
رکوع سے اٹھتے وقت اللہ اکبر کہہ دیا تو کیا حکم ہے؟
سوال: اگر امام صاحب رکو ع سے اٹھتے وقت تسمیع کے بجائے اللہ اکبر کہہ لیں اور آخر میں سجدہ سہو بھی کرلیں توکیا نما زہوجائےگی؟
تکبیرِ رکوع بلند آواز سے نہ کہنے سے امام پر سجدہ سہو لازم ہوگا یا نہیں؟
سوال: جماعت سے نماز پڑھتے ہوئے امام صاحب نے پہلی رکعت میں رکوع کی تکبیر بلند آواز سے نہیں کہی،پیچھے کھڑے ایک مقتدی نے بلند آواز سے تکبیر کہی، جس سے مقتدی رکوع میں چلے گئے،پھر امام صاحب نے بغیر سجدہ سہو کئے نماز مکمل کرلی،تو کیا وہ نماز درست ہوگئی؟
وتر کی تیسری رکعت میں بھولے سے نہ قراءت کی ،نہ دعائے قنوت پڑھی
سوال: اگر کسی نے وتر میں تیسری رکعت میں بھولے سے نہ سورۂ فاتحہ پڑھی، نہ سورت ملائی اور نہ دعائے قنوت پڑھی ،بلکہ تین دفعہ سبحان اللہ پڑھ کر رکوع کر لیا اور نماز مکمل کر کے سلام پھیر دیا ، سلام پھیرتے ہی یاد آیا ،تو فوراً سجدہ سہو کر لیا۔ کیا نماز ہو جائے گی؟
سورت ملانا بھول گئے اور سجدے میں یاد آیا، تو کیا حکم ہے ؟
جواب: سجدۂ سہو کرکے نماز مکمل کرے ،سجدہ سہو کرلینے سے نماز درست ہوجائے گی،دوبارہ اِعادے کی ضرورت نہیں ہوگی۔لہذاسنتوں کی کسی رکعت میں فاتحہ کے بعدوالی سورت...
چار رکعت والی نماز میں دو پر سلام پھیر دیا تو کیا حکم ہے؟
جواب: سجدہ سہو کرلے ،البتہ اگردو رکعت پر سلام پھیرنے کے بعد منافی نماز عمل جیسے بات چیت ،قہقہہ ،جان بوجھ کر حدث طاری کرنا ، مسجد سے باہر نکل جاناوغیرہ نما...
قعدہ اولیٰ بھول کر کھڑا ہو گیا،پھر واپس لوٹ کر تشہد پڑھی تو نماز کا حکم؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ یہ مسئلہ تو معلوم ہے کہ اگر کوئی شخص چار رکعت فرض پڑھ رہا ہو اور قعدہ اولیٰ بھول کر پورا کھڑا ہونے کے بعد یاد آجائے ، تو اب واپس قعدے میں لوٹنا جائز نہیں ، اگر لوٹے گا ، تو حکم ہے کہ فوراً کھڑا ہوجائے ۔ اب یہ سوال ہے کہ اگر واپس قعدے میں آنے کے بعد فوراً کھڑا نہیں ہوا ، بلکہ یہ سمجھتے ہوئے کہ مجھے تشہد پڑھنی ہے ، تشہد پڑھ کر پھر کھڑا ہوا ور آخر میں سجدہ سہو کر لیا ، تو اب نماز کا کیا حکم ہوگا ؟
امام صاحب نے بھولے سے سورۃ الفلق کی تیسری آیت چھوڑدی، نماز کا کیا حکم ہے؟
سوال: امام صاحب نے دوسری رکعت میں سورۃ الفاتحہ کے بعد سورہ الفلق پڑھی۔ ابتدائی دو آیات پڑھنے کے بعد امام صاحب نے تیسری آیت " وَ مِنْ شَرِّ غَاسِقٍ اِذَا وَقَبَۙ(۳)" کو بھولے سے چھوڑ دیا پھر اگلی دو آیات "وَ مِنْ شَرِّ النَّفّٰثٰتِ فِی الْعُقَدِۙ(۴)وَ مِنْ شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدَ۠(۵)" پڑھ کر سورت مکمل کی۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ اس صورت میں نماز ہو گئی؟ یا پھر سجدہ سہو کرنا ہوگا؟
مسبوق کا امام کے ساتھ سجدہ سہو میں سلام پھیرنا کیسا ؟
سوال: مسبوق مقتدی (جس کی کوئی رکعت نکل گئی ہو)امام کےساتھ سجدہ سہو میں سلام پھیرے گا یا نہیں؟
مقتدی کا لقمہ لینے سے کیا سجدہ سہو لازم ہوتا ہے؟
سوال: امام اگر مقتدی کا لقمہ لے لے تو اس کی وجہ سے سجدہ سہو لازم ہوگا یا نہیں؟ حوالے کے ساتھ جواب مطلوب ہے۔
قصدا قعدہ اولی چھوڑ کر سجدہ سہو کرنے کا حکم
سوال: اگر کوئی جان بوجھ کر قعدہ اولیٰ چھوڑ دے اور سجدہ سہو کر لے، تو نماز درست ہو جائے گی؟