
فتوی نمبر:WAT-180
تاریخ اجراء:15ربیع الاول 1443ھ/22اکتوبر2021ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
اگر کسی نے ظہر کے وقت میں اسی دن
کی عصر کی نماز پڑھ لی تو نماز ہو جائے گی؟ بعد میں
پتہ چلا کہ یہ ظہر کا وقت ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
عام دنوں میں
ظہر کے وقت میں ہی اسی دن کی عصر کی نماز
نہیں ہوسکتی لہذا اگر کسی نے جان بوجھ کر یا بھول کر ظہر
کے وقت میں ہی اس دن کی عصر کی نماز پڑھ لی تو وہ
نماز نہ ہوئی اور اب اسے دوبارہ عصر کے وقت میں پڑھنا فرض
ہوگا۔ہاں صرف مقام عرفہ میں یوم عرفہ کو مخصوص شرائط کے ساتھ
ظہرکے وقت میں عصرکی نمازاداکرنے کاحکم ہوتاہے ۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم