
ڈیجیٹل پرائز بانڈ خریدنا کیسا؟
سوال: سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز Central Directorate of National Savings (CDNS) نے ایک نئی ڈیجیٹل سرمایہ کاری پروڈکٹ متعارف کروائی ہے ، جس کو ڈیجیٹل پرائز بانڈ(DPB) کہا جاتا ہے۔ اس کے SOPs میں جو اس کی خریداری اور دیگر معاملات کا طریقہ درج ہے ،وہ یہ ہے کہ اولاً ایک ڈیجیٹل سیونگ اکاؤنٹ کھلوایا جائے گا ، اس اکاؤنٹ کے ذریعہ ڈیجیٹل پرائز بانڈ کی خریداری ہوگی ۔ پہلے سے موجود سیونگ اکاؤنٹ کے ذریعہ بھی خریداری کر سکتے ہیں ۔ ان دو اکاؤنٹ ہولڈرز کے علاوہ کوئی اور ڈیجیٹل پرائز بانڈز ( DPB ) نہیں خرید سکتا ۔ کم از کم خریداری 500 روپے کی ہوگی ، زیادہ کی کوئی حد نہیں ۔ خریداری کے بعد خریدار کو کوئی Physical instrument (خارجی وجود رکھنے والی چیزمثلا:پرچی وغیرہ) نہیں دی جائے گی ، بلکہ ایک نمبر اس کے نام پر رجسٹر کردیا جائے گا ، جس کی تفصیل متعلقہ موبائل ایپ(CDNS) پر دستیاب ہوگی اور پھر یہی نمبر قرعہ اندازی میں شامل کیا جائےگا ، انعام نکلنے کی صورت میں انعام اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کردیا جائے گا اور سیونگ اکاؤنٹ ہونے کی بنا پر ( DPB ) ہولڈر کو ہر ماہ نفع بھی ملتا رہے گا ۔ جس نے ڈیجیٹل پرائز بانڈز ( DPB ) خریدا ہے، وہ کسی کو یہ بانڈز بیچ نہیں سکتا ، نہ ہی ویسے کسی کو دے سکتا ہے ،الغرض جب تک وہ حیات ہے ، تب تک کسی طریقہ سے اس میں انتقال ملکیت کی صورت بن سکتی ہے اور نہ ہی کسی کو ضمانت کے طور پر رکھوا سکتا ہے ۔ جس کے نام پر یہ رجسٹرڈ ہیں،اس کے نام پر ہی رہیں گے،ہاں البتہ اگر (DPB) ہولڈر Withdraw ہونا چاہے،توجس اکاؤنٹ کے ذریعہ جہاں سے خریداری کی ہے ، وہاں (DPB) واپس کروا دے ، اس کو اپنی رقم واپس مل جائے گی ۔ اس مکمل تفصیل کے مطابق سوال یہ ہے کہ کیا ڈیجیٹل پرائز بانڈز ( DPB ) کی خریداری جائز ہے ؟
ایک کی زمین اور باقی کام دوسرے پر ہوں تو مزارعت کا حکم
سوال: ہم دو بندے مل کر باہم عقد مزارعت کرنا چاہ رہے ہیں، اس طرح کہ ایک شخص کی طرف سے4 ماہ کے لئے صرف زمین ہوگی اور اس پر پیاز کی فصل لگائی جائے گی اوردوسرا شخص یعنی مزارع تمام اخراجات اٹھائے گا اور کام بھی سارا مزارع ہی کرے گا۔زمین کا مالک صرف زمین دے گا، نہ وہ کام کرے گا اور نہ ہی اس کے علاوہ کسی طرح کا خرچہ اٹھائے گا ۔اب اس عقد مزارعت میں جو بھی پیداوار ہوگی وہ دونوں کے درمیان نصف نصف تقسیم ہوگی ۔ کیا اس طرح عقد مزارعت کرنا درست ہے ؟
