
فرض نماز کے وقت جنازہ آئے توکب اداکریں ؟
سوال: اگر ظہر کی نماز سے پہلے جنازہ مسجد میں آجائے،تو کیا فرض نماز کے بعد سنتوں سے پہلے جنازہ پڑھیں گے یا پھر سنتوں کے بعد ؟ایک جگہ پر دیکھا گیا کہ جماعت کے بعد امام صاحب اعلان کررہےتھے کہ پہلے جنازہ ہوگا اس کے بعد دو رکعت سنتیں پڑھیں گے،اس بارے میں شرعی رہنمائی فرمائیں ۔
امام صاحب کا وضو ٹوٹنے پر باقی نمازیوں کو نماز توڑنے کا کہنا
سوال: امام صاحب نے عشاء کی نماز شروع کی اور تلاوت شروع کرنے سے پہلے ان کا وضو ٹوٹ گیا تو انہوں نے اپنا خلیفہ مقرر نہیں کیا بلکہ سب کو نماز توڑنے کا بول کر وضو کرنے چلے گئے،ان کا ایسا کرنا کیسا؟ وضو وغیرہ کرنے کے بعد دوبارہ جماعت سےنماز ہوئی، اس نماز کا کیا حکم ہوگا؟
بِن بلائے دعوتِ ولیمہ میں جانے کا شرعی حکم
جواب: پہنچے اور اگر اس کی شرکت کی وجہ سے حاضرین کو تکلیف پہنچتی ہے مثلاً اس شخص کی شہرت لوگوں میں اچھی نہیں اور اس کےحاضرین کے پاس بیٹھنے میں حاضرین پر تہم...
سونے کا زیو ر ادھار بیچنا کیسا؟
سوال: اگر سونے کا بنا ہوا معین زیورکرنسی نوٹوں کے بدلے ادھاربیچا جائے،یوں کہ اس کی مدت وقیمت طے ہو جائے، لیکن مجلس عقد میں نہ تو زیور خریدار کے حوالے کیا جائے اور نہ ہی رقم وصول کی جائے، بلکہ یونہی مجلس برخواست ہو جائے، تو کیا یہ عقد ختم ہو جائے گا یا گناہ ہوگا یا کچھ بھی نہیں ؟
تکبیرِ تحریمہ کے وقت ہاتھ نہ اٹھانے کا شرعی حکم ؟
سوال: نمازی اگر تکبیرِ تحریمہ کے وقت ہاتھ نہ اٹھائے، تو کیا اس صورت میں وہ نماز دوبارہ ادا کرنا ہو گی؟ یا پھر سجدہ سہو کرلینے سے بھی نماز درست ادا ہوجائے گی ؟
سوال: اپنی کوئی چیز کسی کو تحفہ کر کے دی، تو اب اس سے وہ چیز واپس لینا کیسا ؟
ایک کی رقم ، دوسرے کا کام اور سارا نفع رقم دینے والے کو ملے ، اس شرط پر پارٹنر شپ کرنا کیسا ؟
سوال: میں اپنی دوکان پر چوکر(Husk) (جانوروں کا چارہ) وغیرہ بیچ کر اپنا کام چلا رہا ہوں ۔ میرا کزن مجھے کچھ انویسٹمنٹ(Investment) یوں دے رہا ہے کہ اس رقم سے صرف کھاد خرید کر اپنی دوکان پر رکھوں ، جس کی ایک بوری نقد 13 ہزار روپے کی خرید کر مارکیٹ میں 4 مہینے کے ادھار پر 16 ہزار روپے کی بیچی جاتی ہے۔ کھاد کی خرید و فروخت، اس کو دوکان میں رکھنا ، کسٹمر سے پیسوں کی وصولی وغیرہ سب کام میں کروں گا اور ان کاموں کے عوض ان سے کسی قسم کا کوئی نفع اور عوض وصول نہیں کروں گا اور ان کے مال کا حساب کتاب الگ رکھوں گا ۔ میرا اس میں صرف یہ فائدہ ہو جائے گا کہ میری دوکان پر ایک آئٹم کا اضافہ ہو جائے گا جس کی وجہ سے زیادہ کسٹمر میرے پاس آئیں گے۔ تو کیا اس کی شرعا اجازت ہے؟
میت کی صرف ہڈیاں بچی ہوں تو نماز جنازہ کا حکم
جواب: کر دفن کردیا جائے۔ چنانچہ علامہ کاسانی علیہ الرحمۃ بدائع الصنائع میں لکھتے ہیں: ’’أن العظام لايصلى عليها بالإجماع‘‘ ترجمہ: بیشک ہڈیوں پر بالاجما...
قرض پر ضامن بننے کی اجرت لینا کیسا ؟
سوال: ايك شخص كو پیسوں کی ضرورت تھی ، لیکن اسے کہیں سے قرض مل نہیں رہا تھا؛ میرے ایک جاننےوالے سے بات ہوئی ہے ، تو وہ میری ضمانت پر قرض دے گا کہ اگر مقروض نے پیسے نہیں دیے تو پھر قرض خواہ کو میں رقم ادا کروں گا ۔ پوچھنا یہ ہے کہ اس قرض لینے والے شخص کی طرف سے ضمانت دوں گا تو کیا اس ضمانت دینے پر میں مقروض سے اجرت لے سکتا ہوں کہ میری ضمانت پر اسے قرض مل رہا ہے ، اس پر کچھ اجرت طے کر کے لوں، کیا ایسا کرنا شرعاً جائز ہے ؟سائل: سجاد علی (صدر ، کراچی )
حالت احرام میں کمر پر بیلٹ باندھنا اور گھٹنے پر (Knee Grip) پہننا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ احرام کی حالت میں کمر میں درد کی وجہ سے بیلٹ باندھنا اور گھٹنے میں درد کی وجہ سےگرِپ(Knee Grip) پہننےکا کیا حکم ہے،کیا اس صورت میں کوئی کفارہ بھی لازم ہوگا یا نہیں؟ نیز اگر کوئی احرام کی حالت میں درد کی وجہ سے کمر پربیلٹ اور گھٹنوں میں گرپ دونوں ہی چیزیں پہنے، تو اس پر کتنے کفارے لازم ہوں گے؟