
سودے میں لگائی گئی ایک غلط شرط
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اِس مسئلہ کے بارے میں کہ آج کل گاڑیوں کی خرید و فروخت میں یہ طریقہ بھی رائِج ہوگیا ہے کہ مثلاً ایک لاکھ روپے کا رِکشا خرید کر آگے ڈیڑھ لاکھ روپے میں قسطوں پر فروخت کیا جاتا ہے اور یہ کہا جاتا ہے کہ بقیہ رقم گاڑی پر ہے گاڑی چلتی رہے گی اور قسطیں بھی ادا ہوتی رہیں گی لیکن قسط مکمل ہونے سے پہلے اگر گاڑی کسی حادثہ کا شکار ہوگئی، جل گئی یا چوری ہوگئی اس صورت میں بقیہ قسطیں ساقط ہوجائیں گی یعنی بائع(بیچنے والے) کو خریدار سے بقیہ رقم کے مطالبے کا حق نہ ہوگا کیا یہ صورت جائز ہے؟ اس بارے میں راہنمائی فرما دیں؟
مرد کا عورت کے کپڑے جوتے اور دیگر اشیا استعمال کرنا کیسا ہے ؟
جواب: پرحدیث پاک میں لعنت آئی ہے ،پس جب علت مشابہت ہے تومحرم وغیرمحرم ہردوکے لیے ناجائزہے کہ مشابہت دونوں صورتوں میں ہے ،اسی طرح عمرکے جس حصے میں استعمال کی...
اِجارہ کے وقت میں کوئی اور کام کرنا
سوال: کیا فرماتے ہیں عُلَمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک مَحکَمہ میں مسجد کی تعمیر کا سلسلہ جاری تھا، مکمّل کام ٹھیکے پر کروایا جارہا تھا، مسجد کے دوسرے فلور پر جانے کے لیے سیڑھی بنائی گئی، ٹھیکیدار نے سیڑھی کو پانی نہیں لگوایا، جب وہاں کے ذمّہ دار نے سیڑھی کو دیکھا تو اس نے ٹھیکیدار کو کہا کہ ”اس سیڑھی کو پانی لگوائیں ورنہ یہ خراب ہوجائے گی“ تو ٹھیکیدار نے جواباً کہا:’’ آپ کسی سے پانی لگوالیں، میں ایک ہزار روپے اجرت دے دوں گا‘‘،پھر ٹھیکیدار نے اس مَحکمہ کے خادم سے اس کے اجارہ ٹائم میں پانی لگوایا اور اسے ایک ہزار روپے اجرت دیدی، حالانکہ اس خادم کا مَحکمہ میں جس کام پر اجارہ تھا وہ موجود تھا اس کو چھوڑ کر اس نے پانی لگایا۔ شرعی رہنمائی درکار ہے کہ(1)خادم کا وقتِ اجارہ میں سیڑھی کو پانی لگانے کا کام کرنا اور ہزار روپے اجرت لینا کیسا تھا؟ (2)اگر وہ اجرت کا حقدار نہیں ہے تو کیا یہ رقم خادم سے لے کر ٹھیکیدار کو واپس دی جائے یا مسجد کے فنڈ میں ڈال دیں؟ (3)خادم نے جتنا وقت سیڑھی کو پانی لگانے کا کام کیا اس کی اتنے وقت کی کٹوتی ہوگی یا نہیں؟
مجہول نفع پر خرید و فروخت کرنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں کپڑا سیل کرتا ہوں۔طریقہ یہ ہے کہ میرے ماموں اپنے پیسوں سے دوسرے ملک سے کپڑا منگواتے ہیں، میں وہ کپڑا ان سے اُدھار پر خریدلیتا ہوں اور طے یہ ہوتا ہے کہ اس کی وہ مالیت جس پر ماموں نے خریدا ہے اور مزید بیچنے کے بعد جو نفع ہوگا اس میں سے آدھا ماموں کو دوں گا، کیا اس طرح کرنا درست ہے؟ اگر اس میں کوئی خرابی ہے تو اس کا حل بھی بتادیں۔ سائل:محمد ارشد عطاری (مرکزالاولیاء،لاہور)
علم حاصل کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے؟
سوال: کیا یہ حدیث پاک ہے کہ علم حاصل کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے؟
گھر میں بزرگ کی تصویر لگانا کیسا ؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہمارے علاقے میں عام رواج ہے کہ لوگ حضور غوث پاک اور دیگر بزرگانِ دین کی طرف منسوب بہت ساری تصاویر تعظیم کے طور پر گھروں میں رکھتے ہیں ، ان تصاویر کا بہت اعزاز و اکرام کرتے ہیں ، تو اس طرح تعظیم کے ساتھ بزرگوں کی تصاویر گھر میں رکھنا کیسا ہے ؟
جواب: پر فرض ہے کہ اس کفر سے توبہ کرے ، پھر سے کلمہ پڑھے ، اگر شادی شدہ تھا ، تو پھر سے نکاح کرے۔رام کے معنی ہیں رما ہوا یعنی کسی میں گھسا ہوا ۔ یہ معنی ال...
پچھلے مقام میں جماع سے غسل کے احکام
سوال: اگر شوہر نے بیوی کے پچھلے مقام(مقعد) میں جماع کیا تو شوہر اور بیوی دونوں پر غسل فرض ہو گا یا صرف شوہر پر فرض ہو گا اور بیوی پر نہیں ؟ نیز پچھلے مقام میں جماع کرنے سے بھی حشفہ کے چھپ جانے سے غسل فرض ہو جاتا ہے یا انزال ہونے پر غسل فرض ہوتا ہے ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ ہمارے ہاں بعض اوقات لوگ ایک دوسرے کو بے ایمان کہہ دیتے ہیں، تو کیا اس طرح کہنے والے پر حکمِ کفر آئے گا؟
رخصتی نہ ہوئی ہو، تو کیا بیوی کا نفقہ شوہر پر لازم ہوگا؟
سوال: رخصتی نہ ہوئی ہو، تو کیا شوہر پر بیوی کا نفقہ واجب ہوگا یا رخصتی کے بعد ہی واجب قرار پائے گا؟