سرچ کریں

Displaying 121 to 130 out of 1929 results

121

رضاعی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا ؟

سوال: فاطمہ نے احمد کو دودھ پلایا، پھر فاطمہ کا شوہر فوت ہو گیا تو فاطمہ نے دوسرا نکاح کر لیا ۔ جس سے ایک بیٹا علی پیدا ہوا۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا علی کا نکاح احمدکی بیٹی زینب سے ہو سکتا ہے؟

121
122

بھائی کی رضاعی بہن سے نکاح کے احکام؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس بارے میں کہ زیدنے تین ماہ کی عمرمیں ایک بار اپنی خالہ کادودھ پیاتھا،اب زیدکابھائی بکرچاہتاہے کہ وہ اپنی اُس خالہ کی بیٹی سے شادی کرے ،کیابکرکااپنی خالہ کی بیٹی سےنکاح کر ناجائزہے؟ سائل:محمدبلال (راو ی روڈ،لاہور)

122
123

جانور کی حفاظت کی اجرت میں اسی جانور سے حصہ دینا کیسا؟

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ زید نے قربانی کے لیے دوبیل خریدے،ا س کی نیت یہی تھی کہ وہ خود ان کی دیکھ بھال کرے گا،لیکن فی الحال زید کی کچھ مصروفیت ایسی بن گئی ہے کہ اس کے لیے بیلوں کی دیکھ بھال کرنا کافی مشکل ہے ،اب زید عمرو کو اس طور پر بیل دینا چاہتا ہے کہ چارے وغیرہ کے مکمل اخراجات زید ادا کرے گا اور دیکھ بھال کرنے کے بدلے رقم کی بجائے عمرو کو ایک معین بیل میں سے قربانی کے لیے ایک حصہ دے دے گا۔اس طرح کرنے سے زید کو بھی فائدہ ہو جائے گاکہ اس کی مشکل دور ہو جائے گی اور عمر و کو بھی کہ اسے الگ سے کسی جگہ حصہ ڈالنے کی مشقت برداشت نہیں کرنی پڑے گی۔اب سوال یہ ہے کہ زید کا عمر و کے ساتھ اس طرح کا معاہدہ کرنا درست ہے یا نہیں ،اگر درست نہیں ،تو اس کا درست طریقہ کار کیا ہو گا،کیونکہ زید کو ان بیلوں کی دیکھ بھال کرنے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے؟ نوٹ:زید صاحبِ نصاب ہے،ہر سال قربانی کے لیے بیل خریدتا ہے اور بیل خریدتے وقت اس کی نیت یہ ہوتی ہے کہ کچھ حصے خود رکھ لوں گا اور کچھ حصے فروخت کر دوں گا ۔اس سال بھی قربانی کے لیے بیل خریدتے وقت یہ نیت تھی کہ دونوں بیلوں میں سے دو دو حصے خود رکھوں گا اور پانچ پانچ حصے بیچ دوں گا۔

123
124

کیا مرد کا اپنی سوتیلی بیٹیوں سے بھی پردہ ہوگا؟

سوال: مطلقہ عورت جس کی پہلے شوہر سے بیٹیاں ہوں، وہ عورت اگر دوسری شادی کرے اور دوسرے شوہر سے ازدواجی تعلقات بھی قائم ہوجائیں، تو کیا عورت کے دوسرے شوہر کا اپنی سوتیلی بیٹیوں سے پردہ ہوگا یا نہیں؟ اگر پردہ نہیں ہوگا تو کیا اُس عورت کے انتقال کے بعد اُن لڑکیوں سے پردہ ہوگا؟

124
125

آستین پوری نہ ہونے کی بناء پر عورت کی کلائی نماز میں نظر آئے تو کیا حکم ہے؟

جواب: حصہ نماز میں ظاہر ہو گیا ، جو مکمل کلائی کے چوتھے حصے سے کم ہو ، تو اس کی نماز نہیں ٹوٹے گی ۔ البتہ اگر کلائی کا چوتھا حصہ یا اس سے زیادہ ظاہر ہو گیا ...

125
126

رضاعی بہن کی سگی بہن سے نکاح کا حکم

سوال: میرے چچا کی تین بیٹیاں ہیں، میں ان کی بڑی بیٹی سے شادی کرنا چاہتا ہوں ، لیکن مسئلہ یہ ہے کہ بڑی بیٹی سے چھوٹی والی بیٹی نے میری والدہ کا دودھ پیا ہے ۔ لوگ کہتے ہیں کہ وہ سب میری بہنیں ہوگئی ہیں ، اس لئے میری اور ان کی بڑی کی بیٹی کی شادی نہیں ہو سکتی ۔ اس حوالے سے شریعت کا کیا حکم ہے؟

126
127

باپ ،بیٹی کا آپس میں پردہ کرنا کیسا ہے؟

سوال: بیٹی کے بالغ ہونےپرباپ اپنی حقیقی بیٹی کےچہرہ کودیکھ سکتاہے،یابیٹی،اپنے حقیقی باپ کےچہرےکو دیکھ سکتی ہے ؟

127
128

50 لاکھ کا ایک بڑا جانور قربانی کے لیے لینا افضل ہے یا 5 ، 5 لاکھ کے 10 جانور ؟

جواب: حصہ سے افضل ہے،جبکہ دونوں قیمت اورگوشت میں برابر ہوں اور مینڈھا،بھیڑ سےافضل ہے جبکہ دونوں قیمت اورگوشت میں برابرہوں،اوربکری بکرےسے افضل ہےجبکہ دونو...

128
129

اپنی ماں کے سگے ماموں کی بیٹی سے نکاح

سوال: اپنی والدہ کے سگے ماموں کی بیٹی سے نکاح ہوسکتا ہے یا نہیں ؟ بعض لوگوں نے کہا ہے کہ یہ اس کی خالہ بن رہی ہے ، اس لئے نکاح نہیں ہوسکتا؟ سائل:محمد شبیر (کاغذی بازار)

129
130

پہلے بیٹی کی شادی کرے یا فرض حج ادا کریں؟

سوال: جس شخص کے گھر میں جوان بیٹی غیر شادی شدہ ہے ، اس کے متعلق سنا ہے کہ اس کا حج اس وقت تک قبول نہیں ہوگا جب تک اس کی شادی نہیں ہوجاتی کیا یہ درست ہے؟

130