
نفلی روزے کی نیت کب تک کر سکتے ہیں ؟
جواب: وقت ہی نیت کرنا ضروری نہیں،بلکہ نفلی روزہ میں دن کے وقت ضحوۂ کبریٰ یعنی نصف النہارشرعی سےپہلےپہلےتک بھی نیت کی جاسکتی ہے،لیکن اس میں یہ ضروری ہے کہ ...
تراویح کی دوسری رکعت میں فاتحہ چھوڑ کر سورت پڑھنے پر نماز کا حکم
سوال: دورانِ تراویح اگرایساہوجائے کہ میں ایک رکعت پڑھانے کےبعدجب دوسری رکعت پڑھانے کے لیے کھڑاہوں توقیام میں سورۃ الفاتحہ پڑھنےکی بجائے بھولے سے وہیں سے قراءت شروع کردوں جہاں سے پہلی رکعت میں چھوڑا تھا توکیسے نماز مکمل کروں اگر سورۃ الفاتحہ پڑھنا یاد آجائے توکیسے نماز مکمل کروں اور اگر یاد نہ آئے تو نمازکا کیا حکم ہے؟
ہلاکو خان نے جب بغداد پر حملہ کیا تھا تو علماء آپس میں مناظرے کر رہے تھے؟
جواب: نماز اور میری قربانیاں اور میرا جینا اور میرا مرنا سب اللہ کے لیے ہے جو سارے جہانوں کا رب ہے۔(القرآن، سورۃ الانعام، پارۃ 8، آیت 162) اور جب مسلمان...
کئی سال بعد مہر ادا کرنے میں کس ریٹ کا اعتبار ہوگا؟
سوال: میری شادی 1998 میں ہوئی تھی اور اس وقت میری بیوی کی حق مہر کی رقم گیارہ ہزار روپے قرار پائی تھی مگر لاپرواہی و سستی کی و جہ سے وہ ادا نہیں کر سکا لیکن میں اب اپنی بیوی کو وہ رقم دینا چاہتا ہوں، میری شادی کو تقریبا ستائیس سال ہوچکے ہیں، پوچھنا یہ تھا کہ مجھے وہی رقم گیارہ ہزار ادا کرنا ہوگی یا ز ائد رقم ادا کرنا ہوگی؟
مسافر نے 15 دن ٹھہرنے کی نیت کی اور اچانک کام پڑ گیا تو اب کیا حکم ہے ؟
سوال: میں اپنے آبائی علاقہ سے تقریبا 200 کلومیٹر دور ایک شہر میں پندرہ دن ٹھہرنے کی نیت سے مقیم تھا۔ابھی چار دن ہی گزرے تھے کہ کسی کام کے سلسلے میں مجھےدو دن کے لئےقریبی شہرجو مدت سفر سے کم پر واقع ہے ، میں جانا پڑ گیا،تو ایسی صورت میں ان دو دنوں میں اور واپس آنے کے بعد میں پوری نماز پڑھوں گایا قصر کروں گا؟
عورت کے لیے کیپ شال (cape shawl) اوڑھ کر نماز پڑھنا کیسا؟
سوال: سردی سے بچنے کے لیے خواتین سویٹر وغیرہ کے علاوہ کیپ شال (cape shawl) بھی استعمال کرتی ہیں، کیپ شال مختلف ڈیزائن کی ہوتی ہیں: (۱) بعض میں بازو ڈالنے کے لیے جگہ بنی ہوتی ہے، وہ بازو ڈال کر اوڑھ لی جاتی ہے اور (۲) بعض میں بازو ڈالنے کی جگہ نہیں ہوتی، وہ ویسے ہی کندھوں پر اوڑھ لی جاتی ہے، البتہ دونوں پلوؤں کو سامنے سے ٹِچ بٹن (Tich button) یا ہُک(Hook) کے ذریعے ملا دیا جاتا ہے، تو ایسی کیپ شالز اوڑھ کر سامنے سے بند کیے بغیر نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟
پہلی اور تیسری رکعت کے بعد کچھ دیر بیٹھنے کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شر ع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ نماز میں پہلی اورتیسری رکعت میں جب دوسرا سجدہ کرلیا جائے،تو کچھ دیر بیٹھ کر پھر کھڑا ہونا چاہیے یا سیدھا کھڑا ہوجانا چاہیے؟ نبی پاک صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم سے کون سا طریقہ ثابت ہے؟
مریض کا بیٹھ کر قضائے عمری پڑھنا کیسا؟
سوال: مریض اگر عذر کی بنا پر قضائے عمری بیٹھ کر ادا کرے، تو کیا صحت یاب ہونے پر وہ قضا نمازیں اُسے پھر سے ادا کرنا ہوں گی؟
ظہر کے وقت میں اسی دن کی عصر کی نماز ادا کرنا
سوال: اگر کسی نے ظہر کے وقت میں اسی دن کی عصر کی نماز پڑھ لی تو نماز ہو جائے گی؟ بعد میں پتہ چلا کہ یہ ظہر کا وقت ہے؟