
جب طلاق کاخط ملا تب عدت شروع ہوگی یا جب طلاق دی تب سے؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میری بہن کی 13 اگست 2016 کو شادی ہوئی اور رخصتی بھی ہو گئی ،چند دن بعدان کی طبیعت خراب ہوئی تو ہم اسے اپنے گھر لے آئے ، 13 ستمبر کوکراچی کنٹونمنٹ کی طرف سے ایک خط ملا جس میں ان کی طلاق کا ذکر تھا ، اور 17 اگست کی تاریخ لکھی تھی ، ان کےشوہر سے رابطہ ہوا تو انہوں نے بھی طلاق کی تصدیق کی۔ ہماری بہن کے ٹیسٹ کروائے تو وہ امید سے تھیں ، ہم نے ان کا حمل گروا دیا ہے ۔ آپ سے سوال یہ ہے کہ ان کی عدت کب سے شروع ہو گی ؟ اور ان کی عدت کتنی ہے ؟
ماہی کے کیا معنی ہے اور کیا ماہی نام رکھ سکتے ہیں؟
سوال: کیا لڑکی کا نام "ماہی" رکھ سکتے ہیں؟
ابو ذر اور ابان نام کی شرعی حیثیت کیا ہے؟
سوال: ہم اپنے بچے کا نام ان میں سے رکھنا چاہتے ہیں( ابو ذر، ابان اور احان) کیا یہ ٹھیک ہیں اور ان کےمعانی کیا ہیں؟
مسبوق مقیم نے مسافر کی اقتدا کی تو نماز کیسے مکمل کرے ؟
سوال: مسافر عشا کی جماعت کروا رہا تھا، اس نے ایک رکعت پڑھی تھی کہ ایک مقیم نے اس کی اقتدا کی ،مسافر نے دو رکعت پڑھ کر سلام پھیر دیا ،تو اب یہ مقیم مقتدی اپنی نماز کس طرح مکمل کرے گا؟
اسکول کی دینی کتابیں اسلامیات وغیرہ بے وضو چھو سکتے ہیں؟
سوال: اسکول کے نصاب میں اسلامیات اورعربی کی دینی کتابیں بھی پڑھی،پڑھائی جاتی ہیں،ان کتابوں کو بغیر وضو چھونے اور پڑھنے کا کیا حکم ہے ؟
پہلی رکعت بیٹھ کر بقیہ کھڑے ہوکر پڑھنا
سوال: ایک شخص نے بیٹھ کر نماز شروع کی، کیونکہ اس میں کھڑے ہو کر پڑھنے کی ہمت نہیں تھی، مگر دوسری رکعت میں اس میں اتنی ہمت اور طاقت آگئی کہ وہ کھڑا ہو سکتا تھا اور وہ کھڑا ہوگیا اور یوں نماز مکمل کر لی،توکیا اُس کی نماز ہوگئی؟ یہاں پر ایک امام صاحب کہتے ہیں کہ اس طرح نماز نہیں ہوئی،اس لیے کہ اس نے ناقص انداز پر شروع کر کے کامل طریقے سے مکمل کی ہے۔کیا یہ درست ہے؟رہنمائی کر دیں۔
فرشتوں کے نام پر نام رکھنے کا حکم ؟
سوال: فرشتوں کے نام پر نام مثلا میکائیل وغیرہ کیوں نہیں رکھ سکتے؟
سوال: فہد رضا نام رکھنا جائز ہے یا نہیں ؟
اسلامی احکامات کی تشریح میں اختلاف ہے تو پھر اسلام پر عمل کیوں کریں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ سیکولر لوگوں کے اس اعتراض کا کیا جواب ہے: ” کون سا اِسلام جناب، کیونکہ مولویوں کا اسلامی احکامات کی تشریح میں اختلاف ہے، لہٰذا جب تک یہ اختلاف ختم نہیں ہوجاتے، اسلام کو اجتماعی نظم سے باہر رکھو۔“
جس بستی کی آبادی شہرکے ساتھ متصل ہوچکی، اب وہ شہرکے حکم میں ہے یا نہیں؟
سوال: ایک بستی کی آبادی اگرشہرسے دور ہو بعد میں شہر کی آبادی کے ساتھ متصل ہو جائے، تو ایسی صورت میں شہر والوں کےلیے اور اس بستی والوں کے لیے قصر کہاں سے شروع ہوگی ؟ (2)کاہنہ نو کی آبادی لاہور شہر کے ساتھ بالکل متصل ہے، ایسی صورت میں کاہنہ نو کا رہائشی لاہور کراس کرنے کے بعد قصر شروع کرے گا یا صرف کاہنہ نوکی آبادی کراس کرتے ہی شروع کردے گا؟