سرچ کریں

Displaying 121 to 130 out of 3724 results

121

LAM ایپ کے ذریعے چینل سبسکرائب اور ویڈیو لائک کرنے کی اجرت لینا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کےبارےمیں کہ LAM نام کی ایک ایپلیکشن (Application)ہے، جو انٹرنیٹ پر یوٹیوب، فیس بک، انسٹاگرام وغیرہ سوشل میڈیا چینلز اور پیجزکی پروموشن کے لیے استعمال کی جاتی ہے، جس کا طریقہ کار یہ ہے: (1) سب سے پہلے LAM نامی ایپلیکشن (Application) کو ڈاؤن لوڈ کیا جاتا ہے،پھر اس میں اپنا ایک اکاؤنٹ بنایا جاتا ہےاور یہ اکاؤنٹ مفت (Free)بنتا ہے۔ (2) اس کے مختلف پیکجز (Packages) ہوتے ہیں جو چار ہزار سے لے کر آٹھ لاکھ روپے تک ہوتے ہیں،نفع پیکج(package) کی مالیت کے اعتبار سے ہوتا ہے،جتنا مہنگا پیکج ہو گا، اتنا زیادہ نفع ہوگا، ان پیکجز میں سے کسی ایک پیکج کا خریدنا لازم ہے، وگرنہ آپ اس کےاجیر (employee)نہیں بن سکتے۔ LAM Application (3) کی طرف سے پیکج کی مالیت کے مطابق اجیر employee کو روزانہ چینلز اور ویڈیوز کے لنک دیےجاتے ہیں،اجیر نے اس چینل کو سبسکرائب (Subscribe)کرنا اور اس کی ویڈیو کو دیکھ کر لائک کر کے اس کا سکرین شارٹ ایپ میں شوکر دینا ہے،پھر اس کے پیکج کے مطابق اسکی انکم جنریٹ (Generate) ہونا شروع ہو جاتی ہے۔ (4) LAM Application کو لوگوں میں عام کرنے اور زیادہ سے زیادہ افراد کو منسلک کرنے کے لئے نیٹ ورک مارکیٹنگ کا بھی آپشن موجود ہے، جس کا طریقہ کار یہ ہے کہ اجیر(employee)لنک کے ذریعہ نیا شخص اس ایپ میں ایڈ کرتا ہے،اس کا کمیشن اجیر کو ملتا ہے، پھر یہ نیا شخص آگے کسی دوسرے شخص کو لنک کے ذریعہ اس ایپ میں ایڈ کرتا ہے، تو اس کا کمیشن پھر پہلے اجیر کو ملتا ہے،یونہی یہ سلسلہ آگے کئی افراد تک بڑھتا جاتا ہے،ہر شخص کو اس کی اجرت مکمل ملتی ہے اور اجیر کو کمیشن ملتا ہے۔

121
122

عدتِ وفات کی مدت اور اس میں پردے کا حکم‎

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرے شوہر کا انتقال ہو چکا ہے۔انتقال کی انگریزی تاریخ 2018۔10۔21 اور چاند کی تاریخ12صفر المظفر1440ہے۔اس تاریخ کے حساب سے آپ ہمیں بتا دیں کہ عدت کتنی ہوگی اور یہ بھی بتادیں کہ عدت میں کس کس سے پردہ کرنا ہوگا؟ نوٹ!عورت حاملہ نہیں ہے۔

122
123

بیوی کا اپنے نام کے ساتھ شوہر کا نام لگانا کیسا ؟‎

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ بیوی کااپنے نام کے ساتھ شوہر کا نام لکھنا جائز ہے یا نہیں ؟جبکہ زید کہتا ہے کہ جائز نہیں کہ حدیث مبارک”من ادعى الى غير أبيه وهو يعلم أنه غير أبيه فالجنة عليه حرام “میں اس سے منع کیا گیا ہے ، لہذا بتائیے کہ اس کے بارے میں حکم شرعی کیاہے؟

