
فتوی نمبر:WAT-819
تاریخ اجراء:18 شوال المکرم 1443ھ20/مئی 2022
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
فہد رضا نام رکھنا جائز ہے یا
نہیں ؟
بِسْمِ اللہِ
الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
فہد
رضا نام رکھنا جائز ہے۔فہدکامعنی تیندواہے اورتیندواچیتے
کی قسم کاایک جانورہے ۔اوریہ بہادری سے کنایہ
ہوتاہے جیسے اسد،جس کامطلب شیرہے ۔لہذااس اعتبارسے یہ نام
رکھنادرست ہے لیکن حدیث پاک میں انبیاء کرام علیہم
الصلوۃ والسلام اورصالحین کے ناموں پرنام رکھنے کی ترغیب
دلائی گئی ہے ،اسی طرح نام محمدرکھنے کے فضائل احادیث میں
بیان ہوئے ہیں ،اس لیے بہتریہ ہے کہ اولاصرف نام
"محمد"رکھاجائے اورپھرپکارنے کے لیے نیکوں میں سے کسی کے نام
پرنام رکھاجائے تاکہ نام محمد رکھنے کی برکات اورفضائل بھی حاصل ہوں
۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
وَسَلَّم
کتبہ
المتخصص فی الفقہ الاسلامی
عبدالرب شاکرعطاری مدنی