
امام وموذن کو ماہانہ یا سالانہ کتنی چھٹیاں کرنے کی اجازت ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ امام و موذن کو ماہانہ یا سالانہ بنیاد پر کتنی چھٹیاں کرنے کا حق حاصل ہے؟ اور ان کے علاوہ چھٹیاں کرنے پر کٹوتی ہوگی یا نہیں ؟ نیز اگر کوئی امام ماہانہ بنیاد پر معروف چھٹیاں نہ کرے اور پھر بعد میں ایک ساتھ وہ تمام چھٹیاں کرے مثلاً ایک ماہ میں دو چھٹیاں معروف ہیں اور امام وہ چھٹیاں نہ کرے بلکہ ایک ساتھ سال میں 22 چھٹیاں کرلے تو کیا اس کی اجازت ہوگی یا نہیں ؟ سائل :بلال (بیراج کالونی ، جامشورو )
سجدے میں پاؤں کی کتنی انگلیاں لگانا ضروری ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ سجدہ میں کتنی انگلیوں کا زمین پر لگنا فرض اور کتنی کا واجب ہے؟ اگر امام یا کوئی اور نمازی صرف انگلیوں کے سرے زمین پر لگائے تو نماز کا کیا حکم ہے؟سائل: عبد الرؤ ف (گاڑی کھاتہ،زم زم نگرحیدر آباد)
سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ پر اعتراض کرنا کیسا ؟
جواب: مرتبہ میں ان سے بڑے ہیں جنہوں نے بعد فتح کے خرچ اور جہاد کیا اور ان سب سے اللہ جنّت کا وعدہ فرماچکا اور اللہ کو تمہارے کاموں کی خبر ہے۔ ...
سی جی ایم سینسر ( Glucose Meter ) لگا ہو تو غسل کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ذیابیطس کے مریض کے لئے خون میں موجود گلوکوز کی مقدار پر نظر رکھنا نہایت اہم ہے۔گلوکوز کی مانیٹرنگ کے لئےعام طور پر گلوکوزمیٹر استعمال کیا جاتا ہے۔جس میں ایک ٹیسٹ سٹرپ لگا ئی جاتی ہے اور اس پر خون کا قطرہ گرا کر مشین کے ذریعے گلوکوزکا لیول چیک کر لیا جاتاہے۔ آج کل ایک جدید طریقہ آیا ہے۔وہ یہ کہ ”سی جی ایم (Continuous Glucose Monitoring)“ ایک آلہ ہے، جس کی مدد سے گلوکوز کی مستقل مانیٹرنگ ممکن ہے۔ یہ آلہ جسم پر عام طورپہ کہنی سے اوپر بازو کی سطح پر چپکا دیا جاتا ہے۔یہ آلہ ایک باریک سے سینسر کی مدد سے گلوکوز کا لیول چیک کرتا ہےاور وائرلیس ٹیکنالوجی کے ذریعے ریزلٹ ایک میٹر یا موبائل وغیرہ پر شو کر دیتا ہے۔ ہر ایک منٹ میں یا چند منٹ بعد یہ گلوکوز کا لیول چیک کرتا رہتا ہے،اور بتاتا رہتا ہے کہ گلوکوز لیول اوپر کو جا رہا ہے یا نیچے کو آرہا ہےاور اگلے بیس منٹ یا آدھے گھنٹے بعد کی کیفیت کا اندازہ بھی بتا دیتا ہے۔یہ آلہ ان لوگوں کے لیے بہترین ہے جن کو دن میں چھ سے آٹھ مرتبہ گلوکوز چیک کرنا پڑتا ہے۔اس میں الارم بھی سیٹ کر سکتے ہیں ، جو خون میں شوگر کے نہایت کم یا زیادہ ہو جانے پر مریض کو خبردار کرتا ہے۔ اس طرح ان مریضوں کی جان بچا ئی جا سکتی ہے ، جن کو سوتے ہوئے ہائپوگلائسیمیا (Hypoglycemia) ہو جائے ، کیونکہ یہ ایک خطرناک بات ہے جس سے مریض کی موت تک واقع ہو سکتی ہے۔ سی جی ایم کو دن میں دو مرتبہ گلوکوزمیٹر سے خون میں گلوکوز چیک کر کے برابر (Calibrate) کرنا ضروری ہے تاکہ بالکل صحیح نمبر معلوم ہو سکیں ، کیونکہ اس سے حاصل ہونے والا رزلٹ گلو کوز میٹر سے کم درجے کا ہوتا ہے ، البتہ بعض نئے سی جی ایم کو اس طرح برابر کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ جب یہ سینسر جسم پر لگا ہو تو جسم پر پانی بہاسکتے ہیں ، لیکن جسم کے جتنےحصے پر یہ سینسر لگا ہے اتنے حصے کی جلد تک پانی نہیں پہنچ سکتا ، کیونکہ یہ جسم کے ساتھ مضبوطی سے چپکا ہوتا ہے۔اس کو اتارنے میں کوئی حرج یا مشقت کا سامنا نہیں ہوتا یعنی بآسانی اسے اتارا جا سکتا ہے ، لیکن اترنے کے بعد یہ دوبارہ استعمال نہیں کیا جا سکتا۔اور اس کی قیمت بھی کافی زیادہ ہوتی ہے تقریبا بیس ہزار کے قریب اور عام طور پر اسے دس بارہ دن تک یا بعض کو چودہ دن تک نہیں اتاراجاتا۔ اس تفصیل کے بعد سوال یہ ہے کہ کیا اس سینسر کو استعمال کر سکتے ہیں ؟ اگر کر سکتے ہیں ، تو غسل فرض ہونے کی صورت میں کیا اسے اتارے بغیر غسل کا فرض ادا ہوجائے گا؟
مونچھیں کتنی باریک کرنی چاہییں؟
سوال: مونچھیں کتنی باریک کرنی چاہییں؟
مقیم تیسری و چوتھی رکعت میں کتنی دیر خاموش کھڑا رہے گا؟
سوال: مقتدی مقیم اور امام مسافر ہو تو امام کے سلام پھیرنے کے بعد مقتدی تیسری اور چوتھی رکعت میں کتنی دیر خاموش کھڑا رہے گا؟
کیا قرآنِ پاک کے عموم و اطلاق سے صحابہ کرام علیہم الرضوان کا استدلال کرنا ثابت ہے ؟
جواب: مرتبہ تکبیر کہی ۔ پھر لوگوں کو خطبہ ارشاد فرمایا، پھر منبر سے نیچے تشریف لائے۔سواری پر سوار ہوئے ، تو لوگوں نے کہا: اے امیر المؤمنین یہ لوگ نماز پڑھ...
میڈیسن کمپنی کی طرف سے ڈاکٹر کو دی جانے والے مختلف آفرز کا حکم؟
سوال: کئی میڈیسن کمپنیاں مختلف ڈاکٹرز کو اپنی میڈیسن بیچنے کی ترغیب دلاتی ہیں اور اس کے لیےکمپنی والے ڈاکٹرز کو مختلف آفرز بھی کرتے ہیں ،مثلاً :ہم آپ کو فرنیچر بنوا دیں گے یا ایک مہینے میں اتنی مرتبہ فلاں بڑے ہوٹل میں آپ کو ہماری طرف سے فیملی سمیت کھانا کھلایا جائے گا یا فلاں ملک کی سیر کے لیے ٹکٹ دیا جائے گا وغیرہ وغیرہ ۔ سوال یہ ہے کہ میڈیسن کمپنی کا ایسی آفر کرنا اور ڈاکٹرزکا ان کی آفر کو قبول کرنا کیسا ہے؟
استنجا کتنی انگلیوں سے کرنا چاہئے؟
سوال: بڑا استنجا کرنے کی حاجت ہو، تو کتنی انگلیوں سے استنجا کرنا چاہئے؟ کیا تین انگلیوں سے استنجاء کرنا ضروری ہے؟
سجدہ میں پاؤں کی کتنی انگلیاں زمین پر لگانا ضروری ہے؟
سوال: سجدے میں پاؤں کی کتنی انگلیوں کا پیٹ زمین پر لگانا ضروری ہے ؟