123
124

کیا لڑکی کا باپ مہر معاف کرسکتا ہے؟ اور کیا لڑکی مرتے وقت مہر معاف کرسکتی ہے ؟

سوال: مجھے حق مہر سے متعلق دو سوالات کا حل مطلوب ہے: (1)عاقلہ بالغہ لڑکی کا نکاح اس کے گھر والوں کی رضامندی سے ہواورلڑکی کا والدلڑکے کوحق مہرمعاف کردے ۔شریعت اس بارے میں کیا کہتی ہے؟ (2)ہمارے ہاں بعض مقامات پر ایسا ہوتا ہے کہ جب عورت کا انتقال ہونے لگتا ہےیا وہ مرض الموت میں ہواور اس کا شوہر حیات ہو تواس حالت میں عورت کے ورثاء اس سے حق مہر معاف کرواتے ہیں اور عورت معاف کردیتی ہےاور بعض جگہ عورت کے ورثاء ڈیمانڈ نہیں کرتے بلکہ عورت رسم ورواج کو دیکھتے ہوئے از خودمہر معاف کردیتی ہے۔اس معاف کرنے کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

124
125

بیوی کے پچھلے مقام میں جماع کرنے سے نکاح کا حکم

سوال: اگر کوئی شوہر اپنی بیوی کے پچھلے مقام میں ہمبستری کرلے ،تو کیا اس سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟ اور کیا اس عمل سے کوئی کفارہ بھی لازم ہوگا؟

125
126

بیوی اور بچوں کے خرچے کے متعلق تفصیل

سوال: شوہر پر بیوی اور بچوں کا کتنا خرچہ لازم ہے؟

126
127

محمدعلی نام رکھنا کیسا؟

سوال: میرا سوال یہ ہے کہ میرا چھوٹا بھائی ہے، جو محرم کی 24تاریخ 2023میں پیدا ہوا تھا ،اس کا نام ہم نے محمد علی رکھا،توکیا یہ نام اس کے لیے ٹھیک ہے؟ کیونکہ وہ بہت بیمار رہتا ہے۔

127
128

منگیتر کے ساتھ گھومناپھرنا، باتیں،ملاقات وغیرہ کرنا کیسا؟

جواب: لینا جائز ہے، اسی طرح لڑکی کا لڑکے کو دیکھنا بھی جائز ہے۔ اس دیکھنے میں دونوں کی یہی نیت ہوکہ حدیث پر عمل کرناچاہتے ہیں، کیونکہ حدیث شریف میں آیاہ...

128
129

عورت کے لیے کیپ شال (cape shawl) اوڑھ کر نماز پڑھنا کیسا؟

جواب: لینا، جیسے جیکٹ یا واسکٹ وغیرہ میں بازو ڈالے بغیر کندھوں پر رکھ لینا۔ یونہی ایسا کپڑا جس میں آستینیں یا چاک نہیں ہوتے، اسے کندھوں یا سر پر ڈال کر دون...

129
130

واٹس ایپ شادی گروپ میں پروفائل شیئرکر نے پر ایڈمن کا پیسے لینا کیسا؟

سوال: زید نے واٹس ایپ پر ایک شادی گروپ بنایاہواہے۔ جس میں تقریباً 800 سے زائدافراد ایڈ ہیں۔اس گروپ میں ایڈتو کوئی بھی ہوسکتا ہے ،البتہ کوئی ممبر اس گروپ میں میسج نہیں کرسکتا۔اگر کوئی ممبر اپنی پروفائل شیئر کرنا چاہتا ہے، تو اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ وہ ممبر ایڈمن سے پرسنل پر رابطہ کرکے اسےاپنی پروفائل سینڈ کردیتا ہے ۔ایڈمن اس پروفائل کی سیٹنگ وغیرہ کرکے ، ایک کوڈ لگاکر اس فائل کو اپنے پاس سیو کرلیتاہے اور ہر 15دن بعداسے گروپ میں شیئر کرتا رہتا ہےاورچھ ماہ تک یہ پروفائل شیئر کی جاتی ہے۔اس سارے پروسیس کے بدلے ایڈمن اس ممبر سے 500 روپے اجرت کے طور پر لیتا ہے۔ آپ سے سوال یہ ہے کہ کیا ایڈمن کا اس پروسیس کے بدلے 500 روپے لینا جائز ہے؟ نوٹ:پروفائل میں لڑکے / لڑکی کی عمر،تعلیم،شہراورجاب وغیرہ کی صرف معلومات درج ہوتی ہیں۔کسی لڑکی کی تصویر شیئر نہیں کی جاتی ۔

130