سرچ کریں

Displaying 1091 to 1100 out of 5979 results

1091

غیر مسلم سے جوئے کی مشین والا ریسٹورنٹ کرائے پر لینے کا حکم

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شخص نے غیر مسلم سے ریسٹورنٹ کرائے پر لیا، اس نے یہ شرط رکھی کہ جوئے والی مشین اس سے ہٹائی نہیں جائے گی، یہ یہیں رکھی رہے گی کیونکہ اس مشین کا مخصوص کنٹریکٹ ہوا ہوتا ہے۔ کرایہ دار کا اس مشین کے چلانے میں کوئی دخل نہیں ہوگا کیونکہ یہ آٹومیٹک ہے جس میں پیسے ڈال کر جوا کھیلا جاتا ہے اور مشین خود ہی کام کرتی ہے، اس سے پیسے نکالنے اور ڈالنے کا کام بھی مالک ہر ماہ خود دیکھے گا۔ اب یہ ریسٹورنٹ ٹھیک چل رہا ہے اور ظاہر ہے غیر مسلم اس مشین پر جوا بھی کھیل جاتے ہیں۔ مہینے کے بعد اس مشین سے نکلنے والے پیسوں میں سے مالک اس کا حصہ تقریباً 60 - 65 یورو رکھتا ہے جو کہ ہر ماہ اسے دے جاتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا اس کا اس شرط کو قبول کرتے ہوئے کنٹریکٹ کرنا جائز تھا؟ نیز ان پیسوں کا کیا کیا جائے جو مالک اسے دیتا ہے؟ کیا انہیں لینا جائز ہے؟ نوٹ: کرایہ دار کا مشین کے ساتھ تو تعلق نہیں، البتہ جوا کھیلنے والے اکثر اپنے کیش کا چینج اس سے لیتے ہیں تاکہ مشین میں ڈال کر جوا کھیل سکیں۔

1091
1092

عشر نکالنے کے بعد فصل کو بیچنے سے ملنے والی رقم پر زکوٰۃ کا حکم؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہم نے اپنی زمین پہ گندم کی فصل اُگائی تھی اور اس پہ عشر بھی ادا کر دیا تھا، عشر ادا کرنے کے بعد بقیہ گندم بیچ کر رقم محفوظ کر لی، تو سوال یہ ہے کہ اس رقم پر بھی زکوۃ فرض ہو گی یا نہیں؟ اگر فرض ہو گی، تو صاحبِ نصاب شخص اسے پہلے والے نصاب میں شامل کرے گایا پھر اس کے لیے الگ سے سال گزرنا شرط ہو گا؟ کیونکہ میں پہلے سے صاحبِ نصاب ہوں، میری کریانہ کی دکان ہے، جس میں کم و بیش پانچ لاکھ کا مالِ تجارت ہو گا اور میری زکوۃ کا سال 25 شعبان کو پورا ہوتاہے، تو اس اعتبار سے کیا گندم والی رقم پہلے والے نصاب میں شامل کریں گے یا پھر زکوۃ فرض ہونے کے لیے اس پر الگ سے سال گزرنا شرط ہو گا؟ گندم بیچے ہوئے چھ ماہ گزرے ہیں۔

1092
1093

مستحق زکوٰۃ کیسے پہچانا جائے ؟ نیز بعد میں غیرِمستحق نکلا، تو زکوٰۃ کا حکم؟

سوال: عام طور پر ہوٹلوں کے باہر کئی لوگ پھٹے پرانے کپڑوں میں بیٹھے نظر آتےہیں ، لوگ ان اَفراد کو کھانا بھی کھلاتے ہیں ۔ کیا ہم ان لوگوں کی مدد کے لیے زکوٰۃ دے سکتے ہیں؟ زکوٰۃ دینے سے پہلے ہمیں ان سے پوچھ گچھ کرنا ضروری ہے ؟ ہمیں کیسے معلوم ہو کہ یہ مستحق زکوٰۃ ہے یا نہیں؟ اگر بعد میں معلوم ہو کہ یہ مستحق زکوٰۃ نہیں تھا، تو ہماری زکوٰۃ ادا ہو جائے گی؟

1093
1094

بدکاری نہ کرنے پر مدینے کی قسم کھائی، مگر پھر بدکاری ہوگئی تو قسم کا کیا حکم ہے؟

جواب: کفارہ بھی ہندہ پر لازم نہیں ہوگا۔ زنا کی مذمت پر ارشادِ باری تعالیٰ ہے:”وَ لَا تَقْرَبُوا الزِّنٰۤى اِنَّهٗ كَانَ فَاحِشَةًؕ-وَ سَآءَ سَبِیْلًا(۳...

