
مجیب:مفتی محمد ہاشم خان عطاری
فتوی نمبر:Lar-6069-b
تاریخ اجراء:03 محرم الحرام 1438 ھ/05 اکتوبر 2016 ء
دار الافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس بارے میں کہ اگرکسی نے بھول کر ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کی، پھریادآنے پرغسل کرکے دوبارہ نماز ادا کرلی، کیا اس صورت میں توبہ کرنا بھی لازم ہے؟
سائل: محمد بلال (راو ی روڈ، لاہور)
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَ الصَّوَابِ
صورت مسئولہ میں توبہ کرنالازم نہیں کہ بھول کرناپاکی کی حالت میں نمازاداکرنا گناہ نہیں کیونکہ بھول کر کوئی کام کیا ہو تو اس پر گناہ نہیں ہوتا۔
وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم