
سورہ فاتحہ یا سورت ملانا بھول گئے اور رکوع میں یاد آیا تو
سوال: نماز کی شروع کی رکعات میں اگر کسی نے سورہ فاتحہ پڑھی اور بھولے سے رکوع کردیا، اور رکوع میں یاد آیا کہ سورت نہیں پڑھی ہے يا بھولے سے سورت پڑھ کر رکوع کردیا اور یاد آیا کہ فاتحہ نہیں پڑھی تو وہ کیا کرے؟ اگر وہ اس خیال سے واپس قیام کی طرف نہیں لوٹتا کہ آخر میں سجدہ سہو کرلوں گا اور سجدہ سہو کرکے نماز مکمل کرلیتا ہے تو کیا یہ طریقہ درست ہے؟ یہ بھی ارشاد فرمادیں کہ اگر بھولی ہوئی فاتحہ یا سورت سجدہ میں یاد آئے تو اب کیا حکم ہے؟ سائل : محمد زبیر علی (نارتھ کراچی )
ماہانہ قسط میں کمی کرنے پر قیمت بڑھا دینا کیسا ؟
سوال: زید نے ایک گاڑی پندرہ ہزار روپے ماہانہ قسط پر آٹھ لاکھ میں خریدی مگر کچھ ہی مہینوں کے بعد زید نے بائع (بیچنے والے ) سے یہ درخواست کی کہ میرے لیے پندرہ ہزار ماہانہ ادا کرنا دشوار ہے۔ اگر تم ماہانہ قسط پندرہ ہزار کے بجائے دس ہزار کر دو تو میرے لیے ادائیگی آسان ہوجائے گی۔ اس سہولت پر میں آٹھ لاکھ کے بجائے ساڑھے آٹھ لاکھ روپے کی ادا ئیگی کروں گا۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ بائع کا اس پیشکش کو قبول کرنا جائز ہے؟
پٹاخے اور آتشبازی کا سامان بیچنا
سوال: پٹاخے بیچنا کیسا ہے؟
روٹی گر جائے تو اٹھا کر چومنا کیسا؟
سوال: جب کبھی بچے یا بڑے کے ہاتھ سے روٹی گِرجائے، تو اُسے اٹھا کر چُوما جاتا ہے اور چومنے کا مقصد رزقِ الہی کی تعظیم ہوتا ہے۔ سوال یہ ہےکہ یوں روٹی کو چومنا کیسا ہے؟ کیا اِس میں کوئی شرعی ممانعت تو نہیں، کیونکہ ہمارے ایک فیملی ممبر یوں روٹی چومنے پر اعتراض کرتےہیں اور اِسےدرست نہیں سمجھتے۔
فیکٹری میں بہت زیادہ شور والی جگہ پر نماز پڑھنا کیسا؟
سوال: میں لوم فیکٹری میں کام کرتا ہوں۔ نماز کے وقت وہیں سائیڈ پر ایک جگہ ہے، جہاں ملازم نماز پڑھ لیتے ہیں، مگر وہاں بہت زیادہ شور ہوتا ہے۔ کیا ایسی جگہ نماز پڑھنا درست ہے؟
قبرستان میں بکریاں چرانے کا حکم
سوال: قبرستان میں بکریاں چرانے کا کیا حکم ہے؟
نماز میں قراءت کے علاوہ دعائیہ کلمات میں لفظی غلطی سے نماز کا حکم
سوال: میں نے ایک امام صاحب سے بیان میں” اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِیْ “کے متعلق سنا تھا ، لیکن مجھے الفاظ کی صحیح سمجھ نہیں آئی ، مجھے یوں لگا کہ امام صاحب نے ”اَللّٰھُمَّ فِرْ لِیْ “ یعنی ” غ“ کے بغیر کہاہے ، تو میں نے یہی ” اَللّٰھُمَّ فِرْ لِیْ “ ہی یاد کر لیا اور پھر کچھ عرصہ تک نمازوں میں دونوں سجدوں کے درمیان یہی کلمات ” اَللّٰھُمَّ فِرْ لِیْ“ پڑھتا رہا ۔ پھر ایک دن امام صاحب سے رابطہ ہوا ، تو انہوں نے درست کلمات بتائے ۔ آپ سے یہ شرعی رہنمائی درکار ہے کہ جن نمازوں میں میں” اَللّٰھُمَّ فِرْ لِیْ “ پڑھتا رہا، ان نمازوں کا کیا حکم ہے؟ وہ نمازیں ہوگئیں یا ان کو دوبارہ پڑھنا ہوگا ؟