غیر مسلم ممالک میں مورگیج پر مکان لینا کیسا ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے میں کہ میں انگلینڈ میں رہتا ہوں میں نے ایک پراپرٹی خریدنے کے لئے یہاں کے بینک سے مورگیج کے طور پر قرض لیا ہے جس کے میں ماہانہ £700 ادا کرتا ہوں جس میں سے مثلاً £50 تو سود کے طور پر اور باقی قرض کی ادئیگی کے طور پر۔ معلوم یہ کرنا تھا کہ کیا اس طرح بینک سے قرض لینا ہمارےلئے جائز ہے؟
سوال: جس شخص نے کسی عذر کی وجہ سے رمضان شریف کے روزے نہ رکھے ہوں کیا اس پر بھی صدقہ ٔ فطر واجب ہے یا نہیں؟ سائل : محمد قاسم (حیدر آباد)
قضا روزہ ٹوٹ جائے، تودوبارہ کتنے روزے رکھنے ہوں گے ایک یا دو؟
سوال: اگر کوئی شخص قضا روزے رکھے،مگر پھر روزہ توڑ دے یا کسی وجہ سے روزہ ٹوٹ جائے ،تواب اس صورت میں کیا اسے دو(2) روزے رکھنے پڑیں گے،ایک وہی روزہ جس کے لیے قضا کی جارہی تھی،اور دوسرا اس قضا روزے کی قضا کے طور پر ایک روزہ ؟
جواب: پر لازم نہیں، لیکن بہتر یہی ہے کہ اس منت کو پورا کرے ۔ شرعی اعتبار سے جس منّت کا پورا کرنا واجب ہوجاتا ہے، اس کی کچھ شرائط ہیں : (1) جس بات ...
شوہر مقروض ہو تو بیوی پر زکوٰۃ فرض ہوگی یا نہیں ؟
سوال: بیوی کے پاس ساڑھے سات تولہ سے اوپر سونا ہو ، لیکن اس کے شوہر پہ قرض ہو، تو زکوٰۃ فرض ہو گی یا نہیں اور اس کی زکوٰۃ بیوی دے گی یا شوہر دے گا؟
باوضو سونے کی فضیلت کس کو حاصل ہو گی؟
سوال: سونے کے لیے وضو کرنا مستحب ہے ،مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ اگر کسی نے سونےکے لیے وضو کیا اور نیند آنے سے پہلے اس کا وضو ٹوٹ گیا اور وہ ایسے ہی دعائیں وغیرہ پڑھ کر سوگیا، تو اس کو حدیثوں میں بیان کیے گئے باوضو سونے کے فضائل حاصل ہوں گے ؟اس مستحب پر عمل کرنا کہلائے گا یا نہیں ؟نیز اگر کسی کا پہلے سے وضو ہو ،تو اب سونے کے لیے دوبارہ وضو کرنا ہوگا یا پہلے والا وضو کافی ہے ؟
بے ہوشی کی حالت میں کتنی نمازیں رہ جائیں، تو قضا لازم نہیں رہتی؟
جواب: پر ان نمازوں کی قضا لازم ہے اور چھٹی فرض نماز کا وقت بھی ختم ہوجائے، تو اب قضا ساقط ہوجائے گی ۔ اس کی وضاحت کچھ یوں ہے کہ فقہائےکرام علیہم الرحمۃ...
کرکٹ ٹیموں سے انٹری فیس لے کر ٹورنامنٹ کروانے اور انعام دینے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے كے بارے میں کہ ایک کمیٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کرواتی ہے۔ یہ کمیٹی ٹورنامنٹ کے اخراجات پورے کرنے کے لیے اس میں شرکت کرنے والی تمام ٹیموں سے ایک مخصوص رقم انٹری فیس کے نام پر لیتی ہے، اسی رقم سے WinnerاورRunner-Up ٹیموں کو انعام ملتا ہے، جبکہ بقیہ ٹیموں کو کچھ نہیں ملتا،پوچھنا یہ تھا کہ مذکورہ ٹورنامنٹ کروانا، جائز ہے؟