سرچ کریں

Displaying 111 to 120 out of 5577 results

111

ہاسٹل سے دو تین دن کے لئے گھر جائیں تو وہاں نماز پوری پڑھیں گے یا قصرکریں گے؟

سوال: ہاسٹل میں رہائش اختیار کی ہوئی ہے وہاں سے سو کلو میٹر کا سفر طے کر کے دو تین دن کے لئے گھر جائیں، تو وہاں نماز پوری پڑھیں گا یا قصر کریں گے؟

111
112

واجب الاعادہ نماز کا وقت گزر جانے کے بعد بھی اعادہ واجب ہے؟

سوال: کیافرماتےہیں علمائےدین ومفتیانِ شرعِ متین اس بارےمیں کہ اگر کسی وجہ سے نماز واجب الاعادہ ہو جائے، تو سنا ہے کہ اگر وقت کے اندر نماز کا اعادہ کریں، تو واجب ہونے کے طور پر اعادہ ہو گا اور وقت کے بعد اس کا اعادہ واجب نہیں،بلکہ مستحب ہوتا ہے۔ کیا یہ مسئلہ درست ہے؟

112
113

قعدہ اخیرہ میں ریح کی شدت ہوجائے، تو کیا نماز توڑنا ضروری ہے؟

سوال: اگر نمازی قعدہ اخیرہ میں ہو، اسے ریح کی شدت ہوجائے اور وقت میں وسعت بھی ہو کہ وہ وضو کرکے دوبارہ نماز وقت ہی میں ادا کرسکتا ہے۔ کیا اس صورت میں وہ نمازی اسی کیفیت میں نماز مکمل کرکے سلام پھیردے یا پھر اس پر اسی وقت نماز کو توڑنا ضروری ہوگا؟

113
114

ناجائز کام کے لیے شرعی سفر کرنے والے پر بھی سفر کے اَحکام ہوں گے ؟

سوال: اگر کوئی شخص کسی ناجائز کام کے ارادے سے شرعی سفر کرے، تو کیا وہ بھی شرعی مسافر کہلائے گا اور قصر نماز ادا کرے گا ؟

114
115

امام کے ایک طرف سلام پھیرنے کے بعد شریک ہونے والے کی نماز کا حکم

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ کل مغرب کی نمازمیں امام صاحب نے جب ایک طرف سلام پھیرا، تو میں نے اسی سلام کے دوران تکبیر تحریمہ کہہ کر امام صاحب کی اقتدا کر لی اور امام کے دونوں طرف سلام پھیرنے کےبعد نماز مکمل کر لی، مجھے یہ جاننا ہے کہ کیا میری نماز ہو گئی یا نئے سرے سے دوبارہ پڑھنی ہو گی؟

115
116

پانچ دن کے لیے آبائی گھر آنے والا نماز میں قصر کرے گا ؟

سوال: زید پاکستان کا رہائشی ہے، کمانے کی غرض سے بیرونِ ملک گیا۔ دو سال بعد زید پانچ دن کی چھٹی پر اپنے آبائی گھر پاکستان واپس آیا۔ آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ ان پانچ دنوں کی نماز زید مکمل پڑھے گا یا ان میں قصر کرے گا؟

116
117

مسافر اعادے میں چار رکعت پڑھے گا یا دو رکعت؟

سوال: قصر نہ کرنے کی بنا پر اگر مسافر کی نماز واجب الاعادہ ہوجائے، تو اب وہ اعادے میں چار رکعات پڑھے یا دو رکعات؟

117
118

عمرہ کر کے حدود حرم سے باہر حلق کروایا تو حکم؟

سوال: میرے ایک دوست پاکستان سےعمرہ کرنےگئے،انہوں نےعمرہ کرنےکےبعدحلق یاقصرنہیں کروایا،بلکہ مقام تنعیم میں مسجدعائشہ زیارت کےلیےچلےگئے اوروہیں تنعیم کے مقام پرہی عدم علم کی وجہ سےعمرےکاحلق کروالیا، دریافت طلب امریہ ہے کہ اس طرح کرنےسےان پردم لازم ہےیانہیں؟اگردم لازم ہو،تودم کےبجائےاس کی رقم یہاں پاکستان میں ہی شرعی فقیر کودے سکتےہیں یانہیں؟

118
119

ملازمت والی جگہ پر نمازِ قصر ہوگی یا پوری‎

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ میں گوجرانوالہ کا رہائشی ہوں اوراسلام آباد میں ملازمت کرتا ہوں۔میرے والدین اور بیوی بچے گوجرانوالہ میں ہی رہتے تھے ۔ابھی ادارے کی طرف سے مجھے رہائشی مکان ملا ہے اورمیں نے اپنی بیوی اور بچوں کو یہاں بلا لیا ہے۔میری ملازمت ختم ہونے میں تقریباً پانچ سال باقی ہیں،جب بھی ملازمت ختم ہو گی ، میں اپنی فیملی کو لے کر گوجرانوالہ شفٹ ہو جاؤں گا۔پوچھنا یہ ہے کہ کیا بیوی بچے یہاں آجانے کی وجہ سے اسلام آباد میرے لئے وطن اصلی بن گیا ہے؟گھر سے یہاں آ کر پندرہ دن سے کم ٹھہرنے کی صورت میں مجھے نماز پوری پڑھنی ہو گی یا قصر؟یہ بھی یاد رہےکہ اسلام آباد گوجرانوالہ سے شرعی مسافت پہ واقع ہے۔

119