
جانور کو ذبح کرتے وقت قبلہ رخ کرنے کا حکم
سوال: جانور کو ذبح کرتے وقت قبلہ رخ کرنے کا کیا حکم ہے؟ اگر جانور کو قبلہ رخ ذبح نہ کیا توکیا جانور حلال ہوجائے گا اور اس کی قربانی ہوجائے گی ؟
قربانی کی کھال مسجد کو دینا کیسا؟ قربانی کی کھال مصارف
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ تعمیر مسجد کا کام جاری ہو، تو کیا قربانی کی کھالیں تعمیر مسجد میں صرف کی جا سکتی ہیں؟ (۲)کیا قربانی کی کھالوں میں کسی فقیر کو مالک بنانا ضروری ہے؟ سائل:محمد یونس علی(راولپنڈی)
پرائز بانڈز کے انعام سے قربانی وغیرہ نیک کام کرنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ حکومت پاکستان کے جاری کردہ پرائز بانڈز جائز ہیں یا نہیں؟ اگر جائز ہیں تو قرعہ اندازی کے ذریعے نکلنے والی رقم سے حج، عمرہ، مسجد کی تعمیر یا قربانی وغیرہ نیک کام کیے جا سکتے ہیں یا نہیں؟
قربانی کا نصاب – ڈیڑھ تولہ سونا ہو تو قربانی واجب ہے؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ قربانی کا نصاب کیا ہے ؟ میری ملکیت میں صرف ایک سے ڈیڑھ تولہ سونا ہے ، اس کے علاوہ چاندی یا رقم وغیرہ کچھ بھی میری ملکیت میں نہیں ہے ،یہاں تک کہ روز مرہ کے اخراجات کے لیے بھی پیسے نہیں ہیں، تو کیا ایسی صورتِ حال میں مجھ پر قربانی لازم ہوگی ؟
جو بکرا دکھنے میں ایک سال کا لگےاور عمر ایک سال نہ ہو ،اس کی قربانی کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلےکےبارے میں کہ ہماری بکری نے پچھلے سال محرم کے شروع میں بچہ دیا تھا، ابھی اس کی عمر ایک سال پوری تو نہیں ہوئی، لیکن اتنا تندرست ہو چکا ہےکہ دیکھنے میں سال سے زیادہ کا لگتا ہے، کیا اس باراُس کی قربانی کر سکتے ہیں؟
دار الحرب میں جمعہ و عیدین پڑھنے کا حکم؟
جواب: احکامِ شرع تبدیل ہو جاتے ہیں اوریاد رہے کہ احکام میں تبدیلی کا یہ معاملہ ہمیشہ سے جاری اور علماء میں معمول بہا ہے،کہ بعض احکام میں پہلے عدم ِ جواز ...
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ بھینس اور بھینسے کی قربانی کرنا کیسا؟
سوال: بروکری اور اس کےضروری احکام
جلدی نماز عید پڑھ لینے والوں کا دوسروں کی قربانی کرنا کیسا؟
سوال: ہمارے علاقہ میں متعدد جگہ عید کی نماز ہوتی ہے، مرکزی مسجد میں عید کی نماز دیگر مساجد کی نسبت کچھ تاخیر سے ہوتی ہے،ہمارے یہاں مقامی مدرسہ میں اجتماعی قربانی کا سلسلہ ہوتا ہے،اگر قاری صاحبان جلدی عید کی نماز پڑھ کر ان افراد کی قربانی کردیں جو مرکزی مسجد میں عید کی نماز پڑھتے ہوں اور ابھی تک انہوں نے نماز عید نہ پڑھی ہو،تو قاری صاحبان کا اس طرح کرنا کیسا ؟ایسا کرنے سے قربانی ہوگی یا نہیں؟
گزشتہ سال نقد رقم نہ ہونے کی وجہ سے قربانی نہ کرسکے تو حکم
سوال: گزشتہ سال مجھ پر قربانی واجب ہوگئی تھی لیکن میرے پاس نقد رقم نہیں تھی کہ قربانی کا واجب ادا کرتا، اب اس صورت میں میرے لئے کیا حکم ہے؟