
عمرہ میں قربانی کا حکم اور نبی ﷺ کی سنت
سوال: ہم دیکھتے ہیں کہ لوگ عمرہ میں قربانی نہیں کرتے،تواس کا مطلب یہ ہے کہ عمرہ کے لیے قربانی ضروری نہیں ہے، جبکہ میں نے پڑھا کہ پیارے نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے جب عمرہ قضا اداکیا تو اونٹوں کی قربانی کی ، تو کیا عمرہ پر بھی قربانی کی جا سکتی ہے ؟ اور عمرہ پر قربانی کرنا کیا ہے ؟ مطلب سنت ہے یا کیا ہے؟
کیا لڑکی کا باپ مہر معاف کرسکتا ہے؟ اور کیا لڑکی مرتے وقت مہر معاف کرسکتی ہے ؟
سوال: مجھے حق مہر سے متعلق دو سوالات کا حل مطلوب ہے: (1)عاقلہ بالغہ لڑکی کا نکاح اس کے گھر والوں کی رضامندی سے ہواورلڑکی کا والدلڑکے کوحق مہرمعاف کردے ۔شریعت اس بارے میں کیا کہتی ہے؟ (2)ہمارے ہاں بعض مقامات پر ایسا ہوتا ہے کہ جب عورت کا انتقال ہونے لگتا ہےیا وہ مرض الموت میں ہواور اس کا شوہر حیات ہو تواس حالت میں عورت کے ورثاء اس سے حق مہر معاف کرواتے ہیں اور عورت معاف کردیتی ہےاور بعض جگہ عورت کے ورثاء ڈیمانڈ نہیں کرتے بلکہ عورت رسم ورواج کو دیکھتے ہوئے از خودمہر معاف کردیتی ہے۔اس معاف کرنے کی شرعی حیثیت کیا ہے؟
جدہ کا رہائشی عمرہ کرلے تو وہ اسی سال حج کرسکتا ہے یا نہیں ؟
سوال: میں جدہ کا رہائشی ہوں، میرا حج کا ارادہ تھا اور میں نے حج کےمہینوں میں عمرہ کر لیا ہے تو کیا اب میں اس سال حج کر سکتا ہوں؟
میک اپ آرٹسٹ کا کورس اور کام کرنے کا حکم
سوال: کیا عورت میک اپ آرٹسٹ کا کورس کر سکتی ہے؟ نیز میک اپ آرٹسٹ کا کام کر سکتی ہے؟
نماز میں عورت کا ٹخنہ ظاہر ہو جائے، تو نماز کا حکم
سوال: ہ کیاعورت کا ٹخنہ سِتر میں شامل ہے؟ اگرٹخنہ کھلا رہ گیا، تو کیا نماز ہو جائے گی؟
اجنبیہ عورت کی شرمگاہ کو چھونے سے انزال ہوجائے، تو روزے کا حکم
سوال: ماہِ رمضان میں روزے کی حالت میں اجنبی مرد نے شہوت سے مغلوب ہوکر اجنبیہ عورت کی شرمگاہ کو کپڑے کے اوپر سے چھوا، تو اس مرد کو انزال ہوگیا۔ ان دونوں مرد و عورت کو اپنا روزہ دار ہونا بھی یاد تھا۔ دریافت طلب امر یہ ہے کہ اس صورت میں اس مرد کے روزے کا کیا حکم ہے؟ اگر اس مرد کا وہ روزہ ٹوٹ گیا ہے تو کیا اس پر روزے کا کفارہ بھی لازم آئے گا یا فقط قضا ہی لازم ہوگی؟؟ اس حوالے سے رہنمائی فرمادیں۔
کیا کریم وغیرہ کے ذریعے رنگ گورا کرنا یا میک اپ کے ذریعے اصل چہرہ بدل دینا مثلہ ہے؟
سوال: (1)عورت کا چہرے پربہت زیادہ میک اپ کرنا کیساکہ جس سے اصلی چہرہ ہی تبدیل ہوجائے،کیا یہ مُثلہ ہے؟ (2)رنگ گوراکرنے کے لئے عورت کاچہرے وغیرہ پر کوئی دوا یا کریم استعمال کرناکیسا،کیا یہ بھی مُثلہ ہے؟
بیوٹی پارلر کے لیے دکان کرائے پر دینا کیسا ؟
سوال: عورت کا لیڈیز بیوٹی پارلر کھولنا کیسا ہے ؟ نیز کیا بیوٹی پارلر کے لیے جگہ کرایہ پر دے سکتے ہیں ؟
میقات سے باہر رہنے والے کا بغیراحرام عزیزیہ جانا
سوال: ہم میقات سے باہرجاب کرتے ہیں، ہم حاجیوں کی خدمت کیلئے احرام کے بغیر ہی میقات سے گزر کر منی سے قریب مکہ مکرمہ کے ایک علاقہ عزیزیہ میں گئے اور وہاں تین دن رہے اور پھر واپس اپنی جگہ آگئے، ہم نےاس سفر میں عمرہ بھی ادا نہیں کیا ،توکیا ایسی صورت میں ہم پر دم لازم ہوا یا نہیں؟
نفاس کی حالت میں طلاق دینا کیسا؟ اورعدت کا کیا حکم ہوگا؟
سوال: جس عورت کو نارمل روٹین سے ماہواری آتی ہو ، ایسی عورت کو نفاس کی حالت میں اس کا شوہر طلاق دیدے ، تو اس کی عدت کب شروع ہوگی اور کب تک ہوگی ؟ کیا جب نفاس ختم ہوگا ،تو عدت ختم ہوجائے گی ؟