
مسافر امام کے پیچھے مقیم مقتدی باقی رکعتوں میں قراءت کر لے تو کیا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے كے بارے میں کہ چار رکعت والی نماز میں امام مسافر اور مقتدی مقیم ہو، تو امام کے سلام پھیرنے کے بعد تیسری اور چوتھی رکعت میں مقتدی کتنی دیر خاموش کھڑا رہے گا؟ اگر ان رکعتوں میں مقتدی نے قراءت کرلی، تو کیا حکم ہوگا؟
مسبوق کی بقیہ نماز نیز جائے نماز کا کنارہ موڑنے کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ (1) اگر کسی نمازی کوچار ر کعت والی نماز میں ایک رکعت ملی اور بقیہ تین رکعتیں نکل گئیں ،تو وہ امام کےسلام پھیرنے کے بعد اپنی بقیہ نماز کس طرح ادا کرے؟ (2) بعض لوگ نماز پڑھنے کے بعد جائے نماز کا آخری کنارہ موڑ دیتے ہیں ،کیا اس طرح کرنا درست ہے ؟ سائل: محمد شعیب(گلستان جوہر، کراچی)
جمعہ کا خطبہ منبر پر نہ پڑھنا کیسا؟
سوال: جمعہ کا عربی خطبہ منبر پر پڑھنے کی شرعی حیثیت کیا ہے ؟ ہماری مسجد میں کافی سالوں سے امام صاحب جمعہ کا خطبہ منبر پر ہی دیتے رہے ہیں ، لیکن اب ایک شخص کہتا ہے کہ منبر پر خطبہ دینے کا کہیں سے بھی ثبوت نہیں ہے ، اس لیے منبر ہٹا دیا جائے اور کرسی پر بیٹھ کر امام صاحب بیان کر لیں اور زمین پر ہی کھڑے ہوکر خطبہ دے دیا کریں اور پھر اس شخص نے منبر اُٹھوا کر اس کی جگہ کرسی رکھ دی ہے ، امام صاحب کرسی پر بیٹھ کر بیان کرتے ہیں اور نیچے زمین پر ہی کھڑے ہوکر جمعہ کا خطبہ دیتے ہیں ۔ آپ سے یہ شرعی رہنمائی درکار ہے کہ جمعہ کا خطبہ منبر پر دینے کا ثبوت ہے ؟ نیچے زمین پر کھڑے ہوکر خطبہ دے سکتے ہیں ؟ شرعاً اس میں کوئی حرج تو نہیں ؟
جمعہ میں آخری دو سنتیں مُؤکدہ ہیں یا غیر مُؤکدہ ؟
جواب: امام اعظم ابوحنیفہ اور امام محمد رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِمَاکے نزدیک فرضوں کے بعد صرف چار رکعات سنتیں ہیں اور وہ مؤکدہ ہیں ، ان کے علاوہ سنتیں نہیں ہیں...
سری نماز میں امام نے اونچی قراءت شروع کر دی تو نماز کا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر امام نے کسی سری نماز میں بھول کر بلند آواز میں تلاوت کی ابھی صرف چند الفاظ کہے یعنی صرف ”اَلْحَمْدُ“ کہا کہ اتنے میں پیچھے سے کسی نے لقمہ دیا اور امام کو یاد آیا، پھر اس نے باقی قراءت آہستہ آواز میں کی تواس کا کیا حکم ہے؟
کیا امام کا اقامت کے وقت مصلے پر موجود ہونا ضروری ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارےمیں کہ کیا اقامت کے وقت امام کا مصلیٰ پر ہونا ضروری ہے؟اگر کوئی امام صاحب مسجد میں ہوتے ہوئے بھی مصلیٰ پرنہ بیٹھیں، بلکہ جب مؤذن اقامت کہتے ہوئے"قد قامت الصلوٰۃ "تک پہنچے اس وقت امام صاحب مصلیٰ پر آئیں ، تو ان کا ایسا کرنا شرعاًکیسا ہے؟رہنمائی فرمادیں۔
پہلی رکعت کے بعد قعدے میں بیٹھ گیا تو نماز کا حکم
جواب: امام اہلسنت ، امام احمد رضا خان رَحْمَۃُاللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ (سالِ وفات:1340ھ/1921ء) لکھتے ہیں:’’بےحاجت سجدہ سہو نماز میں زیادت اور ممنوع ہے ،مگر ن...
جواب: امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمن فرماتے ہیں:’’ولیمہ بعد نکاح سنت ہے،اس میں صیغہ امر بھی وارد ہے،عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ تعالی عنہ سے فرمایا: ’’او...
تکبیر تحریمہ ،قراءت اور تلبیہ غیرِ عربی میں پڑھنا
جواب: امام سے اختلاف ہے۔)(تنویر الابصار و درمختار مع ردالمحتار،جلد2،صفحہ 222،مطبوعہ کوئٹہ) علامہ دہلوی ہندی رَحْمَۃُاللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ (سالِ وفات:78...
اگر مقتدی امام كی تكبیر تحریمہ سے پہلے اپنی تكبیر مكمل كرلے تو نماز کا حكم
سوال: امام صاحب”اللہ اکبر“ میں لفظِ ”اللہ“ کو تھوڑا طویل کرتے ہیں،تو اگرکسی مقتدی نے تکبیرِ تحریمہ میں امام کے ساتھ تکبیر شروع کی، لیکن امام صاحب کے ”اکبر “کہنے سے پہلے ہی مقتدی نے پوری تکبیر(اللہ اکبر) ختم کردی ،تو نماز کا کیا حکم ہوگا؟