سرچ کریں

Displaying 131 to 140 out of 421 results

131

قرآنِ پاک چھونا عبادتِ مقصودہ ہے یا غیر مقصودہ؟

سوال: قرآن پاک چھونا عبادت مقصودہ ہے یا غیر مقصودہ؟

131
132

کیا حاملہ عورت کو حیض کی عادت والے دنوں کی نمازیں معاف ہوتی ہیں ؟

سوال: عورت جب حاملہ ہو تو اب اس صورت میں حیض کا خون بند ہو جاتا ہے تو پوچھنا یہ تھا کہ عورت کو جن ایام میں حیض آتا ہے ان کا اعتبار کرتے ہوئے دوران ِ حمل ہر ماہ ان ایام میں نمازیں چھوڑے گی یا اب خون بند ہونے کی وجہ سے پورا ماہ نمازیں پڑھنی ہوں گی؟

132
133

حیض سے پاک ہونے پر غسل کرنے سے پہلے ہی ہم بستری کرنا کیسا؟

سوال: ہندہ حیض سے پورے دس دن پر پاک ہوئی لیکن غسل کرنے سے پہلے ہی شوہر نے اس کے ساتھ ہم بستری کرلی، تو کیا ایسا کرنا شرعاً جائز تھا؟ نیز کیا اس صورت میں حیض اور ہم بستری دونوں کی نیت سے فقط ایک غسل کرلینا بھی کافی ہوگا ؟؟ رہنمائی فرمادیں۔

133
134

عورت کے لیے کفارے کے روزے رکھنے کا مسئلہ؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارےمیں کہ ایک عورت نے چھ شوال سے کفارے کے روزے شروع کیے، ان روزوں کو رکھ رہی تھی کہ شوال کے مہینے ہی میں حیض آگیا، سات دن حیض رہا ،ان ایام میں روزے نہ رکھے، حیض ختم ہونے کے اگلے دن سے پھر روزے رکھنا شروع کردیئے، ذیقعدہ کے مہینےمیں بھی سات دن حیض کا خون آیا،ان ایام میں روزے نہ رکھے، ان ایام کے ختم ہوجانے کے بعد پھر سے روزے رکھنا شروع کردیئے، لیکن ابھی کفارے کے روزے مکمل نہ ہوئے تھے کہ ذی الحج کے وہ ایام شروع ہوگئے جن میں روزے رکھنا ممنوع ہے،ان ممنوع ایام میں روزے نہ رکھے ،ممنوع ایام کے بعد پھر سے روزے رکھے اور ساٹھ روزے مکمل کردیئے۔کیا اس عورت کا یہ کفارہ کافی ہے یا نئے سرے سے روزے رکھنے ہوں گے؟

134
135

عورت کے لیے عذر کے دنوں میں مہندی لگانے اور ناخن کاٹنے کا حکم؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا عورت حیض کے دنوں میں مہندی لگوا سکتی ہے اور ناخن کاٹ سکتی ہے؟

135
136

عورت کو روزہ کی حالت میں حیض یا نفاس آجائے تو کیا وہ کھا پی سکتی ہے ؟

سوال: روزے کے دوران عورت کو اگر حیض یا نفاس آجائے تو روزہ ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں؟اگر ٹوٹ جاتا ہے تو کھانے پینے سے متعلق کیا حکم ہے ؟بعض کہتے ہیں اگر زوال سے پہلے حیض ونفاس کی وجہ سے ٹوٹے ، تو کھا پی سکتی ہے اور اگر زوال کے بعد ٹوٹے تو روزہ داروں کی طرح رہنا واجب ہے اب کھانا پینا جائز نہیں ہے۔

136
137

روزے کی حالت میں حیض آجائے تو کیا حکم ہے ؟

سوال: اگر کسی عورت کو روزے کی حالت میں حیض کا خون آجائے تو اس صورت میں اس کا یہ روزہ ہوگا یا نہیں؟ نیزاگر روزہ نہیں ہوگا تو کیا یہ دن کے بقیہ حصے میں کھاپی سکتی ہے یا نہیں؟

137
138

عمرے کی ادائیگی کے بعد دوبارہ حیض کا اثر ظاہر ہوجائے تو؟

سوال: ایک عورت کی حیض میں عادت سات دن تھی وہ احرام باندھ کے عازم سفر ہو گئی اپنی عادت کے مطابق 7 ویں دن غسل کر کے عمرہ ادا کیا جس وقت غسل کیا اس وقت پاکی کا یقین تھا پھر عمرہ کی ادائیگی کے کچھ ہی دیر کے بعد دوبارہ حیض کا اثر ظاہر ہوا جو ایک دن رات سرخی مائل تھا ایک دن مٹیالا اور پھر دسویں دن صبح ہی سفید ہو گیا ان دِنوں انہوں نے انفیکشن کی دوا بھی کھائی غالباً اسی کی وجہ سے مکمل پاکی آئی اب ان کے اس عمرے کا جو ادا کیا، کیا حکم ہےاور نمازوں کے بارے میں ارشاد فرمائیے؟

138
139

حیض ونفاس والی تھوڑے پانی میں ہاتھ ڈالے تو مستعمل نہیں ہوتا

سوال: حائضہ اور نفسا ءکا جب تک حیض اور نفاس باقی ہوتو اگر و ہ بے دھلا ہاتھ پانی میں ڈال دے تو پانی مستعمل نہیں ہوتا ہےاس کی کیا وجہ ہے ؟ حالانکہ انکا ہاتھ بھی تو بے دھلا ہےکیا اس وجہ سے نہیں ہوتا ہے کہ ابھی تک انکے جسم پر نجاست کا حکم لاحق نہیں ہوا یا اور کوئی وجہ ہے؟

139
140

حیض کی حالت میں نیاز کے لئے کھانا بنانا

سوال: کیا عورت حیض کی حالت میں نیاز کے لئے کھانا یا حلوہ بنا سکتی ہے؟

140