
بھولے سے ایک آیت کو دو یا تین مرتبہ پڑھ لینے سے سجدہ سہو واجب ہوجائے گا؟
سوال: دورانِ نماز قراءت کرتے ہوئےکسی سورت کی کوئی آیت بھول جائیں تو یاد کرنے کی غرض سے ایک ہی آیت کو دو یا تین مرتبہ پڑھ کر پھر اس سورت کو مکمل کیا جائے جبکہ اس دوران نمازی کا خاموش ہونا یا ایک رکن کا توقف بھی نہ پایا جائے، تو کیا آیت کی تکرار کرلینے سے سجدہ سہو لازم ہوجائے گا؟ کیا اس صورت میں وہ نماز درست ادا ہوگی ؟
بھول کر بغیر وضو نماز پڑھ لی تو کیا حکم ہے ؟
سوال: اگر وضو ٹوٹ گیا ہو اور یاد نہ ہو اور بغیر وضو کے نماز پڑھ لی تو نماز کا کیا حکم ہے؟
مقتدی قعدہ اولیٰ میں بھولے سے درود پڑھ لے، تو کیا حکم ہے ؟
سوال: نمازِ مغرب میں زید مقتدی نے قعدہ اولیٰ میں بھولے سے التحیات کے بعد مکمل درود بھی پڑھ لیا، پھر جب امام صاحب تیسری رکعت کے لیے کھڑے ہوئے ،تو اُسے معلوم ہوا کہ یہ تو قعدہ اولیٰ تھا۔ آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ اس صورت میں زید کی نماز کا کیا حکم ہوگا؟ کیا اُس پر سجدہ سہو واجب ہوگا؟
مسبوق نے امام کے ساتھ سلام پھیر دیا ،تو نماز کا حکم
سوال: امام نے جب نماز سے نکلنے کے لیے سلام پھیرا ،تو ایک مسبوق مقتدی نے بھی بُھولے سے امام کے سلام کے بالکل ساتھ ساتھ بلا تاخیر داہنا سلام پھیر دیا، پھر فوراً یاد آ گیا،تو کھڑےہو کر اپنی نماز مکمل کر لی اور سجدہ سہو بھی نہیں کیا، تو معلوم یہ کرنا ہے کہ اس کی نماز درست ہو گئی یا نہیں ؟یا اس صورت میں اس پر سجدہ سہو لازم تھا ؟
نمازمیں بھول کرانگلیاں چٹخانے کاحکم
سوال: اگر کوئی نمازمیں اپنی عادت کی وجہ سے بھول کر انگلیاں چٹخادے تو نماز کا کیاحکم ہے؟
نماز کی رکعتوں کی تعداد میں شک ہوجائے تو کیا کریں؟
سوال: کسی کو نماز کی رکعت میں کنفیوژن ہو مثال کے طور پر چار رکعت والی نماز کے دوران وہ یہ بھول جائے کہ اس کی تیسری رکعت چل رہی ہے یا دوسری تو اس صورت میں کیا حکم ہے؟
بھول کر دو مرتبہ سجدہ سہو کرنے کا حکم
جواب: نمازپرکوئی فرق نہیں پڑاکہ یہ جواس نے دوبارہ سجدہ سہوکرنے کے لیے سلام پھیراہے ،یہ درحقیقت خروج بصنعہ والاسلام ہے ۔ہاں اگر یہ امام ہے ،تو جو مقتدی مسبو...
پٹی اتار کر پانی بہانا ممکن ہو لیکن دورانِ غسل اتارنا بھول جائیں تو نماز کا حکم
سوال: اگر کسی نے غسل کیا اور غسل سے فراغت کے بعد نماز شروع کردی اور اس کو دورانِ نماز خیال آیا کہ اس کی انگلی میں زخم پرپٹی بندھی ہوئی ہے اور وہ زخم بہت بڑا نہیں بلکہ پٹی اتار کر اس کے نیچے پانی بہایا جا سکتا تھا، لیکن وہ دورانِ غسل اس کو اتارنا بھول گیا، اس صورت میں غسل کا کیا حکم ہوگا ؟کیا دوبارہ غسل لوٹانا پڑے گا یاپھر پٹی اتار کرصرف انگلی دھونا کافی ہوگا؟ نیز دورانِ نماز معلوم ہوا،تواس نماز کا کیا حکم ہوگا ؟
قضا نماز میں قعدہ اخیرہ کے بعد دورد پاک پڑھنا بھول گیا، تو کیا حکم ہے؟
سوال: کوئی بندہ قضا نماز پڑھ رہا تھا، فرض کی چار رکعات مکمل پڑھ لی، لیکن آخر میں درود پاک پڑھنا بالکل بھول گیا اور سلام پھیر دیا، تو نماز ہو جائے گی یا نہیں؟
قعدہ اولیٰ میں بھولے سے کھڑے ہونے پر لوٹنے کا حکم کب ہے؟
جواب: نماز میں دوسری رکعت پر نہ بیٹھے اوربھول کر سیدھا کھڑا ہو جائے تو اب اس کو قعدہ کی طرف لوٹنا جائز نہیں بلکہ نماز جاری رکھے اور آخر میں سجدہ سہو کرکے نم...