
قربانی کے جانور کو بہتر جانور کے ساتھ تبدیل کرنا
سوال: مفتی صاحب کی بارگاہ میں عرض ہے کہ کیا ایک دفعہ قربانی کا جانور خرید لینے کے بعد اس کو (اس سے بہتر جانور خریدنے کی نیت سے) واپس کر سکتے ہیں یا بیچ سکتے ہیں؟
کسی دوسرے ملک میں عقیقہ کروانااورعقیقے کے گوشت کی تقسیم کاری
سوال: (1)اگر کوئی بندہ پیرس میں ہواور وہ پاکستان میں عقیقہ کرنا چاہےتوکیا وہ پاکستان میں کسی کو کہہ کر عقیقے کا بکرا ذبح کرواسکتاہے ؟ (2)اور عقیقے کے جانور کے گوشت کو تقسیم کرنے کا طریقہ کیا ہوگا؟
قربانی کے گوشت سے کھانا بنا کر پیسے کمانا کیسا؟
جواب: جانور سےچونکہ قربت کی نیت کی گئی ہے لہذا اس کے کسی بھی جزء سے تمول جائز نہیں۔ یہاں تمول سے مراد اپنے ذاتی فائدے کے لیے یا پھر اپنے اہل و عیال و اغنیاء...
دو،تین افراد مل کر جانور ذبح کریں،تو تکبیر کا حکم
سوال: بعض اوقات یوں ہوتا ہے کہ چند افراد مِل کر ایک گائے ، بیل وغیرہ بڑے جانور کی قربانی کرتے ہیں۔ تو جانور ذبح کرنے والا شخص اپنے ساتھ دوسرے افراد کو بھی شامل کر لیتا ہے اور یوں دو تین لوگوں نے مِل کر ایک چھری پکڑی ہوتی ہے اور پھر ذبح کے لیے وہ تمام ہی چھری چلاتے ہیں۔ اس حوالے سے شرعی رہنمائی فرما دیں کہ کیا بسم اللہ پڑھنا ان ذبح کرنے والوں میں سے ہر شخص پر لازم ہے یا ان میں سے کوئی ایک بھی پڑھ لے گا ، تو جانور حلال ہوجائے گا ؟
مویشیوں میں انویسٹمنٹ کا شرعی طریقہ
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ ہم پچیس ہزار کا جانور خریدتے ہیں اور کسی کو پالنے کے لئے دے دیتے ہیں، جب وہ جانور بڑا ہوجاتا ہے تو اس کو بیچ کر آدھے پیسے پالنے والا لے لیتا ہے اورآدھے پیسے خرید کر دینے والا۔ کیا یہ اسلام میں جائز ہے یا نہیں؟
وراثت میں ملنے والے مال تجارت پر زکوۃ فرض ہے یا نہیں؟
جواب: جانور، تو اگر ورثا مورث کی موت کے بعد تجارت اور اسامت کی نیت کرلیں تو ان میں زکوٰۃ واجب ہوجائے گی اور اگر ان میں نیت نہ کریں تو بعض فقہا فرماتے ہی...
جانورکو حنوط کرواکر گھر میں زینت کے لیے رکھنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ بعض لوگ جانوروں کے مرنے کے بعد حنوط کروا لیتے ہیں اور گھر میں رکھ لیتے ہیں، تو کیا حنوط کیے ہوئے جانور کو گھر میں زینت کے لیے سجا کر رکھ سکتے ہیں؟ نیزان کی خریدو فروخت کے بارے میں کیا حکم ہے؟
جانور کا خون جسم پر لگا کر علاج کرنا کیسا؟
جواب: عقیقہ، ج2، ص118، دار الفکر، بیروت) علامہ شہاب الدین ابو العباس احمد بن حسين بن علی بن رسلان المقدسی الرملی الشافعی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اس حدیث مبا...
قربانی کا جانور خریدنے میں مالی تعاون کرنا
سوال: اگر کسی شخص پر قربانی واجب ہو اور وہ جانور لینے جائے تو جانور کی قیمت زیادہ ہو اور اس کے پاس رقم کم ہو، ایسی صورت میں کوئی دوسرا شخص اس جانور کو خریدنے میں اپنی طرف سے ثواب کی خاطر کچھ رقم ملا کر جانور خریدنے میں اس کی سپورٹ کردے ،اس کامقصد جانورمیں اپنی شرکت ثابت کرنانہ ہو اور پھرجس پر قربانی واجب ہو، وہی شخص اس جانور کی قربانی کرے ،تو کیا ایسی صورت میں اس جانور کی قربانی ہوجائے گی جبکہ اس جانور کی خریداری میں دوسرے شخص نے اپنی رقم ملا کر قربانی کرنے والے کی سپورٹ کی ہو ،کیا دوسرے کے رقم ملانے سے قربانی پر کوئی فرق پڑے گا؟
سوال: میر ا نام ۔۔ ۔۔۔۔۔ہے ،میرے شوہر کا نام ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہے ۔میرے شوہر چرس وغیرہ کا نشہ کرتے تھے۔گھر سے چلے جاتے ،پھر واپس آجاتے ،اب 2009ء سے گئے ہیں اور واپس نہیں آئے ،ان کی زندگی یا موت کی کوئی خبر نہیں،میرے شوہر کی تاریخِ پیدائش 01-01-1958ہے ۔اوراسلامی تاریخ 10جمادی الاُخری 1377ھ ہے ،اور اسلامی تاریخ کے حساب سے ان کی عمر 66سال ہے ۔ ان کے والدین ان کی زندگی ہی میں وفات پاگئے تھے،ان کا کوئی بیٹا نہیں ہے ،ورثاء میں ،بیوی تین بیٹیاں،دو بھائی اور دو بہنیں ہیں ،میرے شوہر کے ترکےمیں ایک گھر ہے ،اس گھر کی تقسیم کس طرح ہوگی ؟