبارہ نماز وقت ہی میں ادا کرسکتا ہے۔ کیا اس صورت میں وہ نمازی اسی کیفیت میں نماز مکمل کرکے سلام پھیردے یا پھر اس پر اسی وقت نماز کو توڑنا ضروری ہوگا؟
قربانی تین دن تک کر سکتے ہیں یا چار دن تک؟ تفصیلی فتوی
جواب: وقت کے ساتھ خاص و متعین کرنا سماعاً و توقیفا ً ہو سکتا ہے ،رائے و قیاس سے نہیں ہو سکتا ۔ قرآن مجید سے دلیل : اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں ارشاد فرم...
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ جمعہ کے دن اذانِ ثانی کے دوران صفوں میں گھوم کر مسجد کے لیے چندہ جمع کرنا کیسا؟ اس وقت عوام کے زیادہ ہو جانے کی وجہ سے چندہ جمع کیا جاتا ہے۔
اللہ نے میری موت کا وقت مقرر نہیں کیا، کہنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کسی نے کہا کہ "اللہ نے میری موت (Death) کا وقت بھی فکس نہیں کیا؟" تو کیا حکم ہوگا؟
کیا امام کا اقامت کے وقت مصلے پر موجود ہونا ضروری ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارےمیں کہ کیا اقامت کے وقت امام کا مصلیٰ پر ہونا ضروری ہے؟اگر کوئی امام صاحب مسجد میں ہوتے ہوئے بھی مصلیٰ پرنہ بیٹھیں، بلکہ جب مؤذن اقامت کہتے ہوئے"قد قامت الصلوٰۃ "تک پہنچے اس وقت امام صاحب مصلیٰ پر آئیں ، تو ان کا ایسا کرنا شرعاًکیسا ہے؟رہنمائی فرمادیں۔
اسٹیل مِلز اور ٹھیکیداروں میں رائج سریے کی خریداری کی ایک ناجائز صورت
سوال: اگر کسی بڑے ٹھیکیدار کو چند ماہ یا مخصوص مدت کے بعد سریا چاہئے ہوتا ہے،تو وہ اسٹیل مِل سے پہلے ہی خریداری کا معاہدہ کر لیتا ہے،تاکہ اسٹیل مِل اس وقت تک اتنا سریا تیار کر کے دیدےاور آئے روز مٹیریل کی جو قیمتیں بڑھ رہی ہیں،اس سے بھی بچت ہو جائے۔ٹھیکیدار اور اسٹیل ملز کے مابین جو معاہدہ ہوتا ہے،اس کا طریقہ یہ ہوتا ہے کہ اس میں سریے کی کوالٹی، موٹائی ،وزن ،ادائیگی کی مدت اور ادائیگی کا مقام وغیرہ سب کچھ اس طرح طے کر کے خریداری ہوتی ہے کہ کسی معاملہ میں کسی قسم کا کوئی ابہام باقی نہیں رہتا۔البتہ قیمت کے حوالہ سے یہ طے ہوتا ہے کہ وقتی طور پر سریے کا جو ریٹ چل رہا ہے،اس کے مطابق قیمت دیدی جائے،لیکن قیمت کا اصل فیصلہ ادائیگی کے وقت کی قیمت کو دیکھ کر کیا جائے گا اور وہ اس طرح کہ سریے کی ادائیگی کے وقت اگر ریٹ موجودہ ریٹ جتنا ہی رہا یا بڑھ گیا،تو ادا شدہ قیمت ہی کافی ہو گی، ہاں اگر قیمت کم ہو گئی،تواس وقت کی کم قیمت ہی فائنل ہو گی اور بقیہ رقم ٹھیکیدار کو واپس کر دی جائے گی۔کئی اسٹیل ملز اسی طرح کا معاہدہ کر رہی ہیں۔پوچھنا یہ ہے کہ خریدوفروخت کا یہ طریقہ شرعاً درست ہے یا نہیں؟
وقت کی تنگی کے باعث پیشاب وغیرہ کی شدت کے ساتھ پڑھی گئی نماز واجب الاعادہ ہوگی؟
سوال: دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب "اسلامی بہنوں کی نماز "کے صفحہ نمبر 119 اور 120 پر مذکور ہے: ”(مکروہِ تحریمی نمبر 4 تا 6) پیشاب /پاخانہ/ ریح کی شدت ہونا ۔ اگر نماز شروع کرنے سے پہلے ہی شدت ہو تو وقت میں وسعت ہونے کی صورت میں نماز شروع کرنا ہی ممنوع و گناہ ہے ۔ہاں اگر ایسا ہے کہ فراغت اور وضو کے بعد نماز کا وقت ختم ہو جائے گا تو نماز پڑھ لیجئے ۔“ آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ وقت کی تنگی کے سبب جب اس حالت میں نماز ادا کر لی جائے تو کیا اس نماز کا اعادہ بھی واجب ہوگا؟