سرچ کریں

Displaying 1241 to 1250 out of 1738 results

1241

تلاوت کرنے والےکو سلام کیا جائے تو جواب دے یانہیں؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس بارے میں کہ اگر کوئی شخص مسجد میں تلاوت،آیت الکرسی وغیرہ ذکر اللہ میں مشغول ہو اور اسے کوئی آکر سلا م کرے تو وہ سلام کا جواب دےیا تلاوت وغیرہ جاری رکھے؟

1241
1242

جس سے ادھار خریدا اسے آدھا نفع دینا کیسا ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں کپڑا سیل کرتا ہوں ۔طریقہ یہ ہے کہ میرے ماموں اپنے پیسوں سے انڈیا سے کپڑا منگواتے ہیں،میں وہ کپڑا ان سے ادھار پر خریدلیتا ہوں اور طے یہ ہوتا ہے کہ اس کی وہ مالیت جس پر ماموں نے خریدا ہے اور مزید بیچنے کے بعد جو نفع ہوگا اس میں سے آدھا ماموں کو دوں گا ،کیا اس طرح کرنا درست ہے ؟اگر اس میں کوئی خرابی ہے تو اس کا حل بھی بتادیں ؟

1242
1243

الکوحل ملی اشیاء کے استعمال کا حکم؟

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ فی زمانہ بہت ساری چیزوں مثلاًتمام قسم کی سیاہیوں،پالش،وارنش،رنگ وروغن اورتقریباًسب ہی پرفیوم اورشیمپومیں الکوحل کااستعمال ہوتاہےجن سے بچنابہت مشکل ہے لہذاالکوحل ملی اشیاء کابیرونی استعمال جائزہے یانہیں؟

1243
1244

جانداروں کی شکل والے کھلونوں کی خرید و فروخت

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ آج کل مارکیٹ میں بچوں کے لئے مختلف جانوروں کی شکلوں کے کھلونے ملتے ہیں جو کہ پلاسٹک، لوہے اور پیتل سے بنے ہوتے ہیں کیا بچوں کے لئے یہ کھلونے خریدنا اور بچوں کا ان سے کھیلنا جائز ہے ؟

1244
1245

کیا مسلمان مرد عیسائی عورت سے نکاح کرسکتا ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا مسلمان مرد کسی اہل کتاب ( یعنی عیسائی) عورت سے نکاح کر سکتا ہے؟

1245
1246

وفات کے بعد تجہیز وتکفین میں تاخیرکرنے کا حکم !

سوال: مفتی صاحب میرا سوال یہ ہے کہ یورپ میں کسی مسلمان کی وفات کے بعدتدفین میں بہت زیادہ وقت لگتا ہے مثلا غسل ِمیت میں بھی وقت صرف ہوتا ہے ، پہلے نام لکھوانا پڑتا ہے اور اس نام لکھوانے میں بھی وقت لگتا ہے پھر بارہا غسل کی باری آنے میں بھی دو دن تین دن لگ سکتے ہیں ۔ پھر یہ کہ تدفین کبھی چار دن کے بعد اور کبھی ہفتے کے بعد ہو گی، کیونکہ تدفین کرنے والے لوگوں کا اپنا ایک جدول اور شیڈول ہوتا ہے، تو یہ لاش پھر کولڈ اسٹوریج میں ڈال دیتے ہیں ۔ ایسی صورت میں مسلمانوں کےلئے حکم ِ شرعی کیا ہے؟

1246
1247

علاج کے سبب مقروض شخص زکوۃ لے سکتا ہے یا نہیں؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہایک مسلمان شخص جس کاتعلق شیخ برادری سے ہے،بنی ہاشم سے نہیں۔گھرکاواحدکفیل ہے اوردل کے مرض میں مبتلاہے ،بائی پاس بھی ہوچکاہے ۔اپناسب کچھ فروخت کرکے علاج کے لئے کراچی میں ایک کرائے کے مکان میں رہتاہے ،کافی مقروض بھی ہے۔اس کے پاس ایساکچھ نہیں کہ جس سے وہ اپناقرضہ اداکرسکے اورگھریلوضروریات پوری کرسکے توکیایہ شخص زکوٰۃ کاحقدارمستحق ہے یانہیں؟ سائل:محمديوسف ولدمبارك علی (سيكٹر 7.Cانورشاه گوٹھ نارتھ کراچی)

1247
1248

کیا بینکوں سے قرض لینا جائز ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ بینک سے قرض لینا جائز ہے یا نہیں؟ اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ بینک سے جو رقم ہم لیں گے اس سے کچھ زائد رقم اپنے مقررہ وقت پر قسطوں کی صورت میں واپس کرنا ہو گی، یہ شرعاً جائز ہے یا نہیں؟ سائل:خضر حیات (ڈیرہ غازیخان)

1248
1250

بطورِ سزا ،مالی جرمانا لینا کیسا؟

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ زیدکابیٹاایک مدرسہ میں پڑھتاہے اس مدرسے کاقانون ہے کہ جوبچہ لیٹ ہوگایاچھٹی کرے گااُس سے سزاکے طورپرمالی جرمانہ وصول کیاجائے گا۔سزاکے طورپرمالی جرمانہ کرناجائزہے یانہیں ؟ سائل:محمدعمران (داتانگر،بادامی باغ،مرکزالاولیاء،لاہور)

1250