سرچ کریں

Displaying 1121 to 1130 out of 7047 results

1121

کیا مرد کے لیے زخم پر مہندی لگانا حدیث سے ثابت ہے؟

سوال: مرد کا ہتھیلی اور تلووں پرمہندی لگانا ، جائز ہے یا نہیں کیونکہ میں نے کسی سے یہ حدیث سنی ہے کہ حضور صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کو جب زخم ہوتا تو آپ اس پر مہندی لگایا کرتے تھے کیا ایسی کوئی حدیث موجود ہے؟

1121
1122

بیوہ اگر نصاب کی مالکہ ہو، تو اس پر زکاۃ کا حکم

سوال: بیوہ اگر نصاب کی مالکہ ہو،تو کیا اس پر زکاۃ فرض ہوتی ہے؟ اور جو بیوہ صاحبۂ نصاب ہونے کے باوجوداس بنا پرزکاۃ ادا نہ کرے کہ وہ بیوہ ہےاور بیوہ پر زکاۃ لازم نہیں ہوتی ۔اس کے لئے کیا حکم ہے؟

1122
1123

آن لائن چیز دیکھ کر واپسی نہ ہونے کی شرط کے ساتھ خریدنا کیسا؟

سوال: زید نے کپڑے کے ایک بڑے برانڈ کے اسٹور کی ویب سائٹ سے ایک سوٹ پسند کر کے اس کا آرڈر دیا اور اگلے دن بذریعہ کوریئر وہ سوٹ اس کے گھر پہنچ گیا۔تصویر میں سوٹ دیکھ کر پسند کیا تھا لیکن جب سوٹ سامنے آیا تھا ،تو وہ زید کو پسند نہیں آیا۔ اسٹور نے اپنی سائٹ پرواضح طور پر لکھا ہوا ہے کہ سوٹ ڈِلیوَر ہونے کے بعد صرف ڈفیکٹو (یعنی عیب دار) ہونے کی صورت میں واپس ہو گا ۔ پسند نہ آنے کی صورت میں ڈلیور ہونے کے بعد واپس نہیں ہو گا ۔ اس لیے پکچر تمام اینگلز سے اچھی طرح دیکھ لیں۔ اسے قبول کرنے کے بعد ہی خریداری کا آپشن مکمل ہوتا ہے۔اس صورت میں زید کو سوٹ واپس کرنے کا شرعاً اختیار ہو گا یا نہیں؟ نیز اسٹور پر فون کر کے معلومات کی تھی۔ہمارا مطلوبہ سوٹ اسٹور پر موجود تھا۔ تب ہی ڈلیوری کا آرڈر دیا تھا۔ مزید یہ کہ واپس بھیجنے پر کورئیر کے جو اخراجات آئیں گے وہ زید کے ذمہ ہوں گے یا اسٹور کے؟

1123
1124

کیاشیطان پہلےمُعَلِّمُ المَلَکوت(فرشتوں کا استاد)تھا؟

سوال: ہم نے بچپن سے یہ بات سن رکھی ہے کہ شیطان مُعَلِّمُ المَلَکوت یعنی فرشتوں کا استاد تھا، لیکن ابھی حال ہی میں ایک پوسٹ وائرل کی گئی جس میں اس بات پر یہ اعتراض اٹھایا گیا کہ شیطان کا مُعَلِّمُ المَلَکوت ہونا، کسی بھی مستند کتاب میں موجود نہیں ہے ،یہ بات خالصتاً بے اصل اور جھوٹ پر مبنی ہے، کیا یہ اعتراض درست ہے اور کیا واقعی شیطان کبھی فرشتوں کا استادنہیں تھا ؟

1124
1125

دیور کی بیوی سیدہ ہو تو کیا دیور کو زکوٰۃ دی جاسکتی ہے؟

جواب: پر مذکور ہے:” محتاج فقیر جونہ ہاشمی ہونہ غنی باپ کا نابالغ بچّہ، نہ اپنی اولاد جیسے بیٹابیٹی، پوتا پوتی، نواسانواسی، نہ یہ کہ اس کی اولاد جیسے ماں باپ...

1125
1126

جمعہ کے بعد کی چار سنتیں مؤکدہ ہیں یا غیر مؤکدہ ؟

جواب: پر محقق فاضل عبد العلی برجندی رحمہ اللہ تعالی فرماتے ہیں:’’اعلم ان ھذہ السنن من المؤکدات لا یجوز ترکھا الا من عذر‘‘ترجمہ : تو جان کہ ان سنن مؤ...

1126
1127

دوسرے شہر میں موجود سامان پر قبضہ کس طرح ہو سکتا ہے ؟

سوال: میں نے ایک شخص سے فون کال پردال کی بوریاں خریدیں اور اسے بینک کے ذریعے پیمنٹ کردی۔جس پر بائع (Seller) نے مجھے کہا کہ گودام (Warehouse)میں آپ کی دال الگ سے رکھی ہوئی ہے، جب آپ کا دل چاہے گاڑی لگا کر اٹھا لیجیے گا۔کیا بائع کےاس انداز سے تخلیہ کر دینے سے میرا قبضہ ہوگیا یا مجھے اس پر الگ سے قبضہ کرنا ہوگا؟جبکہ میں نے خود یا اپنے نمائندے کے ذریعے اس پر قبضہ نہیں کیا۔ کیا میں اسی کنڈیشن میں اس دال کو آگے بیچ سکتا ہوں؟ سائل:فیاض میمن

1127
1128

عورت کا ناخنوں پر کالی مہندی لگانا

سوال: کیا عورت کالی مہندی ناخنوں پر لگاسکتی ہے؟ کیا اس کو لگاکر نماز پڑھنے سے نماز ہوجائے گی؟

1128