
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
سوال: کیافرماتےہیں علمائےکرام اس مسئلہ کےبارےمیں کہ ایک مسجدکےہال میں صبح 8سے12بجے تک تیسری کلاس تک کے بچوں کے لیے اسکول کی کلاسیں قائم کی جاتی ہیں ۔جن میں پڑھانے والے تنخواہ پرپڑھاتے ہیں ۔اور بچے ناسمجھ ہوتے ہیں جومسجدمیں شوروغل کرتے ہیں ،ننگے پاوں لیڑین میں جاتے اورپھربغیردھوئے اسی طرح مسجدمیں آجاتے ہیں ۔شرعی رہنمائی فرمائیں کہ اس طرح مسجدمیں اسکول کی کلاسیں لگاناشرعاجائزہے یانہیں ؟ سائل :محمدسجاد(ساندہ لاہور)
کیا داڑھی منڈوانے والے کی بیعت کرسکتے ہیں؟
جواب: رکھنا واجب ہے۔معاذ اللہ! پوری ہی داڑھی منڈادینا یاایک مٹھی سے کم کروانادونوں ہی کام حرام وگناہ ہیں اورایساکرنے والا فاسق معلن ہے ۔ فقہائے کرا...
دو طلاقوں کے بعد عدت کے اندررجوع کرلیا اب کیا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ جھگڑا ہونے پرمیری بیوی(جس سے میرے بچے بھی ہیں)نےکہا مجھے طلاق دو۔ میں نے جواب میں اپنی بیوی کو طلاق دینے کے ارادے سے کہہ دیا ”طلاق دی“۔ اس نے دوبارہ طلاق دینے کا کہا تو میں نے پھر اسے طلاق دینے کے ارادے سے کہا”طلاق دی“۔ اس نے پھر یہی کہا مگرتیسری دفعہ میں خاموش ہو گیا۔ اس کے کچھ دن بعد عدت گزرنے سے پہلے ہی میں نے دو گواہوں کی موجودگی میں اپنی بیوی سے رجوع کر لیا ہے۔ اب ہمارے بارے میں شرعی حکم کیا ہے؟ اس کے علاوہ میں نے کبھی کوئی طلاق نہیں دی۔ سائل:محمد عرفان(راوی روڈ، مرکز الاولیا لاہور)
غیر محرم لے پالک سے پردے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس بارے میں کہ اگرکسی عورت نے ایسے بچے کولے کر اپنا بیٹابنایا،جونہ اس کامحرم تھااورنہ ہی اس سے کوئی رضاعی رشتہ تھاتوکیاجب وہ بڑاہوجائے اس سے پردہ کرناضروری ہوگا؟ سائل:محمدبلال (راو ی روڈ،لاہور)
بھائی کی رضاعی بہن سے نکاح کے احکام؟
جواب: بچے نے کسی عورت کادودھ مدت رضاعت میں پیا ہو،اس عورت کی اولاد فقط اس دودھ پینے والے پرحرام ہوتی ہے ،اس کے دیگربہن بھائیوں پرحرام نہیں ہوتی اوران کا باہ...
جس کا اپنا عقیقہ نہ ہوا ہو کیا وہ اپنے بچوں کا عقیقہ کرسکتا ہے؟
جواب: بچے کے فوت ہونے کی صورت میں والدین اس کی شفاعت سے محروم ہوں گے ۔ اور جو افراد بڑے ہوچکے ہیں ان کا عقیقہ نہیں ہوا ہے تو اگر وہ چاہیں توا پنا...
میت کے ترکے سے تیجے،چالیسویں کا کھانا کھلانا کیسا؟
جواب: بچے بھی ہیں تو ترکے میں سے کسی بھی موقعے پر کھانا نہیں بنا سکتے اگرچہ وہ نابالغ اجازت بھی دے دیں کیونکہ ان کی اجازت شرعا معتبر نہیں ہے ، اسی طرح کوئی ...
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میں محمد عابدولدحاجی محمد حسین ،میراآبائی شہرحیدرآبادہے،میری حیدرآبادمیں مستقل رہائش ہے اورمیراوہاں کاروباربھی ہے۔میں کراچی میں بچوں کی تعلیم کے سلسلے میں تقریباً 4سال سے بیوی بچوں کے ساتھ مقیم ہوں ۔کراچی میں بھی میرااپناگھرہے ،میرے بیوی بچے کراچی میں رہتے ہیں ۔ اورمیں کاروبارکے سلسلے میں حیدرآبادمیں رہتاہوں اورہفتہ بعدکراچی آتاہوں ،پھرایک دودن رہ کرچلاجاتاہوں ۔میری مستقل کراچی رہنے کی نیت نہیں ہے بلکہ حیدرآبادمیں مستقل رہائش رکھنی ہے۔جبکہ بچوں کے حوالے سے یہ سوچاہے کہ انہیں مستقل یہاں رکھوں ۔اب میرے لئے نمازوں کاکیاحکم ہے؟حیدرآباداورکراچی میں نمازکس طرح اداکروں گا؟ سائل:محمدعابد(مسلم آباد،کراچی)