1094
1095

چیز پر قبضہ کیے بغیر آگے بیچنا کیسا؟

سوال: (1)مارکیٹ میں خرید و فروخت کا ایک طریقہ یہ پایا جاتا ہے کہ کوئی گاہک دکان پر آ کر کسی چیز کو خریدنا چاہتا ہے اور دکاندار کے پاس وہ مال ابھی موجود نہیں ہوتا، تو وہ گاہک کو مال کا نمونہ (Sample)دکھا کر اسے مخصوص مقدار میں وہ مال بیچ دیتا ہے اور پھر کسی دوسرے دکاندار کہ جس کے پاس وہ چیز موجود ہوتی ہے، اُسے کہہ دیتا ہے کہ میرے فلاں گاہک کو وہ چیز اتنی مقدار میں دے دو اور جب گاہک وہ چیز لے لیتا ہے ،تو پہلا دکاندار اس چیز کا ریٹ وغیرہ معلوم کر کے دوسرے دکاندار کو رقم کی ادائیگی کر دیتا ہے، یعنی پہلا دکاندار چیز خریدنے سے پہلے ہی گاہک کو بیچ چکا ہوتا ہے، کیا یہ طریقہ شرعا درست ہے؟ (2)اور اگر اس طریقے سے چیز کو بیچ دیا جائے کہ پہلا دکاندار دوسرے سے کوئی چیز خرید لے اور اس کے بعد اپنے گاہک کو بیچے اور دوسرے دکاندار کو کہہ دے کہ میں نے آپ سے جو چیز خریدی ہے، وہ آگے بیچ دی ہے، لہذا آپ ڈائریکٹ میرے گاہک کو ہی وہ چیز ڈیلیور کر دیں، تو ایسا کرنا کیسا؟ (3)اگر یہ طریقے درست نہیں، تو کیا انداز اختیار کیا جا سکتا ہے، جو شرعاً درست ہو؟

1095
1096

چھوٹی بچی کے کان چھدوانا کیسا؟

سوال: چھوٹی بچی کے کان چھدوانا،جائزہے یانہیں ؟کیونکہ اس میں بچی کوکافی تکلیف بھی ہوتی ہے ۔اس کام کےلیےبچی کوتکلیف دینے کی شرعاًاجازت ہے؟

1096
1097

زمین ٹھیکے پر دینے کا حکم

جواب: ہیں کہ مجھے میرے چچاؤں نے بیان کیا کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں زمین کو کرائے پر دیتے تھے، اس کے بدلے میں جو نہر وں کے کنارے پر اُگے...

1097
1098

سپلائیر کا دوکاندار کو اس لئے رقم دینا کہ کسی اور کا مال نہ رکھے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہم بیکری آئٹم (بسکٹ ، کیک وغیرہ )دوکانوں پر جا کر بیچتے ہیں، اور دوکان دار کسی دوسرے کا مال اپنی دوکان پر نہ رکھے بلکہ ہم سے ہی مال خریدے اس لئے دوکان دار کو کچھ رقم دیتے ہیں، کبھی وہ رقم ہمیں واپس مل جاتی ہے اور بعض اوقات رقم واپس نہیں ملتی ، کیا اس مقصد سے دوکان دار کو کچھ رقم دینا شرعاً درست ہے؟

1098
1099

غیر مسلم کو قرآنی تعویذ دینا

سوال: غیر مسلم کو قرآنی تعویذ دے سکتے ہیں یا نہیں؟

1099
1100

کیا فنائے مسجد میں بھی اذان دینا مکروہ و ممنوع ہے؟

جواب: ہیں ہے ، لہٰذا فنائے مسجد میں اذان دے سکتے ہیں ۔ فتح القدیر میں ہے” وأما الأذان فعلى المئذنة فإن لم يكن ففي فناء المسجد وقالوا لا يؤذن في المسجد“...

1100